12/12/2025
نظام تحلیل یا غدی نظام
نظام تحلیل کو قانون مفرد اعضاء میں غدی نظام بھی کہتے ہیں اعضائے جسم کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسان کسی قسم کا کوئی پھل میوہ اجناس گوشت سبزی یا کسی قسم کی کوئی دوا کھاتا ہے تو اسے جزوبدن بنانے کے لیے بعض اعضاء ہضم یا تحلیل کرتے ہیں اعضاء کے اس گروپ کو جو غذا دوا کو ہضم یا تحلیل کرتا ہے نظام تحلیل یا غدی نظام کہتے ہیں
تحلیل سے کیا مراد ہے
لفظ تحلیل کے لغوی معنی حل کرنا یا حرارت سے سوزش ورم کو ختم کرنا کسی سوزش ورم یا منجمد مادے کو پگھلانے کے لیے یا پتلا کرنے کے لیے حرارت کا ضرورت کے مطابق قائم کرنا
تا کہ رکا ھوا مواد یا مادہ پگھل کر نکل جائے یا ضرورت کے مطابق ہضم ھو کر جزو بدن بننے کے قابل ھو جائے
نظام تحلیل کی وسعت
نظام تحلیل جیسے قانون مفرد اعضاء میں غدی نظام اور عرف عام میں نظام انہظام بھی کہتے ہیں سب نظامات سے بڑا نظام ہے اس میں نظام ہضم معدہ امعاء
نظام ہضم عروقی
نظام ہضم عضوی
نظام بولی
نظام تولید و تناسل
اور نظام لبن۔ شامل ہے
تحلیل کے مرکزی مفرد اعضاء
چونکہ تحلیل کا عمل حرارت سے انجام پاتا ہے اور حرارت کے مفرد اعضاء جگر وغدد ہیں لہذا جسم کے اندر جہاں بھی تحلیل یا ہضم کا فعل سر انجام پاتا ہے اسے جگر اور اس کے ما تحت غدد ہی ادا کرتے ہیں
بحوالہ کتاب
نظام ہائے جسم انسان
مصنف حکیم محمد یسین دنیاپوری