15/12/2025
سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کیمپ 2025 (الخدمت ہسپتال دیر اپر میں)
الخدمت فاؤنڈیشن دیر اپر آرفن کیئر پروگرام، ڈسٹرکٹ اپر دیر
الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نارتھ کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت ضلع دیر بالا کے رجسٹرڈ یتیموں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن دیر اپر کے زیر اہتمام الخدمت حمید ممتاز ہسپتال دیر اپر میں سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کیمپ 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد بچوں کی مجموعی صحت کا جائزہ لینا، ممکنہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور ان کے سرپرستوں میں صحت و صفائی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں صاحبزاد سلیمان ایڈمنسٹریٹر الخدمت ہسپتال، انجینئر انعام اللہ کوآرڈینیٹر آرفن کیئر پروگرام دیر اپر نے حاضرین سے خطاب کیا. ڈاکٹر حسن جان ہیلتھ کوآرڈینیٹر, الخدمت ہسپتال کے ڈاکٹرز ڈاکٹر افشاء زمرد اور ڈاکٹر زمرود خان نے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور بچوں کو ضرورت کے مطابق دوائی فراہم کی۔ یہ کامیاب کیمپ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف یتیموں کی کفالت کر رہی ہے بلکہ ان کی صحت، تعلیم اور تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ یہ بچے معاشرے کے مفید اور بااعتماد رکن بن سکیں۔