19/05/2022
کُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ.
ہر نیک کام صدقہ ہے۔ (صحیح بخاري)
گرمی کے موسم میں آپ نے اکثر پرندوں کو مرا ہوا دیکھا ہوگا۔ بعض پرندے اڑتے اڑتے اچانک گر پڑتے ہیں۔ یہ پیاس کی شدت اور پانی کی تلاش میں تھکن کی ہی وجہ سےگرتے اور مر جاتے ہیں۔
ہیومنز آف بورے والا کی کیمپین "Lets Save Birds" میں شامل ہو کر اس گرم موسم میں نیکی کمائیں
اپنے مکان کے چھت، بالکونی یا جہاں پرندے آسانی سے آجا سکیں ایسی جگہ پر کسی چوڑے برتن میں پانی رکھ دیجئے اور ہو سکے تو پرندوں کا چارا (Birds Feed) بھی رکھ دیجئے۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات، اسکولوں اور کالجوں میں مفت "Water Pots" تقسیم کرنے میں ہماری مدد کریں۔
یہ چھوٹی سی کوشش اور چھوٹا سا احساس اللہ کے نزدیک بڑا صدقہ ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان درخت لگائے یا کھیت پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا آدمی یا جانور کھائے تو اس کو صدقے کا ثواب ملے گا۔“ (صحيح مسلم : حدیث نمبر: 3972، ترقیم فوادعبدالباقی: 1552)
ہمارے مذہب میں اسی طرح اور بھی بہت سی روایات ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان ہوں یا چرند پرند تمام جانداروں کے کھانے پینے کا بندوبست کرنا عظیم صدقہ ہے۔ لہٰذا پرندوں کو پانی اور باجرہ ڈال کر صدقے کا اجر حاصل کریں
آئیں
ہیومنز آف بورے والا کے ساتھ مل کر بنیں اچھائی کی مثال!