16/11/2025
بینائی انسان کی سب سے قیمتی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت ہر فرد کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے، بشیر اسپتال اور بشیر میڈیکل کمپلیکس میں ایک شاندار فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا، جس نے علاقے کے بے شمار مستحق افراد کے لیے امید کی نئی روشنی پیدا کی۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر محمد منیب اور ڈاکٹر جہانزیب رؤف کے پیشہ ورانہ تعاون کے ساتھ فری 175 موتیے کے آپریشن انتہائی مہارت اور ذمہ داری سے انجام دیے۔کیمپ میں آئے مریضوں کو صرف سرجری تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ ان کی مکمل نگہداشت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مفت آئی ڈراپس اور چشمے بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ بہتر بینائی کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔ اس پورے فلاحی منصوبے کا شاندار انتظام اور بھرپور معاونت عبداللہ ڈسپنسری کی جانب سے فراہم کی گئی، جنہوں نے کمیونٹی کی خدمت میں ایک مثالی کردار ادا کیا۔