K.HealthCare Center

K.HealthCare Center اسلام علئکم
اس پیج کا بنیادی مقصد آپ اور آپکے پیاروں کی صحت کو ہمیشہ ہنستہ اور مسکراہٹ سے بہرپور رکہنا ہے

10/06/2022

20/03/2022

26/08/2020
07/06/2020

22/04/2020


مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ  کوئی اسپرے کریں بلکہ ان چند پودوں میں سے کوئی لگا کر قدرتی طریقے سے ...
15/04/2020

مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کوئی اسپرے کریں بلکہ ان چند پودوں میں سے کوئی لگا کر قدرتی طریقے سے بھی اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

تلسی یا نیاز بو
تلسی صرف غذاﺅں کا ذائقہ ہی بڑھانے کے کام نہیں آتی بلکہ اس جڑی بوٹی کے دیگر فوائد بھی ہیں اور ان میں سب سے نمایاں مچھروں کو گھر سے دور رکھنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہے۔اسے عربی، فارسی میں "ریحان " اور سرائیکی میں’’ پبری‘‘ بھی کہتے ہیں

لیمن بام (ایک قسم کا پودینہ)
اس پودے میں ایک جز citronellal موجود ہوتا ہے جو کہ مچھر دور بھگانے والے سیال کی طرح کے اثرات رکھتا ہے، اس کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی اور اس طرح گھر اس کیڑے کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔ اسے زمین کی بجائے گملے میں لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں یہ تیزی سے پھیل کر دوسرے پودوں کی جگہ لے لیتا ہے۔

سنبل بری
اس پودے میں پایا جانے والا تیل مچھروں کو دور رکھنے میں مہنگے اسپرے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ یہ تیل بہت تیز ہوتا ہے اور اس کا صرف معمولی سا حصہ ہی مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

سٹرونیلا
یہ بھی مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک بہترین پودا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کیڑے مار اسپرے اسی کی تیل سے تیار کیے جاتے ہیں۔

لیونڈر
یہ بہترین مہک والے پھولوں والا پودا مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے، انسانوں کو جو خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں وہ اکثر مچھروں کو ناپسند ہوتی ہیں اور لیونڈر ان میں سے ایک ہے۔ اس کے تیل کے چند قطرے کلائی میں لگا کر آپ گھر کے باہر بھی مچھروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

گیندا
گیندے کا پودا خوبصورت پھولوں سے سجا ہوتا ہے، ان کی خوشبو انسانی ناک کے لیے پرکشش ہوتی ہے مگر مچھروں کے بہت زیادہ ناپسندیدہ۔ گھر میں جہاں مچھر سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جیسے کھڑکیاں یا دروازے وغیرہ کے پاس اس کا پودا رکھنا مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

لہسن
لہسن کھانا بھی انسانوں کو مچھروں کی غذا بننے سے بچاتا ہے، تاہم اس کا پودا بھی گھر سے مچھروں کو دور رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور جہاں یہ لگتا ہے وہاں دور دور تک یہ کیڑا نظر نہیں آتا۔

03/04/2020

ساہیوال کے مشہور پاکپتن چوک کے پاس ایک آٹھ دس سال کا بچہ گھر میں سلے ہوئے کپڑے کے ماسک بیچ رہا تھا۔ میں نے یوں ہی اس سے پوچھا۔۔۔
"کتنے کا دو گے بھئی؟"
کہنے لگا۔۔۔ "آپ کے لیے تیس کا"
میں نے پوچھا۔۔۔" میرے لیے کیوں؟ میرے پاس تو اتنے پیسے بھی نہیں"
جواب آیا۔۔۔ "آپ بیس روپے دے دیں۔ اس سے کم نہیں۔"
میں نے نہ جانے کس ترنگ میں آ کر کہا۔۔۔
" بھئی میرے پاس تو بیس روپے بھی نہیں ہیں۔ تو کیا کروں؟"

اس نے کہا کہ آپ مفت لے جائیں۔ جب کبھی پیسے ہوں تو دے دینا۔
میں اس جواب سے بہت حیران ہوا۔ اور استفسار کیا کہ ماں تمہیں لڑے گی نہیں کہ مفت کیوں دے آئے؟
بچے کے جواب نے مجھے سر تا پاء لرزا دیا۔ کہنے لگا۔۔۔

"نہیں۔۔۔ امی نے کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس پیسے نہ ہوں تو اسے ویسے ہی دے دینا۔ اتنی وبا پھیلی ہوئی ہے۔"
اللہ اکبر۔۔۔

قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
ایک ماں جس نے فاقوں سے مجبور ہو کر کپڑوں کے ماسک سی سی کر اپنے معصوم سے بچے کو چوراہے پر مزدوری کے لیے بھیجا۔ اس نے یہ سوچ کر کہ وبا کے دنوں میں کوئی ضرورت مند ایسا بھی ہو سکتا ہے جس کے پاس ماسک خریدنے کے پیسے نہ ہوں۔ تو اسے بغیر قیمت دینے کا سبق سکھا کر بھیجا۔

قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
اس قوم کی مائیں ابھی اتنی بانجھ نہیں ہوئیں کہ عبد القادر جیلانی رحہ جیسے نہ سہی ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے بچے پیدا نہ کر سکیں۔ جنہیں بس ایک ہی سبق آتا ہے اور وہ سچ کا ہے۔

قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
یہ قوم غربت اور بھوک سے لڑتے ہوئے بھی دوسروں کا احساس کرنا نہیں بھولتی۔

آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف قوم، قوم ہو رہی ہے۔ ہماری قوم یہ، ہماری قوم وہ۔۔۔ہر بات میں ہر وقت قوم کو لتاڑنے والے یاد رکھیں۔ ابھی اس میں وہ دم خم ہے کہ کرونا جیسی وبا کا سامنا ایک درد دل رکھنے والے انسان کے طور پر کر سکے۔

میں اس تذکرے کو چھوڑ دیتا ہوں کہ بچے کی مدد کی یا نہیں۔ صرف اتنا کہوں گا اس پر آشوب دور میں چند بے حس لوگوں کا راگ الاپنے کی بجائے ایسی ماؤں اور ایسے بیٹوں کے کردار کو سلام پیش کرو جو ہماری قوم کا فخر ہیں کیونکہ یہ وقت منفی نہیں مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ہے۔

گر تو سمجھ پائے میری بات۔۔۔

Address

Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K.HealthCare Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram