13/11/2019
Damaged S***m DNA & Homeopathy
ویسے تو سیمن رپورٹ کافی ھوتی ھے مردوں کی سیمن ھیلتھ جاچنے کے لیے لیکن ھم اکثر دیکھتے ھیں کہ semen report بھی نارمل ھوتی ھئ لیکن پھر بھی وہ Conceive نہی کر پا رھا ھوتا یا اگر pregnancy ھو بھی جاے تو وہ کامیاب نہی ھو پاتی Miscarriage ھو جاتا ھے دوران کیس ٹیکنگ ھمیں مس کیرج کی ھسٹری ملتی ھے جس کا مطلب یہ ھوتا ھے کہ کچھ گڑ بڑ ضرور ھے مرد کی طرف یہ گڑ بڑ Damaged s***m DNA کی وجہ سے ھوتی ھے اک سپرم اگر صحت مند نہی اسکی morphology متاثر ھے سپرم کی شکل صورت نارمل نہی تو اسکا بھی مطلب ھے genetic disorder موجود ھے ھو سکتا ھے اگر غیر صحت مند سپرم سے پریگنینسی ھو جاے تو عجیب الخلقت یا معزور بچے پیدا ھو سکتےیا بچے زندہ نہی رہ پاتے جلد مر جاتے ھیں ۔
دوران حمل ھمارے جسم کا کوالٹی کنٹرول سسٹم متاثرہ سپرم یا متاثرہ DNA کے نتیجہ میں بونے والی پریگنینسی کو کینسل و ریجکٹ کردیتا ھے جسکے نتیجہ میں وہ پریگنینسی ضائیع ھو جاتی مس کیرج ھو جاتا یا ڈاکٹر اگر الٹراساونڈ میں اگر ماھر ھے تو وہ اندازہ کر لیتی کی گروتھ نہی یا بچہ نارمل نہی تو وہ بھی ابارشن تجویز کر دیتی.
سیمن ٹیسٹ تو ھر لیب سے ھو جاتا ھے لیکن سپرم DNA کا ٹیسٹ ھر لیب سے نہی ھو سکتا اس کے لیے مریض کو کراچی لاھور یا اسلام آباد بھجنا پڑھتا ھے تا کہ Damaged DNA کو کنفرم کرنے اور اس میں موجود نقائص کو جانا جاے یا ایسے مریض کو اچھی فرٹیلٹی کلینک اس ٹیسٹ کے لیے ریفر کر دیا جاے.
ھم چونکہ ھومیو پیتھ ھیں ھم کو اچھے طریقے سے پتا ھے کہ DNA لیول پہ کون سا میازم اور کون سی میازمیٹک ریمیڈی بہتر طور پہ کام کرتی ھے، ایسے کیسز میں جب ھم کو مریضہ مس کیجز کی ھسٹری بتاتی ھے تو پھر سفلینئم کارسی نوسن ٹیوبرکولینئم ٹائفائڈینئم کو زھن میں رکھیں اور ان پس پردہ وجوھات واقعات علامات کیفیات کو دیکھتے یہ دوائیں تجویز کی جا سکتی ھیں اور خاص کر جب وہ خاتون دوبارہ حاملہ ھو خصوصی طور پہ کیونکہ genetic disorders کو دوران حمل بہتر طور پہ روکا اور کنٹرول کیا جا سکتا ھے.
اک DNA جینیٹک معلومات رکھتا ھے اک اندازے کے مطابق اک سپرم DNA 34.5mb معلومات اپنے اندر سٹور رکھتا ھے اب اندازہ کریں اگر وہ کسی بھی وجہ سے بیماری سے کسی دوا کے استعمال سے ، کسی STD سے یا radiation یا کسی بھی وجہ سے damage ھو گیا ھے تو اس سے کسی بھی طرح کی structural dna information متاثر ھو سکتی.
جیسے مرد کا سپرم ڈی این اے متاثرہ ھو سکتا ھے ایسے ھی فی میل اوم کروموسومز متاثرہ ھو سکتے ھیں اوم کا سائز نارمل نہ ھو یا اس میں کوئ سٹرکچرل مسلہ ھو STD متاثرہ مریضہ ھو تو اسے بھی ایسے مسائل جو سکتے. فی میل کروموسومز abnormalities کو دیکھنے کے لیے کوئ مخصوص ٹیسٹ نہی لیکن سپرم DNA abnormalities کو ٹیسٹ سے دیکھا جا سکتا ھے لیکن فی میل کروموسومز abnormalities قابل علاج ھیں. خواتین کے اوم کے کروموسومز کے مسائل 35 سال کے بعد زیادہ سامنے آتے ھیں لہذا فیملی مکمل کرنے کا بہترین وقت 20 سے 30 سال ھے پینتیس سال بعد عورت کی وہ صحت نہی ھوتی جو جوانی میں ھوتی ھے.
عام طور پہ صرف semen analysis کو ھی کافی سمجھا جاتا ھے لیکن آپ مزید گہرائ میں جا کہ DNA لیول تک کی پیچیدگیاں جان سکتے اور ان وجوھات اور مسائل سے مریض کا چھٹکارا دلوا سکتے لیکن یہ کام وہ ھومیو پیتھ ھرگز نہی کر سکتے جو.مکسو پیتھی کمبینیشن پریکٹس کرتے یہ کام ماھر نشانہ باز کلاسیکل سنگل ریمیڈی پریکٹیشنرز جن کا اس فیلڈ میں سالوں کا تجربہ ھے وہ ھی کر سکتے ھیں جو پارٹ ٹائم نہی فل ٹائم پریکٹس کرتے ھیں اب آپ انکے نشانے کا خود ھی اندازہ کر سکتے ھیں.
ھومیو پیتھک علاج دور جدید میں جہاں جینیٹک ریسرچ عروج پہ ھے تب بھی کسی سے پیچھے نہی یہ ھومیو پیتھی اور ھومیو پیتھس کا ماھرانہ.کمال ھی تو ھے کہ نسل در نسل چلنے والی بیماریوں کو سفلینیم کارسی نوسن میڈورینم ٹیوبر کولینم ٹائفائڈینئم تھوجا وغیرہ سے شفایاب کرتے ھیں.
میں اس پہ مزید لکھوں گا امید ھے اب تک کی معلومات معالجین کے علم میں اضافہ کریں گی اللہ ھمارے علم میں اضافہ فرماے امین.
ھومیو ڈاکٹر محمد قاسم تیموری
تیموری ھومیو کلینک ھری پور
***mDNA