Dr. Rana Arslan

Dr. Rana Arslan Physical - Therapist

30/08/2025
28/08/2025

آسٹیوپوروسس (Osteoporosis)
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیاں کمزور اور نازک ہو جاتی ہیں، اور ذرا سی چوٹ یا دباؤ سے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

🔹 وجوہات:

کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی

بڑھتی عمر

ہارمونی تبدیلیاں (خصوصاً خواتین میں مینوپاز کے بعد)

ورزش کی کمی

تمباکو نوشی اور زیادہ الکحل کا استعمال

🔹 علامات:

کمر یا ہڈیوں میں مسلسل درد

قد میں کمی آنا

ہڈیوں کا آسانی سے ٹوٹ جانا

جھکاؤ کے ساتھ کھڑا ہونا

🔹 فزیو تھراپی علاج:

ویٹ بیئرنگ ایکسرسائزز (چلنا، سیڑھیاں چڑھنا)

ریزسٹنس ایکسرسائزز (ہلکے وزن کے ساتھ ورزش)

بیلنس ٹریننگ تاکہ گرنے کے امکانات کم ہوں

پوسچر کریکشن ایکسرسائزز

ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لئے روزانہ جسمانی سرگرمیاں

Osteoporosis
It is a condition in which bones become weak and brittle, increasing the risk of fractures even with minor stress or falls.

🔹 Causes:

Deficiency of calcium and vitamin D

Aging

Hormonal changes (especially after menopause in women)

Lack of physical activity

Smoking and excessive alcohol intake

🔹 Symptoms:

Persistent back or bone pain

Loss of height

Fragile bones that break easily

Stooped posture

🔹 Physiotherapy Treatment:

Weight-bearing exercises (walking, stair climbing)

Resistance training (light weights exercises)

Balance training to reduce fall risk

Posture correction exercises

Regular physical activity to maintain bone strength.

20/08/2025

چار ہارمون جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. Endorphins ، اینڈورفنس
2. Dopamine ڈوپامائین
3. Serotonin ، سیروٹونائین
and اور
4. Oxytocin آکسی ٹوسین
*ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں*۔

▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگاکر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

*اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*

بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)

2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)

3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)

4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)

Address

Faisalabad

Telephone

+923097608567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Rana Arslan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Rana Arslan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category