21/04/2026
پریس ریلیز
اعجاز علی خان
ڈائریکٹر ہاسپٹل اینڈ
ممبر بورڈ اف ٹرسٹیز
چکوال: Muhammad Bashir Malik (بابا بشیر)، بانی Bin Qutab Foundation نے آج ڈپٹی کمشنر چکوال، Sarah Hayat صاحبہ سے ملاقات کی، جس میں فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں خصوصاً Begum Noor Memorial Hospital کی خدمات اور توسیعی پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے ہسپتال کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جمعہ 24 April کو ہسپتال کا باضابطہ دورہ کریں گی، جہاں وہ طبی سہولیات کا جائزہ لیں گی اور انتظامیہ و عملے سے ملاقات کریں گی۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر صاحبہ اپنے دستِ مبارک سے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی، جو Embassy of Japan in Pakistan کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے۔
یہ دورہ علاقہ میں معیاری صحت سہولیات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ نیا سنٹر ماں اور بچے کی صحت کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔