19/10/2025
لاہور میں موٹروے والی سائیڈ سے جو راستہ قزلباش چوک، رائیونڈ روڈ پر آتا ہے وہاں ایک پولیس ناکہ ہوتا ہے۔
میں اس روڈ پر مذکورہ چوک کی طرف اترا، وردی میں ملبوس تھا۔ مجھے ناکے پر متعین ہیڈ کانسٹیبل نے ہاتھ کے اشارے سے موٹر بائک سائیڈ پر لگانے اور شناخت ظاہر کرنے کو کہا۔
میں نے اسے اپنا محکمانہ کارڈ دکھایا، اپنی جائے تعیناتی کا بتایا۔ مانگنے پر سواری کے کاغذات بھی دکھا دئیے۔ تسلی کے بعد مجھے حوالدار صاحب نے جانے کا اذن بخشا لیکن میں نے اس سے کچھ پوچھنے کی اجازت مانگی۔
میں نے حوالدار صاحب سے کہا کہ میں وردی میں ملبوس تھا، میرے کندھوں پر سجے چار پھول دور سے چمک رہے تھے، موٹر بائک پر نمبر پلیٹ جینوئن لگی ہوئی، ہیلمٹ بھی پہنا ہوا، سائیڈ مررز بھی لگے ہوئے تو آپکو ایسا کیا مشکوک لگا کہ مجھے روک لیا۔
جناب نے جو مجھے جواب دیا اس سے میری ہنسی نکل گئی۔ صاحب بہادر نے فرمایا "تہاڈی ہر شے پوری سی، بس ایتھوں مینوں شک جیہا پے گیا کہ اصلی پولیس آلا نہیں ہونا۔"
😀😀😀 Copied