29/10/2025
جب لکھنا چھوڑ دیا ہو تو دوبارہ لکھنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے لیکن کوشش جاری ہے۔
اج پچھلے ہی ٹاپک پر دوسری پوسٹ ہے۔
ہم لوگ اس ٹاپک کو دو دن سوچتے ہیں۔ جب بھی کوئی نیوز اتی ہے۔ اس کے بعد ہم بھول جاتے ہیں جبکہ یہ چیز بھولنے والی نہیں ہے۔
اس کو ہمارے مائنڈ میں ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنے بچوں کو بہتر سکھا سکیں اور محفوظ کر سکیں۔۔ کیونکہ سب سے پہلے ہم ہی اپنے بچوں کے ذمہ دار ہے اور کل کو بھی ہم سے ہی سوال کیا جائے گا کہ ہم نے ان کی حفاظت کیوں نہیں کی ان کو کیوں نہیں سکھایا۔۔
اج بات کریں گے چھوٹے بچوں کے بارے میں۔۔
جو پہلے میں نے ڈراماز بتائے تھے وہ بڑے بچوں کے لیے تھے لیکن کچھ لوگ پوچھ رھے تھے کہ چھوٹے بچوں کو کس طرح گائیڈ کیا جائے۔۔
الحمدللہ میری دو چھوٹی بیٹیاں ہیں میں نے ان کو سپیسیفکلی اس چیز پہ نہیں سکھایا۔ لیکن شاید میں سائیکالوجسٹ بھی ہوں اس وجہ سے بھی اور میں نے اس چیز پہ کافی کام کیا ہے اس لیے میرے رویے میں یا میرے طریقے میں وہ چیزیں خود ہی اگئی ہیں جو کہ اٹومیٹیکلی ہی ان کو سکھا دی۔۔
مگر میں نے اس پر سوچا کیونکہ جب لکھتے ہیں تو اس طرح لکھنا ہوتا ہے کہ اگلے کو سمجھ بھی ائے وہ اگے عمل بھی کریں۔۔
تو کچھ ویڈیوز کا لنک ادھر دینا چاہتی ہوں۔
جس میں کچھ چیزیں بتائی گئی ہیں کہ بچے کو سٹارٹ میں کس طرح گڈ ٹچ اور برے ٹچ کا بتایا جائے۔
اور ضروری نہیں ہے کہ صرف گڈ ٹچ اینڈ بیڈ ٹچ کے ورڈ استعمال کیے جائیں ان کو سیف اینڈ ان-سیف ٹچ بھی کہا جا سکتا ہے۔
جب تک اپ خود ایزی نہیں ہیں خود کلیئر نہیں ہے کہ کون سی چیز کس طرح بتانی ہے تب تک اپ نہیں بتا سکیں گے۔
پہلے اپ یہ خود ویڈیوز دیکھیں ایک دم سے اپ نے بچوں کو نہیں سکھانے لگ جانا یا ویڈیو ڈائریکٹ نہیں دیکھانی۔
پہلے اپ نے خود کو ایجوکیٹ کرنا ہے خود دیکھنا ہے کہ کس طرح بات کریں اس کے بعد اپ نے بچوں سے کرنی ہے۔۔
اس میں دو ویڈیوز ہماری اپنی پاکستان کی ہے جو کہ اینیمیٹڈ ہے۔۔
وہ بھی دیکھیے۔۔
اور دو انڈینز ہیں۔ جس میں عیشیتا والی میں بہت اچھے سے بتایا گیا ہے اپ اس طرح بھی بتا سکتے ہیں۔
اگر پھر بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو کمنٹ کر کے یا میسج کر کے پوچھ سکتے ہیں۔۔
https://youtu.be/3p4HQUl2pb0?si=8mIr7H5SG7HimqGK
https://youtu.be/3jDU_cpSnUg?si=M1vstdhdmqDHgmZf
https://youtu.be/iP0Cw89Fnx4?si=SnRPJLC9x08EmA07
https://youtu.be/mgThmzTTQRg?si=H8ygzA1irqKF0BlD
The first episode of ‘Haya and Bahadur’ is out! This engaging animated series is part of our awareness campaign to educate young children about Good Touch an...