Al-Shifa Medicare Digri

Al-Shifa Medicare Digri Welcome to our state-of-the-art medical Centre, where your health and well-being is our top priority
www.alshifamedicare.org

15/11/2025
15/11/2025

ڈگڑی اور گرد و نواح کی عوام کو مطلعہ کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر فریدہ جروار بیرونِ ملک دورے سے واپس آ چُکی ہیں اور اِن شاءَ اللّٰہ 16 نومبر 2025 ، بروز اتوار سے اپنی کلینک پر موجود ہونگی ۔

It is hereby informed to all the residents of Digri & Surroundings that Dr. Fareeda Jarwar has arrived back from foreign tour & In sha Allah she will resume her Clinical Practice from Sunday, 16th of November - 2025 onwards, as per previous schedule.

18/10/2025

ڈگڑی اور گرد و نواح کی عوام کو مطلعہ کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر فریدہ جروار 10 نومبر 2025 سے سابقہ اوقات کار کے مطابق اپنی کلینک پر موجود ہونگی۔

Its hereby informed to all the residents of Digri & Surroundings that Dr. Fareeda Jarwar will resume her Clinical Practice from 10th of November - 2025 onwards, as per previous schedule.

Dr Fareeda is Back
18/10/2025

Dr Fareeda is Back

18/10/2025

ڊاڪٽر فريدا جروار
(عورتن جي بيمارين جي ماهر – گائنيڪالاجسٽ)

هاڻي 10 نومبر کان هر روز
الشّفاء ميڊيڪئر ڊگري ۾ مريضن جي چيڪ اپ لاءِ موجود هوندي

03/10/2025

ہر نوزائیدہ بچے کو پیداٸش کے فوراً بعد کسی مستند چائلڈ اِسپیشلسٹ سے چیک کروانا کیوں ضروری ہے؟

ہر نوزائیدہ بچے کو پیداٸش کے فوراً بعد کسی مستند چائلڈ اسپیشلسٹ سے چیک کروانا اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر یہ چیک کرے کہ ،

1. بچہ صحت مند ہے یا نہیں؟
2. بچے میں کوٸی پیداٸیشی نقص تو نہیں؟
3. نئے والدین کو بچوں کی خوراک اور معمول کی دیکھ بھال کے بارے میں رہنمائی کرے۔

چیک اپ کی ضروری تفصیل :-
معاٸنے کے شروع میں بچے کے وائٹلز ”جن میں دل کی دھڑکن ، سانس کی شرح اور درجہ حرارت چیک کیاجاتایے ۔ پھر وزن ، لمبائی اور سر کے سائز کی پیماٸیش ہوتی ہے۔
ان میں سے ہر ایک چیز کا پیداٸیش کے وقت کا ریکارڈ انتہائی اہم ہے اور ساتھ ہی یہ ریکارڈ ہمیں اگلے مہینوں اور سالوں میں مدد کرے گا کہ بچہ صحیح طریقے سے بڑھ رہا ہے یا نہیں۔

اس کے بعد سر سے لے کر پاٶں تک تفصیلی معاٸنہ کیا جاتا ہے. سر کو دیکھا جاتا ہے کہ پیدائش کے عمل کے دوران سر کی ہڈیوں پر کوئی چوٹ تو نہیں آٸی ہے ، سر کی ہڈیاں آپس میں جڑی ہوٸی تو نہیں ہیں اور سر کے نرم دھبے مناسب سائز کے ہیں یا نہیں۔

آنکھوں کے معاٸنے میں بیناٸی، سفید موتیا، کالا موتیا یا آنکھ کے پردے کی رسولی کو چیک کیا جاتا ہے۔

ناک کو دیکھا جاتا ہے کہ دونوں ساٸڈز مکمل کھلی ہوٸی ہیں یا نہیں.

منہ کو پیداٸیشی دانتوں اور کٹے ہوۓ ہونٹ اور تالو کے لیے چیک کیا جاتا ہے.

کانوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

گردن پر پیداٸشی رسولیوں کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔

ہنسلی کی ہڈی اور کندھے کی ہڈیوں کو فریکچر کے لیے دیکھاجاتا ہے۔

دل کی کسی بھی پیدائشی بیماری جیسے دل میں سوراخ یا خون کی نالیوں کا کھلا رہ جانا چیک کیا جاتا ہے۔

کسی بھی پیدائشی نمونیا یا سانس لینے میں دشواری کے لیے پھیپھڑوں کی جانچ کی جاتی ہے۔

جگر ، تلی گردے یا پیدائشی ٹیومر جیسے کسی بھی مسئلے کے لیے پیٹ کی جانچ کی جاتی ہے۔

کوہلے کے جوائنٹ چیک کیا جاتا ہے کہ اس کی پوزیشن نارمل ہے یا نہیں۔

پاخانہ کے راستے کو چیک کیا جاتا ہے کہ مکمل طور پر کھلا ہے ۔

بچے کے جنسی اعضاء کو دیکھا جاتا ہے کہ آیا وہ بچے کی جنس کے مطابق نارمل ہیں یا نہیں۔

جلد کو کسی بھی نقائص ، رنگت کی تبدیلی یا دیگر مسائل کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔

کلب فٹ یا ٹھیڑے پاٶں جیسے کسی بھی نقص کے لیے ہاتھ اور پاؤں کی جانچ کی جاتی ہے۔

ہڈیوں کے کسی بھی مسائل یا ریڑھ کی ہڈی سے متعلق مسائل کے لیے کمر کی جانچ کی جاتی ہے۔

یہ سب اتنی تفصیل سے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹر ان تمام مسائل کا جائزہ لیتے ہیں اور اگر ابتداٸی مرحلے پر بچے میں کوئی مسئلہ سامنے آجائے تو اس کا حل آسان ہوتا ہے ، بہ نسبت اسکے کہ اسکا علاج اور تشخیص دیر سے ہو۔

اگر بچہ صحت مند ہو تو ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو دودھ پلانے ، صفاٸی رکھنے ، حفاظتی ٹیکوں اور نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں رائج خرافات کو ختم کرنے کے بارے میں رہنمائی کریں.

اس لیے چاہیے کہ ہر نوزاٸیدہ بچہ جو بیشک بظاہر مکمل صحتیاب دکھتا ہو ، پھر بھی پیداٸش کے فوراً بعد ایک نظر کسی مُستند چاٸلڈ اسپیشلسٹ سے ضرور چیک کروایا جاۓ ۔ تا کہ مذکورہ معاملات کی درست اور بروقت معلومات ، رہنماٸی اور بقدر ضرورت علاج ممکن ہو سکے۔

نوٹ :- نوزاٸیدہ بچے کو اس سارے مرحلے سے گذارنے کا مقصد اس کو محفوظ ہاتھوں میں دینا ہوتا ہے۔

اگر مناسب سمجھیں تو مفاد عامہ کے لیے اپنے دوستوں اور رشتیدروں کو بھی شیٸر کریں۔
جَزاكُمُ اللّٰه خَیراً

از قلم :- ڈاکٹر غلام مصطفیٰ چانیھوں
چاٸلڈ اسپیشلسٹ
تعلقہ ہسپتال + الشفا میڈیکیٸر ڈگڑی.

11/07/2025

Every Sunday
from 11:00 to 2:00 pm
@ ==> Al-Shifa Medicare Digri
:


Address

Al-Shifa Medicare
Digri
69330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Shifa Medicare Digri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Shifa Medicare Digri:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram