Care Homoeopathic Clinic

Care Homoeopathic Clinic At our homoeopathic clinic, we offer natural and safe remedies to help you achieve optimal health and wellness. Welcome to our homeopathic clinic!

We believe in treating the whole person, not just the symptoms, to help you achieve long-term health and well-being. We specialize in providing personalized treatment plans using natural and safe homeopathic remedies. Our experienced doctor offers thorough check-ups to address all of your health concerns. Let us help you achieve optimal wellness and improve your quality of life.

آج بہت سے لوگ برسوں سے ذہنی دباؤ، اینزائٹی (Anxiety)، ڈپریشن (Depression) اور خوف کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔وہ دوائیں ب...
03/02/2026

آج بہت سے لوگ برسوں سے ذہنی دباؤ، اینزائٹی (Anxiety)، ڈپریشن (Depression) اور خوف کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
وہ دوائیں بھی استعمال کر رہے ہیں، واک، ورزش، سانس کی مشقیں اور مثبت سوچ جیسے طریقے بھی آزما رہے ہیں، مگر اس کے باوجود مکمل سکون اور مستقل بہتری حاصل نہیں ہو رہی۔

اس کی چند بنیادی اور نظر انداز کی جانے والی وجوہات ہیں:

1. علامات کا علاج، وجہ کا نہیں
زیادہ تر طریقے علامات کو وقتی طور پر کم کرتے ہیں۔ دوائیں، ایکسرسائز یا ریلیکسیشن ٹیکنیکس جسم اور اعصاب کو وقتی سکون دیتی ہیں، مگر وہ اس ذہنی پیٹرن کو نہیں بدل پاتیں جس سے مسئلہ بار بار جنم لیتا ہے۔

2. سوچنے کا وہی پرانا انداز برقرار رہنا
جب انسان کی سوچ مسلسل منفی، خطرے پر مرکوز یا خود پر تنقید کرنے والی ہو، تو مسئلہ دوبارہ فعال ہو جاتا ہے۔ جب تک سوچنے کا طریقہ نہیں بدلے گا، احساسات اور جسمانی علامات بھی واپس آتی رہیں گی۔

3. دبی ہوئی یادیں اور غیر حل شدہ جذبات
کئی نفسیاتی مسائل کی جڑ ماضی کے تجربات، جذباتی صدمات یا دبے ہوئے خوف ہوتے ہیں۔ عام طریقے ان گہرے عوامل تک نہیں پہنچتے، اس لئے مسئلہ اندر ہی اندر برقرار رہتا ہے۔

4. حفاظتی رویّے (Safety Behaviors)
لوگ انجانے میں ایسے رویّے اپنا لیتے ہیں جو وقتی تحفظ تو دیتے ہیں مگر مسئلے کو زندہ رکھتے ہیں، جیسے:

مشکل حالات سے بچنا

بار بار یقین دہانی لینا

خود کو محدود کرنا
یہ رویّے دماغ کو یہ سکھاتے ہیں کہ خطرہ واقعی موجود ہے۔

5. خود سے علاج کرنے کی حد
یوٹیوب ویڈیوز، خود ساختہ ایکسرسائزز اور عمومی مشورے ہر فرد کیلئے یکساں مؤثر نہیں ہوتے۔ نفسیاتی مسئلہ ہر انسان میں مختلف شکل اختیار کرتا ہے، جس کیلئے انفرادی اور سٹرکچرڈ علاج ضروری ہوتا ہے۔

6. تھراپی کا کردار نظر انداز کرنا
اصل بہتری تب آتی ہے جب:

سوچ، احساس اور رویّے کے تعلق کو سمجھا جائے

مسئلے کی جڑ تک پہنچا جائے

دماغ کو نئے ردِعمل سکھائے جائیں

یہ حقیقت سمجھنا ضروری ہے کہ: دوائیں، ورزش اور ریلیکسیشن مددگار ہو سکتے ہیں، مگر جب تک ذہن کی کنڈیشننگ تبدیل نہیں ہوتی، مکمل اور دیرپا بہتری ممکن نہیں۔

نفسیاتی صحت کا اصل علاج علامات دبانے میں نہیں بلکہ ذہن کو سمجھنے اور درست سمت میں تربیت دینے میں ہے۔

پِئیوں یا نہ پِئیوں.؟کَھاؤں یا نہ کَھاؤں.؟؟جَاؤں یا نہ جَاؤں .....؟؟؟جب یہ تین سوال ذہن میں آئیں پانی پئیوں یا نہ پئیوں....
03/02/2026

پِئیوں یا نہ پِئیوں.؟
کَھاؤں یا نہ کَھاؤں.؟؟
جَاؤں یا نہ جَاؤں .....؟؟؟

جب یہ تین سوال ذہن میں آئیں
پانی پئیوں یا نہ پئیوں. ؟
تو فوراً پِئیں چاہے اَشد ضرورت نہ ہو.!
کھانا کھاؤں یا نہ کھاؤں..؟؟
تو ہرگز نہ کھائیں یہ حقیقی بُھوک نہیں ہے.!
واش روم جاؤں یا نہ جاؤں..؟؟؟
تقاضہ کوئی بھی ہو بیت الخَلاء فوراً جائیں.

بُزرگوں کی بتائی
حِکمت کی یہ تین باتیں
اِن شَاء اللہ، آپ کو بے شمار امراض
سے محفوظ رکھیں گی.

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے ۔امین

ایک ماں کا سوال۔۔۔👇“میرا بچہ جو چھ سال سے کم عمر ہے، جب اسے غصہ آتا ہے تو وہ شدید خطرناک ردِعمل دکھاتا ہے۔ وہ چیختا ہے، ...
22/01/2026

ایک ماں کا سوال۔۔۔👇
“میرا بچہ جو چھ سال سے کم عمر ہے، جب اسے غصہ آتا ہے تو وہ شدید خطرناک ردِعمل دکھاتا ہے۔ وہ چیختا ہے، چلاتا ہے، چیزیں اٹھا کر پھینک دیتا ہے، دوسروں کو مارنے لگتا ہے اور کبھی کبھی کاٹ بھی لیتا ہے۔ میں اس کے اس رویے سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے اور اس مسئلے کا حل کیا ہے؟”

1️⃣ سب سے پہلے ایک بہت اہم بات سمجھ لیجیے۔۔۔👇
چھ سال سے کم عمر بچے کا یہ رویہ بدتمیزی، ضد یا جان بوجھ کر کیا گیا غلط عمل نہیں ہوتا، بلکہ یہ اس کے دماغ کی ناپختگی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ نیورو سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ بچے کے دماغ کا وہ حصہ جسے Prefrontal Cortex کہا جاتا ہے، جو خود پر قابو رکھنے، جذبات کو کنٹرول کرنے، نتائج کے بارے میں سوچنے اور الفاظ کے ذریعے احساسات کے اظہار کی صلاحیت دیتا ہے، وہ ابھی مکمل طور پر ڈیولپ نہیں ہوا ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ حصہ تقریباً 20 سے 25 سال کی عمر میں جا کر پوری طرح پختہ ہوتا ہے۔ اس لیے چھ سال سے کم عمر بچے سے یہ توقع رکھنا کہ وہ غصے کی حالت میں خود کو سنبھال لے گا یا منطقی گفتگو کرے گا، سائنسی طور پر ایک غیر حقیقت پسندانہ توقع ہے۔

2️⃣ غصے کے وقت بچے کے دماغ میں کیا ہو رہا ہوتا ہے؟
جب کوئی بچہ شدید غصے میں ہوتا ہے تو اس وقت اس کے دماغ میں جذبات کو کنٹرول کرنے والا نظام کام نہیں کر رہا ہوتا۔ اس لمحے بچے کے دماغ کا جذباتی حصہ، یعنی Amygdala، مکمل طور پر متحرک ہو جاتا ہے جو خطرے کی گھنٹی بجانے کا کام کرتا ہے، جبکہ سوچنے اور سمجھنے والا حصہ عارضی طور پر بند ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت کو نیورو سائنس میں Emotional Hijacking کہا جاتا ہے۔ اس حالت میں بچہ نہ تو درست اور غلط کا فیصلہ کر سکتا ہے، نہ ہی اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس کے لیے چیخنا، مارنا، چیزیں پھینکنا یا کاٹ لینا دراصل بچے کی زبان بن جاتی ہے جس کے ذریعے وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ اس کے اندر ایک طوفان چل رہا ہے۔

3️⃣ مارنا، کاٹنا اور چیزیں پھینکنا ؟ کیوں؟
چائلڈ سائیکالوجی کے مطابق چھوٹے بچوں کا مارنا، کاٹنا یا چیزیں پھینکنا دراصل جارحیت نہیں بلکہ ایک کمیونیکیشن گیپ کی علامت ہوتا ہے۔ چونکہ بچے کے پاس ابھی اتنے الفاظ نہیں ہوتے کہ وہ یہ کہہ سکے کہ “میں مایوس ہوں”، “میں بے بس ہوں”، یا “مجھے سمجھا نہیں جا رہا”، اس لیے اس کا جسم بولنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بچہ بہت زیادہ تھکا ہوا ہو، بھوکا ہو، زیادہ اسکرین استعمال کر چکا ہو یا حد سے زیادہ جذباتی یا ذہنی دباؤ میں ہو تو اس کا اعصابی نظام اوورلوڈ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں کاٹنا یا مارنا بعض اوقات بچے کے لیے اندرونی تناؤ کو خارج کرنے کا ایک طریقہ بن جاتا ہے، نہ کہ وہ یہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کرتا ہے۔

✅ اب اصل سوال۔۔۔ اس کا حل کیا ہے؟

👈 غصے کے وقت “سمجھانا” بند کریں۔
جب بچہ شدید غصے کی حالت میں ہو تو اس وقت اسے نصیحت کرنا، لیکچر دینا یا یہ کہنا کہ “ایسا نہیں کرتے” دراصل صورتحال کو مزید بگاڑ دیتا ہے۔ نیورو سائنس واضح طور پر کہتی ہے کہ جب بچہ Emotional Hijacking میں ہوتا ہے تو اس کا دماغ کسی بھی قسم کی منطقی بات سننے کے قابل ہی نہیں ہوتا۔ اس لمحے کی گئی نصیحتیں بچے کے لیے بے معنی ہوتی ہیں اور اکثر غصے کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔

👈 پہلے بچے کو Calm کریں۔
چھوٹا بچہ خود کو پرسکون کرنا نہیں جانتا، وہ یہ مہارت اپنے والدین کے ذریعے سیکھتا ہے۔ اسے اس لمحے آپ کے پرسکون اعصابی نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ آہستہ آواز میں بات کرتے ہیں، نرم لہجہ رکھتے ہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتے ہیں کہ “میں آپ کے پاس ہوں”، بچے کو پیار سے گلے لگا لیتے ہیں، تو دراصل آپ بچے کے دماغ کو یہ پیغام دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ محفوظ ہے۔ یہی عمل Co-Regulation کہلاتا ہے، جس کے ذریعے آہستہ آہستہ بچہ خود کو ریگولیٹ کرنا سیکھتا ہے۔

👈 بچے کے رویے کو نہیں، جذبات کو نام دیں۔
جب غصہ ختم ہو جائے اور بچہ پرسکون ہو جائے، تب اس وقت اس کے جذبات کو الفاظ دیں۔ مثلاً یہ کہنا کہ “تم بہت ناراض تھے”، “تمہیں اچھا نہیں لگا تھا”، یا “تم چاہتے تھے کہ تمہاری بات سنی جائے”۔ اس طرح کے جملے بچے کے دماغ میں جذباتی زبان پیدا کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کے Prefrontal Cortex کو مضبوط بناتے ہیں، تاکہ آئندہ وہ اپنے جذبات کو مارنے یا چیخنے کے بجائے لفظوں میں بیان کر سکے۔

👈 مارنے اور کاٹنے پر باؤنڈریز ضرور لگائیں۔
محبت اور نرمی کے ساتھ واضح باؤنڈریز قائم کرنا بے حد ضروری ہے۔ بچے کو یہ پیغام دینا کہ “مجھے تمہارے غصے کی سمجھ ہے، لیکن میں تمہیں مارنے یا کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتا” دراصل سزا نہیں بلکہ تربیت ہے۔ اس سے بچہ یہ سیکھتا ہے کہ جذبات قابلِ قبول ہیں، مگر نقصان دہ رویے قابلِ قبول نہیں۔

👈 غصے سے پہلے کے سگنلز پہچانیں۔
اکثر شدید غصے سے پہلے بچہ کچھ اشارے دیتا ہے، جیسے زیادہ ضدی ہونا، آواز کا بلند ہونا، یا غیر معمولی چڑچڑا پن۔ اگر والدین ان ابتدائی سگنلز کو پہچان لیں اور اسی وقت بچے کو آرام، توجہ، پانی، یا ماحول کی تبدیلی فراہم کر دیں تو بڑے Meltdown کو روکا جا سکتا ہے۔

✅ آخری اور سب سے اہم پیغام۔۔۔👇
بچوں کا غصہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ایک پیغام ہوتا ہے۔ یہ پیغام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بچے کے اندر کچھ ایسا ہو رہا ہے جسے وہ ابھی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ اگر والدین غصے کو ذاتی حملہ سمجھنے کے بجائے دماغ کی نشوونما کے تناظر میں دیکھیں، خود پرسکون رہنا سیکھیں اور بچے کو جذبات سمجھنے میں مدد دیں، تو زیادہ تر ایسے رویے وقت کے ساتھ خود بخود ختم ہو جاتے ہیں اور بچہ جذباتی طور پر مضبوط انسان بن کر ابھرتا ہے۔

10 incredible health benefits of ginger1. Reduces inflammationGinger contains gingerol, a powerful compound that helps c...
22/01/2026

10 incredible health benefits of ginger

1. Reduces inflammation
Ginger contains gingerol, a powerful compound that helps calm inflammation. It’s especially helpful for joint pain and stiffness.

2. Eases arthritis pain
Regular ginger intake may reduce knee and muscle pain by lowering inflammatory markers in the body.

3. Improves digestion
Ginger helps food move smoothly through the stomach, reducing bloating, gas, and indigestion.

4. Relieves nausea
Very effective for morning sickness, motion sickness, and nausea after surgery or chemotherapy.

5. Supports immune health
Its antioxidant and antibacterial properties help the body fight infections and common colds.

6. Lowers blood sugar
Studies show ginger may improve insulin sensitivity and help control blood sugar levels.

7. Boosts heart health
Ginger can help lower bad cholesterol and improve blood circulation, supporting heart function.

8. Helps with weight management
It may increase metabolism and reduce hunger, helping with fat loss over time.

9. Eases menstrual pain
Ginger works almost like a natural painkiller for cramps when taken at the start of a cycle.

10. Supports brain health
Its antioxidants may help protect against age-related cognitive decline and improve focus.

How to use ginger daily:

Fresh ginger tea

Add to smoothies or soups

Use in cooking

Powdered ginger with warm water

⚠️ Foods linked to higher risk (association, not cause):• Wholemeal pasta (gluten-rich)• Cream cheese / cheese spreads (...
19/01/2026

⚠️ Foods linked to higher risk (association, not cause):
• Wholemeal pasta (gluten-rich)
• Cream cheese / cheese spreads (casein-rich)

✅ Food linked to lower risk:
• Bananas 🍌

❗ Very important to know:
• These foods do NOT cause autism
• The study shows association, not proof
• Autism is strongly influenced by genetics and many factors
• One food or one meal does NOT determine autism risk

🧠 Experts say this research is early and exploratory, meant to guide future studies — not to scare parents or change diets overnight.

👉 Bottom line:
Balanced nutrition matters, but autism is complex. Always rely on evidence, not headlines.

گوشہِ مالا کے پُرسکون ماحول میںقدرتی سبزہ اور پھولوں کے درمیان قائمایک جدید ہومیوپیتھک کلینک  جہاں علاج بھی سکون ہے     ...
14/01/2026

گوشہِ مالا کے پُرسکون ماحول میں
قدرتی سبزہ اور پھولوں کے درمیان قائم
ایک جدید ہومیوپیتھک کلینک
جہاں علاج بھی سکون ہے

Strokes can happen suddenly, but many can be prevented with simple daily habits. Follow these five key tips:1️⃣ Quit Smo...
13/01/2026

Strokes can happen suddenly, but many can be prevented with simple daily habits. Follow these five key tips:

1️⃣ Quit Smoking – Protect your blood vessels and lower your stroke risk.
2️⃣ Manage Blood Pressure & Cholesterol – Regular checkups + healthy diet = stronger arteries.
3️⃣ Control Blood Sugar – Balance meals and stay active to prevent vessel damage.
4️⃣ Maintain a Healthy Weight & Diet – Eat fruits, vegetables, whole grains, lean proteins & healthy fats.
5️⃣ Stay Active & Sleep Well – Aim for 150 mins of moderate exercise/week + 7–9 hours of sleep.

💡 Small lifestyle changes = big protection for your brain.















Why Good Sleep Is Your Superpower 🌙Good sleep isn’t a luxury—it’s a superpower for your health and happiness.Quality sle...
31/12/2025

Why Good Sleep Is Your Superpower 🌙

Good sleep isn’t a luxury—it’s a superpower for your health and happiness.

Quality sleep improves mood, boosts immunity, sharpens focus, and reduces stress.

🌙 Sleep hygiene secrets:

Go to bed and wake up at the same time daily
Avoid screens at least 1 hour before sleep
Keep your bedroom cool, dark, and quiet
Create a calming night routine (reading, deep breathing)

Protect your sleep, and your body will thank you.

How many hours did you sleep last night? 😴


This drink is often shared as a herbal support blend, not a medical cleanse 🌿💧Ingredients like water, lemon and dandelio...
31/12/2025

This drink is often shared as a herbal support blend, not a medical cleanse 🌿💧

Ingredients like water, lemon and dandelion leaves are traditionally used to support hydration and normal kidney function. Dandelion greens have a long history in herbal use, mainly for their mild diuretic properties, while lemon adds freshness and vitamin C. Turmeric and a pinch of black pepper are included for their antioxidant compounds, which are commonly associated with general wellness.

It’s important to remember that your kidneys already detox the body naturally. Drinks like this can support hydration and a healthy routine, but they do not replace medical treatment or cure kidney conditions. If you have kidney disease or take medication, always consult a healthcare professional before trying herbal remedies 🤍

Small Habits, Big Life Changes 💪
31/12/2025

Small Habits, Big Life Changes 💪

امید مت چھوڑیں۔شوگر کا مکمل اور مؤثر ہومیوپیتھک علاج ممکن ہے۔                           #شوگرکاعلاج
03/12/2025

امید مت چھوڑیں۔
شوگر کا مکمل اور مؤثر ہومیوپیتھک علاج ممکن ہے۔




#شوگرکاعلاج

Address

Shop No. 19, Ground Floor, Almarjan Center, B Block, Wapda Town
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 20:00

Telephone

+923242676060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Care Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Care Homoeopathic Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category