19/02/2026
الحمدللہ ❤️
آج ایک صحت یاب مریض کی جانب سے محبت بھرا تحفہ ملا جس پر لکھا تھا:
“Thanks to Dr Rohan and his team”
یقین مانیے، ایک ڈاکٹر کے لیے اس سے بڑا اعزاز کوئی نہیں کہ اس کا مریض صحت مند ہو کر مسکراتا ہوا واپس زندگی کی طرف لوٹے۔ یہ الفاظ صرف شکریہ نہیں بلکہ اعتماد، دعا اور محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔
میں اپنے پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی محنت، لگن اور خلوص کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں۔ علاج صرف دوا سے نہیں بلکہ نیت، ہمدردی اور ٹیم ورک سے مکمل ہوتا ہے۔
ہماری اصل کامیابی مریض کی صحت اور اس کی دعا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین