community Health

community Health Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from community Health, Medical and health, dunga bunga, Dunga Bunga.

20/09/2025

اتنی گہرائی میں بھی بندہ مت ڈوبے کے راہ چلتا کوئی کچھ بھی کر جاے 😀

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ...
13/09/2025

🌸 شادی سے پہلے گائنی کے ڈاکٹر کے پاس جانا – ایک غلط فہمی کا حل 🌸
یہ پوسٹ ان لڑکیوں اور ماؤں کے لیے ہے جو کے غیر شادی شدہ ہوتے گائنی کے پاس جانا گناہ یا جرم سمجھتی ہیں۔ میرے پاس آئے روز ایسے کیسز آتے ہیں جن میں مریضہ بتاتی ہیں کہ فلاں فلاں مسائل شادی سے پہلے بھی تھے مگر شرم کے مارے گھر والے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گے اور اب جب ہوش آئی تو پانی سر سے گزر چکا ہے۔اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ سوچ کر اپنے مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شادی سے پہلے گائناکالوجسٹ (Gynae Doctor) کے پاس جانا اچھا نہیں سمجھا جاتا یا معاشرے میں لوگ برا سمجھیں گے۔ یہی سوچ بہت سی لڑکیوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے۔

یاد رکھیں! صحت سب سے بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت کرنا ہر لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا گناہ نہیں بلکہ اپنے جسم اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کا ایک لازمی قدم ہے۔

👩‍⚕️ کن مسائل پر فوراً Gynae ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

🔹 ماہواری کے مسائل

پیریڈز بالکل شروع نہ ہونا یا بہت دیر سے آنا

پیریڈز کا غیر متوازن ہونا (بہت زیادہ یا بہت کم خون آنا)

پیریڈز کے دوران ناقابل برداشت یا حد سے زیادہ درد

🔹 سفید پانی یا انفیکشن

بار بار یا غیر معمولی ڈسچارج آنا

بدبو دار یا پیلا/سبز/بھورا ڈسچارج

اندام نہانی میں خارش، جلن یا سوجن

🔹 ہارمونی مسائل

چہرے پر ضدی دانے (Acne)

غیر ضروری بال آنا (Hirsutism)

وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا

بار بار موڈ خراب ہونا یا ڈپریشن

🔹 رسولیاں یا گلٹیاں

چھاتی میں گلٹی محسوس ہونا

چھاتی میں مستقل درد یا سوجن

اووری یا بچہ دانی میں رسولی یا Cyst کا شک

🔹 چھاتی (Breast) کے مسائل

خود معائنے کے دوران کوئی سختی یا گلٹی محسوس ہونا

چھاتی سے خون یا غیر معمولی رطوبت آنا

نپلز (Ni***es) کی شکل یا رنگ میں تبدیلی

چھاتی کے سائز میں اچانک فرق یا درد

🔹 دیگر اہم علامات

پیٹ یا کمر کے نچلے حصے میں مستقل یا بار بار درد

پیٹ کا پھول جانا یا بار بار bloating ہونا

بار بار پیشاب آنا یا پیشاب میں جلن

بغیر کسی وجہ کے غیر معمولی bleeding ہونا

خون کی کمی، مستقل تھکن یا کمزوری

---

🚫 اگر ان مسائل کو نظر انداز کیا جائے تو آگے چل کر یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں:

بانجھ پن (Infertility)

بچہ دانی اور اووریز کے خطرناک امراض

مستقل ہارمونی بیماریاں

ذہنی دباؤ اور جسمانی کمزوری

✨ یاد رکھیں:
ڈاکٹر آپ کے راز کو راز رکھتا ہے۔ Gynae checkup صرف علاج کے لیے ہوتا ہے، یہ کسی بھی طرح کی "بدنامی" یا "برا سمجھنے" والی بات نہیں ہے۔

🌿 کچھ احتیاطی تدابیر جو ہر لڑکی اپنا سکتی ہے:

اپنے پیریڈز کو ہمیشہ نوٹ کریں (Cycle Calendar رکھیں)

زیادہ فاسٹ فوڈ، میٹھا اور سوڈا ڈرنکس سے پرہیز کریں

باقاعدگی سے ہلکی پھلکی ورزش کریں

وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کی کمی پوری کریں

غیر ضروری شرمندگی یا خوف دل سے نکالیں

13/09/2025
"جب کسی کی موت آتی ہے۔"1950 میں، مصری فنکارہ "گامیلیا" کو اپنے معدے میں شدید درد محسوس ہوا، جس نے انہیں علاج کے لیے سوئٹ...
09/09/2025

"جب کسی کی موت آتی ہے۔"

1950 میں، مصری فنکارہ "گامیلیا" کو اپنے معدے میں شدید درد محسوس ہوا، جس نے انہیں علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے فوراً ایئرلائن سے رابطہ کیا تاکہ جلد از جلد کی فلائٹ بک کر سکیں، مگر عملے نے بتایا کہ تمام نشستیں بک چکی ہیں۔

شدید اصرار کے بعد، عملے نے وعدہ کیا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خوش قسمتی سے، روانگی سے چند گھنٹے قبل ایک مسافر نے اپنا ٹکٹ منسوخ کر دیا، اور وہ ٹکٹ گامیلیا کو مل گیا۔

لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جیسے ہی طیارہ قاہرہ ایئرپورٹ سے اُڑا، وہ البحیرہ کے علاقے الدلنجات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ملبے میں صرف ایک جوتے کا ٹکڑا ملا، جو گامیلیا پہنے ہوئے تھیں۔

اور قسمت کا عجیب کھیل یہ تھا کہ جس شخص نے اپنی ٹکٹ منسوخ کی تھی، وہ اور کوئی نہیں بلکہ معروف مصنف "انیس منصور" تھے، جنہوں نے بعد میں اس واقعے کو اپنے ایک مضمون میں قلمبند کیا جس کا عنوان تھا: "وہ مر گئی… تاکہ میں زندہ رہوں۔"

روسی مصنف اور فلسفی (فیوڈور دوستوفسکی) نے اپنی محبوبہ ماریا کو لکھا: "اس گلی میں جہاں تم رہتی ہو، نو عورتیں تم سے زیادہ ...
08/09/2025

روسی مصنف اور فلسفی (فیوڈور دوستوفسکی) نے اپنی محبوبہ ماریا کو لکھا: "اس گلی میں جہاں تم رہتی ہو، نو عورتیں تم سے زیادہ خوبصورت ہیں، سات عورتیں تم سے لمبی ہیں، نو عورتیں تم سے چھوٹی ہیں، اور ایک اور عورت ہے جو مجھ سے تم سے زیادہ محبت کرتی ہے۔ کام پر ایک عورت ہمیشہ مجھے مسکراتی ہے، دوسری مجھے بات کرنے کے لیے اکسانے کی کوشش کرتی ہے، اور ریستوران کی ویٹریس میرے چائے میں چینی کی بجائے شہد ڈالتی ہے... لیکن میں تم سے محبت کرتا ہوں۔

اور شادی کے بعد، ماریا گھر میں ایک بہترین بیوی ثابت ہوئی۔ اس نے اس کی بیماری، غربت، سفر اور غیر حاضری کو برداشت کیا اور اس کے ساتھ ہر قسم کی مشقت جھیلی۔ جب وہ موت کے بستر پر تھی، دوستویفسکی نے اس سے کہا: "میں نے تجھے یاد میں بھی کبھی دھوکہ نہیں دیا۔"

11 علامات جن سے خواتین کو لازمی واقف ہونا چاہیےہمارے جسم کے اندر ہر وقت متعدد اہم عمل جاری رہتے ہیں جو ہارمونز کنٹرول کر...
08/09/2025

11 علامات جن سے خواتین کو لازمی واقف ہونا چاہیے

ہمارے جسم کے اندر ہر وقت متعدد اہم عمل جاری رہتے ہیں جو ہارمونز کنٹرول کرتے ہیں۔

مانیں یا نہ مانیں مگر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہارمونز کا نظام زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں انتشار کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

یہ جاننا ضروری ہے کہ ہارمونز کا نظام متاثر ہو تو مزاج، رویہ، اچھی شخصیت اور ظاہری روپ بھی متاثر ہوتے ہیں۔

مگر ان نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین جان سکیں کہ ان کے ہارمونز کا نظام متاثرہورہا ہے اور پھر اس حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

1) اچانک کیل مہاسوں کا نمودار ہونا

کیل مہاسے اور بلیک ہیڈ اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب مسام بلاک ہوجاتے ہیں، تاہم کچھ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ کیل مہاسوں کا بے وقت نکلنا جسم میں ہارمونز میں اچانک تبدیلی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اینڈروجن کی سطح میں کمی پورے جسم پر کیل مہاسوں کا باعث بنتی ہے۔ ایسا نوجوانی کے دور میں خواتین کے ساتھ اکثر ہوتا ہے تاہم درمیانی عمر میں بھی اس کا امکان ہوتا ہے۔

2) اکثر سردرد رہنا

اگر کسی خاتون کو اکثر سردرد کی شکایت رہتی ہے (ذہنی تناﺅ یا تھکاوٹ سے ہٹ کر) تو یہ ایسٹروجن کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ایسٹروجن ایسا ہارمون جو خواتین میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے میٹابولک پراسیس کو کنٹرول کرتا ہے، اگر اس کی مقدار بہت زیادہ یا بہت کم ہوجائے تو آدھے سرکا درد یا چڑچڑے پن کی شکایت ہونے لگتی ہے۔

3) بے خوابی کی شکایت

بے خوابی ایک خطرناک علامت ہے کیونکہ یہ پروجسٹرون کی انتہائی کم سطح سے جڑی ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ ہارمون قدرتی طور پر پرسکون رکھتا ہے اور نیند کو معمول پر لاتا ہے، اس کی سطح میں تبدیلی اکثر بے خوابی کا باعث بنتی ہے۔ عام طور پر خواتین جب بچوں کو جنم دیتی ہیں تو ایسٹروجن اور پروجسٹرون کی سطح میں کمی دیکھنے میں آتی ہے مگر اس سے ہٹ کر ایسا نہیں ہوتا، تو اگر ایسا ہو تو یہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا اشارہ ہے۔

4) بہت زیادہ پسینہ آنا

اچانک بہت زیادہ پسینہ بہنا یا بخار ہارمونز کے توازن میں گڑبڑ کی بڑی علامات میں سے ایک ہے، ہارمونز جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان میں عدم توازن کی صورت میں اچانک گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے، پسینہ بہنا لگتا ہے اور بخار جیسی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔

5) مسلسل تھکاوٹ

ہر ایک کو کسی نہ کسی وقت تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اگر کسی خاتون کو ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہو، چاہے مناسب آرام ہی کیوں نہ کررہی ہوں، تو یہ ہارمونز میں عدم توازن کی علامت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شدید تھکاوٹ تھائی رائیڈ ہارمونز بننے کے عمل میں مسائل کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

6) وزن میں اچانک تبدیلی

اگر ہارمونز کا نظام متوازن نہ ہو، تو جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے چاہے آپ صحت بخش غذاﺅں کا ہی استعمال کیوں نہ کریں۔ مخصوص ہارمونز کی کمی یا زیادتی جسم میں چربی کو بڑھانے جبکہ مسلز کے حجم میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسٹروجن، کورٹیسول یا انسولین کی سطح میں اضافہ جسم میں چربی کے ذخیرے کا باعث بنتی ہے، اسی طرح تھائی رائیڈ ہارمونز کی سطح میں کمی میٹابولزم کو سست کرکے جسمانی حجم کو بڑھاتا ہے۔

7) بالوں کا گرنا

بالوں کا بہت زیادہ گرنا بھی تھائی رائیڈ، انسولین یا ٹیسٹوسیٹرون کا نتیجہ ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر مردوں میں یہ ہارمونز ان کے جسم کو بھاری اور بالوں سے بھرتا ہے۔ مگر خواتین میں اس ہارمون کی زیادہ مقدار اکثر گنج پن کی جانب لے جاتی ہے۔

8) نظام ہاضمہ کے مسائل

ایک تحقیق کے مطابق ایسٹروجن کی سطح میں اضافہ آنتوں کے مائیکرو فلورا پر اثرانداز ہوتا ہے، اسی طرح اس ہارمون کی زیادہ سطح معدے کے درد اور جکڑن کا باعث بن سکتی ہے۔

9) باتیں بھولنا

مسلسل باتیں بھولنا اور چیزوں پر توجہ مرکوز نہ کرپانا مختلف عناصر کا نتیجہ ہوسکتا ہے جن میں ہارمونز کے نظام میں عدم توازن بھی ایک وجہ ہے۔ کورٹیسول اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی اس کا باعث بنتی ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ایسٹروجن کی سطح میں کمی چیزیں بھولنے کا باعث بنتی ہے، توجہ مرکوز نہیں ہوپاتی اور غیر شفاف ذہن، اسی طرح کورٹیسول کی سطح میں کمی مختصر المدت یاداشت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

10) بھوک پر کنٹرول نہ رہنا

بھوک اور اشتہا کو کنٹرول کرنے میں ہارمونز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور ان کا توازن بگڑنا بھوک کو کنٹرول سے باہر کردیتا ہے۔ بھوک کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لپٹن اور گیرلین کا کردار اہم ہوتا ہے، جن میں سے لپٹن بھوک کو کم کرتا ہے جبکہ گیرلین جسم کو بتاتا ہے کہ ہمیں کب کھانا چاہیے۔

11) جنسی خواہشات کا بہت زیادہ بڑھ جانا یا کم ہو جانا ۔

سیکس فيلنگز یا جنسی خواہشات کو کنٹرول کرنے میں ہارمونز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔ اگر آپکی جنسی خواہشات بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں یا بہت کم ہیں تو یہ آپکا ہنستا کھیلتا گھر بہت آسانی سے خراب کر سکتی ہیں ۔

ایک بھیڑیے نے اپنے بچے کو زندگی کا ایک سبق سکھانا چاہا،اس نے اسے بھیڑوں کا ایک ریوڑ دکھایا اور کہا:ان کا گوشت مزیدار ہے ...
08/09/2025

ایک بھیڑیے نے اپنے بچے کو زندگی کا ایک سبق سکھانا چاہا،
اس نے اسے بھیڑوں کا ایک ریوڑ دکھایا اور کہا:
ان کا گوشت مزیدار ہے لیکن چرواہے سے خبردار رہنا، اس کی لاٹھی تکلیف دہ ہے!
تو اس بچے نے کہا: اور یہ کتا جو اس کے پاس کھڑا ہے: یہ تو ہماری طرح لگتا ہے!
باپ نے کہا: جب اس مخلوق کو دیکھو تو بھاگ جاؤ،
کیونکہ ہماری زندگی میں ہمیں جتنی بھی تکلیفیں ملی ہیں، وہ ان کی وجہ سے تھیں جو ہمارے جیسے لگتے تھے لیکن ہم میں سے نہیں تھے۔

شردھا کپور کو اداکاری سے قبل امریکا میں کیا کام کرنا پڑا؟ اداکارہ کا جذباتی بیانبالی وڈ کی کامیاب اسٹار نے سماجی رابطے ک...
08/09/2025

شردھا کپور کو اداکاری سے قبل امریکا میں کیا کام کرنا پڑا؟ اداکارہ کا جذباتی بیان
بالی وڈ کی کامیاب اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی محنت کے حوالے سے بتایا

بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔

بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔

بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل کام کرنے پڑے جبکہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس بھارت آئیں اور بالی وڈ میں قدم رکھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے امریکا میں کافی شاپ میں کام کیا اور یہاں تک آئن اسٹائن بروز بیگلز میں سینڈوچز بھی فروخت کرتی تھیں۔

بعد ازاں شردھا کپور بالی وڈ کی امیر اسٹارز میں شمار ہونے لگیں اور جیولری کا اپنا برانڈ میں متعارف کروایا اور مشترکہ طور پر جیولری کا کاروبار شروع کیا۔

شردھا کپور امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں سائیکالوجی پڑھنے گئی تھیں تاہم پہلے سال ہی انہوں نے تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور بھارت واپس آکر اپنے اداکاری کا خواب پورا کیا جہاں ان کی پہلی فلم تین پتی تھی جس کی کامیابی ان کے کامیاب مستقبل کی ضامن ثابت ہوئی۔

بالی وڈ کی کامیاب اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی محنت کے حوالے سے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنی اخراجات کے لیے پارٹ ٹائم کام کرتی تھیں اور مزید بتایا کہ کسٹمرز کے لیے کافی بنا کر سرو کرنے سے لے کر سینڈوچز فروخت کرنے تک تمام تجربات نے انہیں سنیما کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل آزادی کا مطلب سمجھایا۔

08/09/2025

نہیں معلوم کہ یہ کہاں کی وڈیو ہے مگر سیلاب صرف زمینیں نہیں بہاتا، زندگیوں کو بھی روند جاتا ہے۔

ایک خاموش چیخ —— ایک بے بسی کی انتہا۔ 💔😭

Address

Dunga Bunga
Dunga Bunga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when community Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share