08/10/2025
اگر پاکستانی حکما کی نظر سے دیکھا جائے تو یہ پلیٹ ایک بیماری سے بھرپور ہے
بقول حکما کے بادی وڈا گوشت
بادی آلو
بادی گوبھی
ٹماٹر کچے یقیناً گردے کا مرض
لیکن اسی پلیٹ کو اگر نیوٹریشنسٹ کی نظر سے دیکھا جائے تو یہ پلیٹ ایک پرفیکٹ کمبینیشن ہے۔
جس میں بیف سے ملی شاندار پروٹین
اور اتنے بیف سے پچاس گرام پروٹین مل رہی ہے۔
وہیں پروٹین کے علاوہ آئرن کی روزانہ کی کوانٹٹی پوری کرنے کو کافی ہے۔
یعنی اگر خون کی کمی ہو تو بڑا گوشت کھانے سے دور ہو سکتی ہے۔
وٹامن بی12 کے علاوہ اس میں زنک بھی موجود ہے
زنک اگر مردوں کے لئے دیکھا جائے تو مردانہ فرٹلٹی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ساتھ میں آلو شامل ہیں۔ حکیمی لحاظ سے یہ بھی بادی جبکہ میرے مطابق یہ فائبر کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کے حصول کا زریعہ ہیں
رشیا میں کاربوہائیڈریٹ کے لئے سب سے زیادہ آلو ہی استعمال ہوتے ہیں
گندم دوسرے نمبر پر ہے۔
اب بات کریں بروکلی کی تو یہ بھی اپنے طور پر بہترین غذا ئے۔
سبزیوں میں واحد سبزی ہے جس میں زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔
فایبر ڈھیر سا اور ہر قسم کے وٹامنز سے بھرپور
معدہ فٹ رکھتی ہے۔
اصل مسئلہ ہمارے پکانے میں ہے۔ بیف کو پکانے کے لئے جب بھر کے ککنگ آئل یا گھی شامل کیا جائے گا تو وہ اتنا زیادہ فیٹ اور کیلوریز بہت زیادہ ہو جاتی ہیں
ویسے ہی آلو کو اگر فرائی کر لیا جائے تو ٹنوں کے حساب سے تیل مل جاتا ہے۔
اصل مسئلہ ہمارے کھانوں میں تیل زیادہ ہونا اور بے انتہا کاربز ہیں۔
ہر کھانا بذات خود اچھا ہوتا ہے۔
اس لئے انجوائے کریں۔