30/01/2023
پرسنالٹی ٹائپ ESFJ
اس شخصیت والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں 12 فیصد ہوتی ہے.
ان کی ترجیحات مندرجہ ذیل ہیں
Extrovert Sensor
Feeler Judger
یہ بہت دوستانہ مزاج والے ہوتے ہیں. اسی جہ سے ان کے دوستوں کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے. یہ زیادہ فلسفے کو پسند نہیں کرتے اور سیدھی سادھی بات کرتے ہیں. انسانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں. یہ بڑے حساس اور خدمت گزار لوگ ہوتے ہیں. یہ وقت کے پابند ہوتے ہیں لیٹ ہونا انھیں پسند نہیں ہوتا. یہ کاموں کو ادھورا نہیں چھوڑتے. یہ بہترین منتظم بنتے ہیں.
یہ میزبان ہوتے ہیں. انسانوں کی میزبانی کر کے انھیں کھلا کر خوش ہوتے ہیں. ہر وقت ہنستے اور ہنساتے رہتے ہیں. یہ وعدے کے پابند لوگ ہیں اور جب تک وعدے کو پورا نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھتے. یہ روایت پسند ہوتے ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں.
تجاویز.
تبدیلی کو قبول کرنا سیکھیں. مسائل اور مشکلات کو کھلے دل سے قبول کریں. مستقبل شناسی اور فلسفہ سیکھیں. فوکس کرنا چیزوں کی تہہ میں جانا اور تجزیہ کرنا سیکھیں. اپنی روٹین میں لچک پیدا کرنا سیکھیں کیونکہ تمام کام انسان کی پلاننگ کے مطابق نہیں ہوتے.
مناسب پیشے.
لوگوں کی مدد کرنا , ہیومن ریسورس , مذہبی فرائض اور ٹیکنیکل کاموں کی طرف انکا رحجان زیادہ ہوتا ہے.
نرس , ڈینٹسٹ , فٹنس کوچ , سکول پرنسپل , سوشل ورکر , کاؤنسلر , آفس مینیجر , فضائ میزبان , مذہبی سکالر
بحیثیت لیڈر یہ انتہائی پر جوش اور تعاون کرنے والے ہوتے ہیں. یہ اپنے ماحول میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں. انتہائی ذمہ دار اور اپنی ٹیمنکی معمولی باتوں پر بھی دھیان دینے والے ہوتے ہیں.
مشہور شخصیات
زیبا بختیار. , نادیہ خان