24/09/2025
شوگر کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے، جسے درست غذا سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
متوازن خوراک اور ہلکی پھلکی ورزش، صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔
شوگر کے مریضوں کا سب سے عام سوال یہ ہوتا ہے:
“کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں؟”
شوگر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم میں انسولین کم یا زیادہ ہو جائے، اور احتیاط نہ برتی جائے تو یہ بینائی کی کمی، وزن میں اضافہ، مستقل تھکن اور دل و دماغ کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ لیکن اگر خوراک اور طرزِ زندگی درست کر لیا جائے تو شوگر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
🥗 پہلا دن
• ناشتہ: آدھا کپ دلیا دودھ یا پانی میں پکا ہوا + کٹا ہوا آلوچہ + دو اخروٹ
• اسنیکس: چند بیریز + دہی
• دوپہر کا کھانا: چکن سینڈوچ (چکن، ہری سبزیاں، ہول ویٹ بریڈ)
• رات کا کھانا: سبزی کا سوپ + ہلکا ٹوسٹ
🥗 دوسرا دن
• ناشتہ: دلیا + بلو بیریز + بادام + تخم بالنگا
• دوپہر کا کھانا: چکن اور چنے والا سلاد
• اسنیکس: ایک آڑو + کاٹیج چیز
• رات کا کھانا: دلیا، بھنے ہوئے بینگن اور زیتون کے ساتھ
🥗 تیسرا دن
• ناشتہ: سبزیوں والا آملیٹ + بیریز
• دوپہر کا کھانا: ہول ویٹ بریڈ + دہی + سبزیاں
• رات کا کھانا: مکئی اور لوبیا + گرلڈ چکن + تھوڑا پائن ایپل
🥗 چوتھا دن
• ناشتہ: میٹھے آلو کا ٹوسٹ + چیز + پالک
• دوپہر کا کھانا: بھنی ہوئی چکن + سلاد
• اسنیکس: دہی + آدھا کیلا
• رات کا کھانا: کوئنوا + ٹوفو + سبزیاں
🥗 پانچواں دن
• ناشتہ: ہائی فائبر سیریل + فلیکس ملک + بیریز
• دوپہر کا کھانا: پالک، انڈہ، چنے اور انگور والا سلاد
• اسنیکس: اجوائن + پینٹ بٹر
• رات کا کھانا: گرلڈ سامن + بیک آلو + ابلی ہوئی سبزیاں
🥗 چھٹا دن
• ناشتہ: دہی + کیلا + بیریز + تخم بالنگا
• دوپہر کا کھانا: مکئی کی روٹی + لوبیا + سلاد
• اسنیکس: ٹماٹر + گاجر + ہمس
• رات کا کھانا: گرلڈ گوشت + بروکولی + بیریز
🥗 ساتواں دن
• ناشتہ: دلیا + چاکلیٹ + پینٹ بٹر + تخم بالنگا
• دوپہر کا کھانا: پیتا بریڈ + سبزیاں + دال
• رات کا کھانا: گرلڈ سامن + مٹر + چقندر
✅ یہ پلان شوگر کے مریضوں کو خون میں شوگر لیول متوازن رکھنے، وزن کنٹرول کرنے اور روزمرہ توانائی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
✅ پانی زیادہ پئیں، ورزش معمول بنائیں اور نمک و میٹھے سے پرہیز کریں۔