Dr Farid Khan ENT Surgeon

Dr Farid Khan ENT Surgeon Clinic: Shifa Hospital Daggar Distt Buner
03082335409

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ...
13/10/2025

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﻥ ﻧﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ، ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﺴﭧ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺻﺮﻑ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮ ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔

ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺑﺎﺋﯽ ﭘﺎﺱ ﮐﺮﻭﺍ ﮐﺮ ﻣﺼﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﺩﻥ ﮔﻦ ﮔﻦ ﮐﺮ ﮔﺰﺍﺭﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﺭﮨﺎ ﺗﻬﺎ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﭘﮭﻴﻨﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﺍُﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟

ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﻮﮨﺮ ﻣﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﮐﻤﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﯾﮧ ﻗﺪﻡ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﭘﮭﯿﻨﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺑﮩﺖ ﮔﻮﺷﺖ ﺑﮭﯽ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮑﺎ ﻟﻮﮞ ﮔﯽ۔

ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁﮔﺌﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺑﺲ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﺎ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮﮞ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺴﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ۔

ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﺳﺎﺭﺍ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﻮ ، ﯾﮧ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻟﮯ ﻟﯿﻨﺎ۔

ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﮐﮯ ﻣﻌﻤﻮﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮﮔﯿﺎ ، ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺍﺳﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﺍ ، ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺴﻠﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﭖ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﺮﻭﺍ ﺁﺋﯿﮟ۔

ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺗﮭﯽ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺟﮍ ﺳﮯ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﺌﯽ۔

ﺍُﺳﮯ ﻭﮦ ﮔﻮﺷﺖ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﯿﻮﮦ ﯾﺎﺩ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﻋﻼﺝ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ، ﺑﮯ ﺷﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺒﯽ ﷺ ﻧﮯ ﺳﭻ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺻﺪﻗﮧ ﮨﺮ ﺑﻼ ﮐﻮ ﭨﺎﻟﺘﺎ ﮨﮯ

ﺍﺳﮯ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرماہیں
Copied

ایک سانپ ایک جگنو کے پیچھے دوڑنے لگا۔جگنو رکا اور بولا:"کیا میں آپ سے تین سوال پوچھ سکتا ہوں؟"سانپ نے کہا، "پوچھو۔"جگنو ...
30/09/2025

ایک سانپ ایک جگنو کے پیچھے دوڑنے لگا۔
جگنو رکا اور بولا:
"کیا میں آپ سے تین سوال پوچھ سکتا ہوں؟"
سانپ نے کہا، "پوچھو۔"
جگنو نے پوچھا، "کیا میں آپ کی خوراک کا حصہ ہوں؟"
سانپ نے کہا، "نہیں۔"
جگنو نے پوچھا، "کیا میں نے آپ کو کوئی نقصان پہنچایا ہے؟"
سانپ نے کہا، "نہیں۔"
جگنو نے پوچھا، "پھر آپ مجھے کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں؟"
سانپ نے جواب دیا، "کیونکہ میں تمہیں چمکتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔"

کہانی کا سبق:
کچھ لوگ آپ کو نیچا دکھانے کے لیے کسی وجہ کے محتاج نہیں ہوتے،
وہ صرف یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ آپ چمکیں۔
یہ ایک کڑوا سچ ہے۔

Best Practice for Silver Nitrate Cautery1. PreparationExplain procedure to patient (may cause mild stinging/burning).Goo...
14/09/2025

Best Practice for Silver Nitrate Cautery

1. Preparation

Explain procedure to patient (may cause mild stinging/burning).

Good lighting & suction available.

Topical anesthesia + vasoconstrictor:

4% lidocaine + 0.05% oxymetazoline (or phenylephrine) on cotton for 5–10 min.

Dry the mucosa with gauze/cotton tip before cautery (moisture reduces effectiveness).

2. Identifying Bleeding Point

Usually in Kiesselbach’s plexus (Little’s area) on anterior septum.

Make sure to localize exact vessel/spot (avoid random wide cautery).

3. Application Technique

Use silver nitrate stick – the tip turns brown/black after use.(Eshar)

Touch the bleeding point gently for 5–10 seconds, rolling lightly.

The mucosa should turn grey-white (eschar forms).

Do NOT cauterize both septal sides simultaneously → risk of septal perforation.

Avoid large continuous areas → only pinpoint cautery at bleeding spot.

4. Aftercare

Apply topical antibiotic ointment (e.g. mupirocin, terramycin )5–7 days → keeps area moist, prevents crusting.

Advise no nose blowing, picking, or rubbing for 1 week.

Continue saline irrigation & humidification.

5. Precautions

If active bleeding at time of procedure → first control with vasoconstrictor or light pressure, then cauterize once bleeding stops.

If silver nitrate used excessively → risk of chemical burn and necrosis.

Never use bilateral septal cautery at same level.

home message:
Pinpoint, unilateral, gentle cautery on a dry, localized vessel with silver nitrate stick; follow with lubrication and allergy management.

10/09/2025

ای این ٹی سرجن ڈاکٹر فرید خان
ماہر امراض کان ناک گلا سردرد گردن
کلینک شفاء ہسپتال ڈگر بونیر
برائے رابطہ 03082335409

بہت سے والدین ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کو بار بار ٹانسلز (Tonsils) کا انفیکشن کیوں ہو جاتا ہے؟ کی...
20/08/2025

بہت سے والدین ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کو بار بار ٹانسلز (Tonsils) کا انفیکشن کیوں ہو جاتا ہے؟ کیا یہ اس کی قوتِ مدافعت (immunity) کی کمزوری کی علامت ہے یا کسی قسم کی جینیاتی (Genetic) بیماری؟ یہ سوال بجا ہے کیونکہ بار بار ٹانسلز کی سوزش بچے کی صحت، تعلیم اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ ٹانسلز کیا ہوتے ہیں اور وہ کیا کام کرتے ہیں۔

ٹانسلز سائز میں چھوٹے مگر کام کے لحاظ سے بہت اہم ہوتے ہیں۔ یہ گلے کے پچھلے حصے میں موجود ہوتے ہیں اور جسم کے مدافعتی نظام کا ایک اہم جزو سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ منہ اور ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے جراثیم کو روکیں، ان کی شناخت کریں اور پھر ان کے خلاف دفاعی ردِعمل (antibodies) پیدا کریں۔ یوں یہ ٹانسلز ہمارے جسم کے پہلے محافظ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر آنے والے بیکٹیریا یا وائرس کو فلٹر کرتے ہیں تاکہ وہ جسم میں مزید داخل نہ ہو سکے۔ لیکن جب کچھ طاقتور بیکٹیریا یا وائرس ٹانسلز پر حملہ کرتے ہیں تو وہ سوج جاتے ہیں اور اس سوجن کو ٹانسلائٹس (Tonsillitis) کہا جاتا ہے۔ اس صورت میں بچوں کو گلے میں درد محسوس ہوتا ہے، کھانے پینے میں دقت ہوتی ہے، اور اکثر بخار بھی ہو جاتا ہے۔ ٹانسلائٹس کا سبب بننے والے سب سے عام بیکٹیریا کا نام Streptococcus pyogenes ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کچھ بچوں کو ہی بار بار ٹانسلز کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے؟ اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ جینیاتی یا موروثی ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں کو بار بار ٹانسلز کا انفیکشن ہوتا ہے، ان کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ ان بچوں کے جینز میں کچھ ایسی تبدیلیاں پائی جاتی ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو کمزور بنا دیتی ہیں، جس کے باعث وہ بار بار بیکٹیریا اور وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ موروثی کمزوری ان کے جسم کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کرنے دیتی۔

دوسری وجہ مدافعتی نظام میں مخصوص قسم کی تبدیلی ہے۔ عام طور پر ٹانسلز جسم میں داخل ہونے والے جراثیم کی شناخت کے لیے T-helper cells نامی خلیات استعمال کرتے ہیں۔ یہ خلیات جراثیم کی معلومات B cells کو منتقل کرتے ہیں تاکہ وہ اینٹی باڈیز بنا کر ان جراثیموں کا مقابلہ کر سکیں۔ لیکن جن بچوں کو بار بار ٹانسلز کا انفیکشن ہوتا ہے، ان میں T-helper cells کی تعداد تو زیادہ ہوتی ہے، مگر وہ B cells کی مدد کرنے کے بجائے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے B cells صحیح طریقے سے اینٹی باڈیز نہیں بنا پاتے، اور بچہ بار بار ٹانسلائٹس کا شکار ہو جاتا ہے۔

سائنسدان اس مسئلے کا دیرپا حل نکالنے کے لیے مسلسل تحقیق کر رہے ہیں اور ایک مؤثر ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ بچوں کو اس تکلیف دہ اور بار بار ہونے والے انفیکشن سے بچایا جا سکے۔

30/07/2025
🔬 ڈپتھیریا کیسے پھیلتی ہے؟یہ بیماری سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو پھیلتی ہے:کھانسی یا چھینک کے ذریعےمتاثرہ شخص ک...
20/07/2025

🔬 ڈپتھیریا کیسے پھیلتی ہے؟

یہ بیماری سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو پھیلتی ہے:

کھانسی یا چھینک کے ذریعے

متاثرہ شخص کے لعاب یا بلغم سے

متاثرہ چیزوں (جیسے کپڑے یا برتن) کے ذریعے

---

⚠️ علامات (Symptoms):

گلے میں شدید درد

بخار (ہلکا یا درمیانہ)

سانس لینے میں دشواری

گلے میں ایک موٹی سرمئی جھلی (pseudomembrane) بن جاتی ہے، جو ٹانسلز، ناک یا حلق کو ڈھانپ سکتی ہے

گردن کی سوجن (bull neck appearance)

کمزوری، تھکن

---

🧪 تشخیص (Diagnosis):

گلے کے مواد کا کلچر

پی سی آر ٹیسٹ (PCR for toxin gene)

---

💉 علاج (Treatment):

1. Diphtheria antitoxin (زہر کو ختم کرنے کے لیے)

2. اینٹی بایوٹک جیسے:

Inj. Penicillin

Inj. Erythromycin

3. Isolation (علیحدگی) تاکہ دوسروں کو انفیکشن نہ ہو

---

🛡️ بچاؤ (Prevention):

DPT ویکسین (Diphtheria, Pertussis, Tetanus) بچوں کو دی جاتی ہے:

6 ہفتے، 10 ہفتے، اور 14 ہفتے کی عمر میں

Boosters اسکول عمر اور بالغوں کو بھی

‎‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظ...
19/07/2025

‎‏یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظار کے ساتھ تین کام کر سکیں ۔

‎پہلا : بس کا انتظار ۔
‎دوسرا : پیڈلز کے ذریعے جسمانی ورزش ۔
‎تیسرا : پیڈلز سے سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی پیداوار میں شرکت ۔

‎انتظار اپنے لئے ،
‎ورزش وجود کے لئے اور بجلی کی پیداوار میں شرکت ملک کے لئے ۔۔

‎حاضر دماغ رہنما یونہی قوم اور ملک کے لئے بہتری سوچتے ہیں ایسے ہی جاپان نے ترقی نہیں کی ، اس کامیابی کے پیچھے عالی دماغ ذہنوں کےاعلیٰ ترین آئیڈیاز کی کار فرمائی ہے جو قوم کو ترقی کی جانب لے جاتی ہے ۔

‎کاش کوئی سمجھے !!

10/05/2025

Foreign Body Nose
ناک کا بند ہونا یا بد بو آنا ناک کے اندر کوئی چیز (Forieng body) ہو سکتی ہے

21/04/2025

Forieng body Nose
چھوٹے بچوں کا اگر ناگ بند ہو یا خون اور بدبو آتا ہو تو اپنے قریبی ای این ٹی سرجن کے پاس لے جائے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ہو سکے
ای این ٹی سرجن ڈاکٹر فرید خان
شفاء ہسپتال ڈگر بونیر
برائے رابطہ 03082335409

26/02/2025

Leech in Nose

ای این ٹی سرجن ڈاکٹر فرید خان
ماہر امراض کان ناک گلا سردرد گردن
کلینک شفاء ہسپتال ڈگر بونیر
برائے رابطہ 03082335409

Address

Shifa Hospital Daggar
Bunerwal

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923082335409

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Farid Khan ENT Surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Farid Khan ENT Surgeon:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram