25/09/2020
😊 شیئر ضرور کیجئے گا 😊
یہ (Triglyceride)ایک کیمیائی مادہ ہے جسے ہم لوگ اپنی زبان میں چربی کہتے ہیں ، انسانی جسم کو اپنے کام سرانجام دینے کے لئے اور توانائی حاصل کرنے کے لئے اک خاص مقدار میں اسکی ضرورت پڑتی ہے ، یہ یاد رہے کہ یہ کولیسٹرول سے ملتا جلتا ہے لیکن اسکے نقصانات کولیسٹرول سے زیادہ ہیں ،
یہ چربی جب انسان کے خون میں زیادہ ہو جاتی ہے تو یہ ہماری رگوں کے اردگرد ایک تہ کی صورت میں جمع ہو جاتی ہے ، اور خون کے گاڑھے پن کا باعث بنتی ہے ، جس سے خون کے انتشار میں کمی آتی ہے اور دل کو خون کی گردش کےلئے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے دھڑکن زیادہ ہو جاتی ہے ،
زیادہ ہونے کی علامات 👇
ہلکے مشقت والے کام میں بھی دل کی دھڑکن تیز ہونا
پنڈلیوں اور پٹھوں میں درد کا رہنا اور
سر اور جسم پر گرمی میں زیادہ خارش کا رہنا
جسم کے اعضاء کا سو جانا
قبض رہنا
پیاس کا نہیں لگنا ، کم پانی کا استعمال
جسمانی تھکاوٹ ، بے چینی اور عام درد کا رہنا
غصے وغیرہ کی کیفیت میں دھڑکن بہت زیادہ ہو جانا
ہیمو گلوبین (خون کی مقدار)کا زیادہ ہو جانا
جن چیزوں سے Triglyceridesبڑھ جاتا ہے ،👇
ھر وہ چیز جو آئلی ہے یا جو چپکنے کی طرح ہو
چاول
مکھن
خالص دودھ
گوشت
اور بیکری کی اشیاء
سگریٹ کا ذیادہ استعمال
شراب کا استعمال
کچھ ادویات
موٹاپا
اس (Triglycerides) کے نقصانات 👇
بلڈ پریشر
دل کی بیماریاں
دل کا دورہ (جب بہت زیادہ ہو جائے)
باقی آغاز میں بتا دیے گئے ہیں
علاج 👇
ڈاکٹر سے مشورہ کر کے دوائی لازمی استعمال کر یں
روزانہ ورزش
ادرک کا قہوہ
بغیر گھی اور آئل کے خوراک
نوٹ 👇
اسکا ٹیسٹ خون سے کیا جاتا ہے جو کہ بلکل بغیر ناشتے کے خالی پیٹ کیا جاتا ہے ، اور اس ٹیسٹ کی سہولت ہمارے پاس موجود ہے ، اس پوسٹ کا مطلب ہمارے خانپور کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے اور انشاءاللہ آپکو مزید ٹیسٹوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے رہیں گے، جزاک اللہ 😊