Sudais Medical Complex Charsadda

Sudais Medical Complex Charsadda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sudais Medical Complex Charsadda, Hospital, Charsadda.

02/11/2025

میلازما | وجوہات، احتیاطی تدابیر اور علاج

میلازما ایک عام جلدی بیماری ہے جو چہرے پر سیاہ یا بھورے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
آج کی اس آگاہی ویڈیو میں ڈاکٹر ہاجرہ امتیاز جو کہ ایک ماہر ڈرمٹالوجسٹ اور ایسٹیٹک اسپیشلسٹ ہیں، ہمیں بتائیں گی:

✨ اس بیماری سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
✨ اگر خدانخواستہ کسی کو ہو جائے تو اس کا مؤثر علاج
✨ کیا یہ بیماری ایک انسان سے دوسرے کو لگ سکتی ہے؟
✨ اور بہت سی معلوماتی باتیں جو ہر شخص کے لیے جاننا ضروری ہیں۔

ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں اور آگے شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں، آپ کا ایک قدم کسی کے لیے آگاہی اور آپ کے لیے ثواب کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

📍 مزید معلومات یا علاج کے لیے رابطہ کریں:
لائف کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، فیز 5، حیات آباد، پشاور

29/10/2025

بغیر آپریشن کے بانجھ پن کا جدید علاج

آج ڈاکٹر شاہ علی اضغر نے ایک نہایت اہم اور معلوماتی موضوع پر بات کی — فی میل انفیرٹیلیٹی (Infertility)، خصوصاً فالوپین ٹیوبز کے بلاک ہونے (Tubal Blockage) کے بارے میں۔
عموماً جب ٹیوبز بند ہو جاتی ہیں تو عورت کے انڈے اور مرد کے اسپرم آپس میں نہیں مل پاتے، جس سے حمل ٹھہرنا ممکن نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر شاہ علی اضغر نے بتایا کہ اب اس مسئلے کا ایک غیر جراحی (Non-Surgical) حل بھی موجود ہے —
یعنی بغیر آپریشن کے جدید فزیوتھراپی طریقے سے ان ٹیوبز کو کھولا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے ایک خاص ڈیوائس (Diathermy Machine) کے ذریعے ڈیپ ہیٹنگ کی جاتی ہے، جس سے ٹیوبز کی بلاکیج میلٹ ہو جاتی ہے،
اور قدرتی طور پر کنسیو (Conceive) ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر غوث علی شاہ، جو ایک ماہر سرٹیفائیڈ فزیوتھراپسٹ ہیں، نے بتایا کہ یہ طریقہ بالکل پین فری (Pain-Free) ہے،
روزانہ تقریباً 30 منٹ کے 14 سیشنز پر مشتمل ہوتا ہے، اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔
اس علاج سے کئی خواتین نے کامیابی سے کنسیو کیا ہے۔

اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی کو ٹیوب بلاکیج یا بانجھ پن کا مسئلہ درپیش ہے تو
یہ نیا اور مؤثر علاج آپ کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔ 🌼

25/10/2025

ہیلتھ نیٹ ہاسپٹل پشاور میں لائیو بیریاٹرک سرجری سمپوزیم

یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ 26 اکتوبر 2025 کو ہیلتھ نیٹ ہاسپٹل پشاور میں ایک تاریخی لائیو بیریاٹرک سرجری سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
جس میں ملک بھر کے نامور بیریاٹرک سرجنز اپنی قیمتی آراء، تجربات اور مہارتیں شیئر کریں گے،
جبکہ جدید طریقۂ کار کے تحت لائیو سرجریز بھی انجام دی جائیں گی۔

میری طرف سے اور ہیلتھ نیٹ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے
پاکستان بھر کے تمام بیریاٹرک سرجنز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یہ ایک ایسا موقع ہے جو علم، تجربے اور پیشہ ورانہ تعاون کے نئے در وا کرے گا۔ 💫

24/10/2025

ڈاکٹر حاجرہ امتیاز – کنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ اینڈ ایسیتھٹک فزیشن

میں اس وقت لائف کیئر ہاسپٹل میں بطور کنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ اور ایسیتھٹک فزیشن اپنی خدمات انجام دے رہی ہوں۔
میری کلینک کے اوقات شام 4 بجے سے رات 7 بجے تک ہیں۔

میں نے اپنا MBBS خیبر میڈیکل کالج سے مکمل کیا، اور اس کے بعد UK سے کلینیکل ڈرماٹولوجی اور ایسیتھٹک میڈیسن میں پوسٹ گریجویٹ کوالیفیکیشن حاصل کی۔

پاکستان واپس آنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ بہت سی خواتین ہمارے معاشرتی اصولوں کی وجہ سے میل ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔ اسی ضرورت کو سمجھتے ہوئے، ہم نے اپنے کلینک میں ایک آرام دہ اور بااعتماد ماحول فراہم کیا ہے، جہاں خواتین مریض باآسانی اپنی سکن، بالوں اور خوبصورتی سے متعلق مسائل پر مشورہ لے سکتی ہیں۔

ہم اپنے کلینک میں جدید ترین ڈرماٹولوجیکل اور ایسیتھٹک پروسیجرز فراہم کرتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
✨ لیزر ٹریٹمنٹس (سکن ری جنریشن، ہیئر ری موول، پگمنٹیشن وغیرہ)
✨ ایکنی اور روزیشیا کا علاج
✨ ملازما اور پوسٹ انفلیمٹری ہائپر پگمنٹیشن کا علاج
✨ سورائسز، وٹیلائگو اور دیگر جلدی بیماریوں کا علاج
✨ بالوں اور ناخنوں سے متعلق مختلف مسائل کا علاج

ہماری کوشش ہے کہ ہر مریض کو انفرادی توجہ، بہترین علاج، اور اعتماد بھرا تجربہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی جلد میں خوبصورت اور پُر اعتماد محسوس کریں۔ 🌷

📍 کلینک ٹائمنگ: شام 4 بجے تا رات 7 بجے
🏥 مقام: لائف کیئر ہاسپٹل

19/10/2025

🎙️ آج ہم ایک نہایت اہم موضوع پر بات کریں گے: "ڈینگی بخار"
ہمارے ساتھ موجود ہیں ڈاکٹر محمد نثار، جو کہ ایک تجربہ کار میڈیکل اسپیشلسٹ اور ڈائبٹالوجسٹ ہیں۔
انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں جو ہر فرد کے لیے جاننا ضروری ہیں۔

🦟 ڈینگی بخار کیا ہے؟
ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو کہ "ایڈیس ایجپٹائی" نامی مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ یہ مچھر زیادہ تر دن کے وقت کاٹتا ہے، خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں۔

🔍 ڈینگی کی علامات:

تیز بخار (102-104°F)
شدید جسم درد، خصوصاً پٹھوں اور جوڑوں میں
آنکھوں کے پیچھے درد
سر درد
بھوک کا کم ہونا
جلد پر سرخ دھبے یا خارش
خون کا بہنا (ناک، مسوڑھوں یا پیشاب کے ذریعے - شدید صورت میں)

⚠️ احتیاطی تدابیر:
✅ صاف پانی جمع نہ ہونے دیں، کیونکہ یہ مچھر صاف پانی میں ہی افزائش پاتا ہے
✅ گملے، کولر، پانی کی ٹنکیاں، پرانے ٹائر وغیرہ کی صفائی کریں
✅ پوری آستین والے کپڑے پہنیں
✅ مچھر دانی یا مچھر بھگانے والی کریم/اسپرے استعمال کریں
✅ کھڑکیوں اور دروازوں پر جال لگوائیں
✅ گھر اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں

🚨 ڈینگی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں!
ڈاکٹر محمد نثار کے مطابق:

> "ڈینگی بخار کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر علامات ظاہر ہوں تو خود دوا لینے سے گریز کریں اور فوری طور پر قریبی اسپتال یا میڈیکل اسپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔"

🩺 یاد رکھیں: وقت پر علاج ہی زندگی بچاتا ہے۔
ڈینگی قابلِ علاج ہے — اگر احتیاط اور بروقت توجہ دی جائے۔

📢 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے بھی محتاط رہیں اور بروقت اقدامات کریں۔

14/10/2025

ڈینگی سے تحفظ کی جانب ایک عملی قدم — شکور کلی، چارسدہ

چارسدہ کے علاقے شکور کلی میں حالیہ دنوں ڈینگی بخار کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن نے انسانیت دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک قابلِ تقلید اقدام اٹھایا۔

یہ فلاحی قدم سدیس میڈیکل کمپلیکس چارسدہ کے اشتراک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیع اللہ اور ان کی پوری ٹیم کے بھرپور تعاون سے ممکن بنایا گیا، جس کے تحت شکور کلی میں مچھر مار اسپرے (فومیگیشن) کا انتظام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد علاقے کے عوام کو ڈینگی جیسے مہلک مرض سے بچانا اور ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایسے اقدامات نہ صرف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم مرسی ہیلتھ فاؤنڈیشن، سدیس میڈیکل کمپلیکس، اور ضلعی محکمہ صحت کی پوری ٹیم کو اس خدمتِ خلق پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

صحت مند چارسدہ، محفوظ پاکستان!

13/09/2025

💖 انجیوگرافی: حقیقت کیا ہے؟
آج سدیس میڈیکل کمپلیکس، مردان روڈ چارسدہ میں ماہرِ قلب، ڈاکٹر عادل بلال نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مریضوں کو دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی دینے کی ایک منفرد کوشش کی۔

اس ویڈیو میں مریض سرتاج کے ساتھ ایک دوستانہ گفتگو کے دوران، ڈاکٹر صاحب نے "انجیوگرافی" سے متعلق عام لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا حقیقت پر مبنی جواب دیا۔

انجیوگرافی آخر ہوتی کیا ہے؟
یہ کہاں سے کی جاتی ہے؟
کیا یہ خطرناک ہے؟
اور سب سے بڑھ کر، یہ کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ یا آپ کے عزیز بھی دل کی بیماری کے کسی مرحلے سے گزر رہے ہیں، تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ علم، صحت کی طرف پہلا قدم ہے۔

📹 یہ ویڈیو صرف ایک مریض کے لیے نہیں، بلکہ ہم سب کے لیے ایک مفید پیغام ہے۔
اپنے عزیزوں کے ساتھ شیئر کریں اور دل کی صحت کے لیے باخبر رہیں۔

09/08/2025

🌿 خیبر پختونخواہ حکومت کا عوام دوست قدم 🌿

خیبر پختونخواہ حکومت نے صحت کے شعبے میں کئی شاندار اقدامات کیے ہیں، جن میں ایک اہم اقدام دور دراز علاقوں کے کیٹگری C اور D ہسپتالوں کی ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے پرائیویٹائزیشن ہے۔

آج ہمارے ساتھ موجود ہیں کیٹگری ڈی ہسپتال پشت باجوڑ کے ایک خوش نصیب مریض طاہر صاحب، جو کئی سالوں سے اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔ بڑے بڑے ہسپتالوں میں علاج کے باوجود کامیابی نہ ملی، مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کیٹگری ڈی ہسپتال پشت باجوڑ (TCP کے زیر سایہ) میں تعینات ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمد باسط کے علاج سے آج طاہر صاحب کی گود ہری ہو گئی۔

طاہر صاحب نے خیبر پختونخواہ حکومت، ڈاکٹر محمد باسط اور ہسپتال کے تمام عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال سہولیات اور خدمت میں کئی بڑے ہسپتالوں سے بہتر ہے۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ کا عزم ہے کہ یہ ہسپتال مزید جدید سہولیات سے آراستہ کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر بہترین علاج مل سکے۔

15/07/2025

😔 کیا گنجا پن آپ کے اعتماد کو ختم کر رہا ہے؟

😢 دوستوں کا مذاق؟ تنقید؟ خود سے شرمندگی؟

اب مزید پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں!
آج ہی رابطہ کریں ڈاکٹر شہاب سے یونیک ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹر،📍 چارسدہ روڈ پشاور (بالمقابل فقیر آباد پولیس اسٹیشن)

✅ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد ہیئر ٹرانسپلانٹ مرکز
✅ سینکڑوں مطمئن مریض
✅ جدید مشینری اور تجربہ کار ٹیم

🎥 آئیے ملتے ہیں آیاز حسین سے جو صوابی سے تعلق رکھتے ہیں،
گنجے پن کی وجہ سے وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے،
مگر آج وہ یونیک ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد نہ صرف پراعتماد ہیں
بلکہ اپنی زندگی کو نئی تازگی کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

آیاز حسین کا مکمل انٹرویو اس ویڈیو میں دیکھیں👇
اور اس آواز کو اُن تک پہنچائیں،
جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے!

پتہ: الحرم ٹاور فقیر اباد نزد چارسدہ اڈا پشاور رابطہ نمبر
03139271153
03119557116
03139404163
اوقات کار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک







(Follicular Unit Extraction)
(Follicular Unit Transplantation)
















29/06/2025

اؤٹ سورس ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ، فنڈز کی عدم ادائیگی سنگین مسئلہ بن گئی

خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اؤٹ سورس ہسپتالوں کو گزشتہ چھ ماہ سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث بندش کے خطرے کا سامنا ہے۔ جیو نیوز، کے مطابق صوبے کے 19 ہسپتالوں کو ایک ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف عملے کی تنخواہیں رُکی ہوئی ہیں بلکہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

اسی حوالے سے نیشنل میڈیکل فاؤنڈیشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اگر فوری فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو یہ ہسپتال چلانا ناممکن ہو جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر عدنان تاج نے وضاحت کی ہے کہ تمام آڈٹ کا عمل 31 دسمبر 2024 تک مکمل ہو چکا ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد 15 جولائی 2025 سے قبل تمام بقایاجات ادا کر دیے جائیں گے۔

اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو ہزاروں مریض اور ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بحران نہ پیدا ہو۔

Address

Charsadda
24451

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sudais Medical Complex Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category