05/11/2025
*شوگر میں کونسے ٹیسٹ باقاعدگی سے کروائیں؟*
ذیابیطس صرف بلڈ شوگر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سر سے پاؤں تک ہر جگہ اس سے متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے جسم کے ہر حصے پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔
ہر شوگر والے ہو یہ ٹیسٹ باقاعدگی سے کروانے چاہئیں۔
1. فاسٹنگ اور رینڈم بلڈ شوگر۔ اگر شوگر کنٹرول نہیں ہے تو روزانہ کروائیں۔ اگر کنٹرول ہے تو ہفتے میں ایک یا دو بار کروائیں۔
2. ہر 3 مہینے بعد Hba1c
3۔ RFT یعنی گردوں کے ٹیسٹ ہر 6 سے 12 مہینے بعد۔
4۔ Lipid Profile یعنی چکنائی کے ٹیسٹ ہر 6 سے 12 مہینے بعد۔
5۔ آنکھوں کا چیک اپ ہر 12 مہینے بعد۔
6۔ Vitamin D اور B12 ٹیسٹ ہر 12مہینے بعد۔
7۔ بلڈ پریشر اگر نارمل ہے تو ہفتے میں ایک بار۔
8۔ وزن ہر مہینے چیک کریں۔
ان ٹیسٹوں سے آپ اپنے جسم کی کارکردگی سے باخبر رہیں گے۔
آگہی کیلئے یہ پوسٹ شئیر کر دیں۔