10/11/2025
اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پُرزور مطالبے پر گورنر پنجاب کا احسن قدم — فتح جنگ میں سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے فری ڈائلسز سینٹر اور بلڈ بینک قائم
اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیرینہ مطالبے پر گورنر پنجاب نے عوامی مفاد میں تاریخی اقدام اٹھایا — سردار ظہیر خان کھٹڑ کی ذاتی دلچسپی سے منصوبہ مکمل ہوا
اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے صدر ذیشان عزیز خان کی صدارت میں سُندس فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام نئے قائم کردہ فری ڈائلسز سینٹر اور بلڈ بینک کا تفصیلی دورہ کیا۔
یہ اہم منصوبہ گورنر پنجاب کی ذاتی دلچسپی اور فلاحی جذبے کے تحت شروع کیا گیا ہے، جو عوام کو مفت ڈائلسز اور بلڈ سروسز فراہم کرے گا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر جناب سردار ظہیر خان کھٹڑ نے اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کو ادارے کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفد کے ہمراہ موجود ڈاکٹرز اور انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا اور جدید سہولیات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن، فتح جنگ علاقے میں صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ ادارہ وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس کا انعقاد کرتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تین سے چار یونٹس خون مختلف مریضوں کو عطیہ کیا جاتا ہے۔
فاؤنڈیشن کے دیرینہ مطالبے پر گورنر پنجاب کی جانب سے یہ فلاحی اقدام اٹھایا گیا جس سے سینکڑوں مریض مستفید ہوں گے۔
وفد نے اس موقع پر سردار ظہیر خان کھٹڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے گورنر پنجاب سے یہ منصوبہ منظور کروایا۔
اختتام پر اُمیدِ زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے صحتِ عامہ کے شعبے میں اپنی مکمل معاونت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور گورنر پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا۔