23/11/2025
نقوی ہومیوپیتھک اسٹور چنیوٹ بازار فیصل آباد کی جانب سے مسعود فارما کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کل نہایت شاندار، منظم اور بامقصد پروگرام منعقد کیا۔ مسعود ہومیوپیتھک فارما کی مینیجمنٹ اور پوری ٹیم خصوصاً سی ای او ڈاکٹر محمد زبیر قریشی صاحب نے جس خوبصورتی، وقار اور دلی خلوص کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے اعزاز میں یہ تقریب سجائی، وہ یقیناً قابلِ ستائش ہے۔ اس طرح کے پروگرام مسعود فارما کی سو سالہ روایات، معیاری خدمت اور شعبۂ ہومیوپیتھی سے ان کی گہری وابستگی کا عملی ثبوت ہیں۔
ہومیوپیتھی کی تاریخ و موجودہ رجحانات پر گفتگو، اور ادارے کے تسلسلِ خدمت کا ذکر اس تقریب کو مزید باوقار بناتا ہے۔ ہم مسعود فارما کے اس کامیاب پروگرام پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ اسی پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہومیوپیتھی کے فروغ کا یہ سفر جاری رکھیں۔