QADAR General Hospital

QADAR General Hospital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from QADAR General Hospital, Hospital, DHAKKI, TEHSIL TANGI DISTT CHARSADDA, Charsadda.

17/11/2025

گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیبا خان 15 دن چھٹی کے بعد اب الحمد اللہ دوبارہ مریضوں کا معائنہ کرنے کےلیے قادر جنرل ہسپتال میں موجود ہوگی
کلینک کے اوقات: پیر تا جمعہ صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک.
رابطہ نمبر 03046555815

07/11/2025

میں ڈاکٹر کاشف کامران، چیف ایگزیکٹیو قادر جنرل ہسپتال، دل کی گہرائیوں سے قاری فضل آمین شاہ صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ہسپتال کو اپنی تشریف آوری سے رونق بخشی، خوبصورت اور روح پرور کلام سنایا، اور ہمارے ادارے اور مریضوں کے لیے بے شمار دعائیں فرمائیں۔

قاری فضل آمین شاہ صاحب نہ صرف ایک معروف نعت خواں ہیں بلکہ ایک باعزت اور معتبر کاروباری شخصیت بھی ہیں، جو طویل عرصے سے حج و عمرہ کی اعلیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ قاری صاحب کی زندگی، صحت اور کاروبار میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے۔ آمین

02/11/2025

جنرل سرجن ڈاکٹر دانش خٹک صاحب ،سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر اسحاق اور ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسماعیل مہمند صاحب مریضوں کا معائنعہ کرنے کےلیے
قادر جنرل ہسپتال میں موجود ہیں.

28/10/2025
قادر جنرل ہسپتال ڈھکی میں اہم ملاقاتآج قادر جنرل ہسپتال ڈھکی میں مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین، تحصیل تنگی کے سابق ناظمِ ا...
28/10/2025

قادر جنرل ہسپتال ڈھکی میں اہم ملاقات

آج قادر جنرل ہسپتال ڈھکی میں مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین، تحصیل تنگی کے سابق ناظمِ اعلیٰ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سالار فیاض علی صاحب، معروف قانون دان عالم شیر مہمند ایڈووکیٹ پشاور کے ہمراہ تشریف لائے۔

دورانِ ملاقات، انہوں نے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر کاشف کامران سے علاقے میں صحت کے نظام، عوامی مسائل اور صحت سہولت پروگرام (ہیلتھ کارڈ) کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر مہمانوں نے تحصیل تنگی میں صحت کارڈ کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سہولت عوام کی بنیادی ضرورت ہے، جس کے بغیر غریب طبقہ علاج معالجے کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے تحصیل تنگی کے معزز ممبر صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر صحت سہولت پروگرام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ مستحق مریض دوبارہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں علاج کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے۔

سالار فیاض علی صاحب اور عالم شیر مہمند ایڈووکیٹ نے قادر جنرل ہسپتال ڈھکی کے تمام اسٹاف، انتظامیہ اور خصوصاً ڈاکٹر کاشف کامران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک پسماندہ علاقے میں کیٹیگری وَن ہسپتال قائم کرکے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے اور ڈاکٹر کاشف کامران کی محنت و خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

اختتام پر ڈاکٹر کاشف کامران نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قادر جنرل ہسپتال ڈھکی عوامی خدمت کا ایک مشن ہے، اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بڑے شہروں جیسی معیاری صحت سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہسپتال کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ تحصیل تنگی کے ہر فرد تک علاج کی سہولت آسانی سے پہنچ سکے۔

قادر جنرل اسپتال کی ایڈمنسٹریشن اور  پوری سٹاف  دل کی گہرائیوں سے ویژن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کوبی ایس الائیڈ و...
23/10/2025

قادر جنرل اسپتال کی ایڈمنسٹریشن اور پوری سٹاف
دل کی گہرائیوں سے ویژن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کو
بی ایس الائیڈ وژن سائنسز (AVS-23) میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن، اور علم سے محبت کا نتیجہ ہے۔ آپ نے اپنے عزم و قابلیت سے نہ صرف اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے بلکہ میڈیکل فیلڈ میں ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزتیں اور ترقی عطا فرمائے۔
ہمیں آپ پر فخر ہے اور دعاگو ہیں کہ آپ کا یہ سفر کامیابیوں سے بھرا رہے۔

ڈاکٹر کاشف کامران
چیف ایگزیکٹو
قادر جنرل اسپتال

اس تصویر میں ایک خوبصورت لمحہ قید ہے جس میں قادِر جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر کاشف کامران کے اعزاز میں معروف شاعر ...
23/10/2025

اس تصویر میں ایک خوبصورت لمحہ قید ہے جس میں قادِر جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر کاشف کامران کے اعزاز میں معروف شاعر حلیم عمرزئی کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ الفاظ صرف تعریف نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر کی انسانیت، خدمتِ خلق، اور عزم و ہمت کی گواہی ہیں۔
حلیم عمرزئی کے کلام میں ڈاکٹر کاشف کامران کی طبی خدمات، شفقت بھرے رویے، اور مریضوں کے لیے ان کی بے لوث کوششوں کو خوبصورتی سے سراہا گیا ہے۔

“ڈاکٹر کاشف کامران — ایک مسیحا، ایک رہنما، اور ایک مشعلِ راہ”
ان کی قیادت میں قادِر جنرل ہسپتال نہ صرف علاج گاہ بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک مرکز بن چکا ہے۔

✍️ تحریر و خراجِ تحسین از: شاعرِ جذبات، حلیم عمرزئی

18/09/2025

Check out Qadar General Hospital QGH’s video.

آج ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے قادر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے عملے ک...
05/09/2025

آج ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے قادر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے عملے کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندگان نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر کاشف کامران صاحب سے خصوصی ملاقات بھی کی اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بات باعث فخر ہے کہ پورے تحصیل میں قادر جنرل ہسپتال واحد کیٹگری اے ہسپتال ہے جو عوام کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

دورے کے موقع پر ہسپتال کے ایڈمن جناب سجاد سعید، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں قیصر شاہ، ڈاکٹر گل محمد سید بھی موجود تھے
05/Sep/2025

General Hospital

Address

DHAKKI, TEHSIL TANGI DISTT CHARSADDA
Charsadda

Telephone

+923046555815

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QADAR General Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category