DHQ hospital Chitral

DHQ hospital Chitral District headquarter hospital, Chitral (Lower) is a provincial health institution of Khyber Pakhtunk

05/11/2025
05/11/2025
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر گزشتہ دنوں لیبر روم میں ایک ایمرجنسی کیس کے دوران ڈاکٹر عفت کہکشان اور اُن کی ٹیم نے انتہائ...
05/11/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
گزشتہ دنوں لیبر روم میں ایک ایمرجنسی کیس کے دوران ڈاکٹر عفت کہکشان اور اُن کی ٹیم نے انتہائی مہارت، خلوص اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضہ کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی۔ ان کی بہترین کارکردگی اور بروقت اقدامات کے باعث ایک قیمتی جان بچائی جا سکی۔

مریض کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عفت کہکشان اور اُن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت، رویے اور مہارت کی بھرپور تعریف کی۔

ان خدمات کے اعتراف میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض علی رومی نے ٹیم کو اپریسی ایشن سرٹیفیکیٹ سے نوازا، جو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کے طبی عملے کی پیشہ
ورانہ صلاحیت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کا اعتراف ہے
سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے اسٹاف میں
ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عفت کہکشان
ہیڈ نرس راضیہ مظہر
ہیڈ نرس پری گل
ہیڈ نرس لطیفہ بی بی
دائی اسٹاف سامین گل
شامل ہیں

03/11/2025

ویڈیو پیغام برائے آگاہی
ڈاکٹر رکن الدین
ڈسٹرکٹ چیف میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
آج کے اس خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر رکن الدین صاحب ذیابیطس (شوگر) کے حوالے سے نہایت اہم معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے جسم کے اہم اعضاء کو متاثر کرتی ہے، لیکن بروقت تشخیص، علاج اور احتیاط سے اسے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں شامل اہم نکات
شوگر کی ابتدائی علامات
احتیاطی تدابیر اور متوازن خوراک
جسمانی سرگرمی کی اہمیت
شوگر چیک اپ اور باقاعدہ فالو اپ کی ضرورت
ڈاکٹر رکن الدین صاحب عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ:
“اپنی صحت کو نظرانداز نہ کریں، وقت پر ٹیسٹ کروائیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔”
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
آپ کی صحت، ہماری ذمہ داری

31/10/2025

ڈاکٹر گلزار احمد
چیف چائلڈ اسپیشلسٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر

خصوصی پیغام برائے والدین:

“موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی بیماریوں کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ٹھنڈی ہوا، بارش اور گندگی سے بچائیں۔ بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں، صاف پانی اور متوازن غذا دیں، اور کھانے پینے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
اگر بچے کو بخار یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو فوراً قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔ بروقت علاج ہی بچے کی بہتر صحت کی ضمانت ہ

30/10/2025

اہم پیغام برائے والدین
ڈاکٹر شبیر، ماہرِ اطفال (Pediatrician)
ڈی ایچ کیو ہسپتال، چترال لوئر
موجودہ موسمی تبدیلیوں کے باعث بچوں میں نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس کی تکالیف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
ڈاکٹر شبیر صاحب اس ویڈیو پیغام میں والدین کو اہم احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں تاکہ آپ اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں

28/10/2025

خیبر پختونخوا حکومت کی احکامات کی روشنی میں
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر، ڈاکٹر فیاض علی رومی
کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کے مختلف حصوں میں رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مریضوں اور ان کے لواحقین کو ایک صاف، پرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ہسپتال کی صفائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں طبِ یونانی کے ماہر اور نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد سے فاضلِ طب الجِرَاحت،حکیم فضل محمد صاح...
27/10/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں طبِ یونانی کے ماہر اور نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد سے فاضلِ طب الجِرَاحت،
حکیم فضل محمد صاحب (FTJ)
بطور طب میڈیکل آفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حکیم صاحب روزانہ او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اور اپنے وسیع علم، تجربے، اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ عوام کی صحت کے لیے کوشاں ہیں۔
آپ بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کے مختلف جسمانی و طبی مسائل کے ماہر معالج ہیں۔
مہارت کے شعبہ جات:
معدے اور جگر کے امراض
اعصابی و نفسیاتی کمزوریاں
خون کی کمی، شوگر اور بلڈ پریشر
خواتین کے مخصوص مسائل
مردوں کے مخصوص امراض
بچوں کی صحت و نشوونما کے مسائل
عام جسمانی و طبی تکالیف
او پی ڈی کے اوقات:
روزانہ (سوائے اتوار)
صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو جسمانی یا طبی مسائل کا سامنا ہے تو بلا جھجک حکیم فضل محمد صاحب سے رجوع کریں۔
صحت سب سے بڑی دولت ہے
آئیے اپنی زندگی کو صحت مند بنائین

27/10/2025

خیبر پختونخوا حکومت کی احکامات کی روشنی میں
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر،
ڈاکٹر فیاض علی رومی
کی خصوصی ہدایت پر کیچویلٹی یونٹ میں رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مریضوں اور ان کے لواحقین کو ایک صاف، پرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ہسپتال کی صفائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

25/10/2025

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
ڈاکٹر فیاض علی رومی کی زیرِ صدارت صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کے معزز اراکین ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر ابراہیم، ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر سہیل، صدر ایوب، اور حسین احمد صاحب نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ہسپتال کے موجودہ مسائل، جاری منصوبوں، اور صحت سہولت پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں تاکہ عوام کو معیاری صحت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈاکٹر فیاض علی رومی نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کے:
“ہمارا مقصد عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اور صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہ

24/10/2025

Dr Alinum Gulab

Address

DHQ Hospital Road
Chitral
17200

Telephone

+92943412634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ hospital Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ hospital Chitral:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category