29/01/2026
آج میڈ یکل وارڈ کے زیر اہتمام ڈاکٹر فضل ما لک اور ڈاکٹر عبدالرحیم کی قیادت میں شوگر کی بیماری سے متعلق ایک آگاہی و تر بیتی ور کشا پ منعقد کی گئی۔جس میں ماہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے والے مریضوں کی بہتر نگہداشت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر اقبال حسین صاحب اور ڈ پٹی میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ اور آرتھو پیڈ ک سر جن ڈاکٹر بہار علی نے شرکت کی اور اس طرح کی سرگرمیوں کو مریضوں کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم کرنے کیلئے نہایت اہم قرار دیا
ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر اسٹاف نے بھرپور شرکت کی تا کہ رمضان المبارک کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کی بہتر رہنمائی کی جا سکے
اہم پیغام برائے مریضان:
اگر روزے کے دوران کمزوری، چکر ،پسینا آنا ،بلڈ شوگر میں کمی یا زیادتی جیسی علامات محسوس ہوں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں
تمام منتظمین اور شرکاء کا اس مفید ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے ۔