Spiritual Healer روحانی طبیب

Spiritual Healer روحانی طبیب Are you upset ? Are you unemployed ? Have you been tired of your life ? How Can We Help You !

Feel Free To Inbox Financial & Spiritual support

We Are Always Open For Sad Souls especially Depression & Anxiety...

13/11/2025

*تصوف کیا ہے ؟*

شیخ الحدیث حضرت مولا نا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی رحمۃ اللہ علیہ (المتوفی ۱۴۰۲ھ) اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ’’آپ بیتی‘‘ میں لکھتے ہیں :
’’ایک مرتبہ ۱۰ بجے صبح کو میں اوپر اپنے کمرہ میں نہایت مشغول تھا، مولوی نصیر نے اوپر جاکر کہا کہ رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی آئے ہیں، رائے پور جا رہے ہیں، صرف مصافحہ کرنا ہے، میں نے کہا: جلدی بلاؤ۔ مرحوم اوپر چڑھے اور زینے پر چڑھتے ہی سلام کے بعد مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھا کر کہا کہ:
رائے پور جا رہا ہوں اور ایک سوال آپ سے کر کے جا رہا ہوں، اور پرسوں صبح واپسی ہے، اس کا جواب آپ سوچ رکھیں، واپسی میں جواب لے لوں گا:
’’ یہ تصوف کیا بلا ہے؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟ ‘‘
میں نے مصافحہ کرتے کرتے یہ جواب دیا کہ:
’’ صرف تصحیحِ نیت، اس کے سوا کچھ نہیں، جس کی ابتدا ’’إِنَّمَـا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ‘‘ سے ہوتی ہے اور انتہا ’’اَنْ تَعْبُدَ اللہَ کَاَنَّکَ تَرَاہُ‘‘ ہے۔‘‘
میرے اس جواب پر سکتہ میں طاری ہو گئے اور کہنے لگے: دلّی سے یہ سوچتا آرہا ہوں کہ تُو یہ جواب دے گا تو یہ اعتراض کروں گا، اور یہ جواب دے گا تو یہ اعتراض، اس کو تو میں نے سوچا ہی نہیں۔
میں نے کہا: جاؤ، تانگے والے کو بھی تقاضا ہوگا، میرا بھی حرج ہو رہا ہے، پرسوں تک اس پر اعتراض سوچتے رہنا۔ اس کا خیال رہے کہ دن میں لمبی بات کا وقت نہیں ملنے کا، دو چار منٹ کو تو دن میں بھی کر لوں گا، لمبی بات چاہو گے تو مغرب کے بعد ہو سکے گی۔
مرحوم دوسرے ہی دن شام کو مغرب کے قریب آگئے اور کہا کہ: کل رات کو تو ٹھہرنا مشکل تھا، اس لیے کہ مجھے فلاں جلسہ میں جانا ہے، اور رات کو تمہارے پاس ٹھہرنا ضروری ہوگیا، اس لیے ایک دن پہلے ہی چلا آیا۔ اور یہ بھی کہا کہ تمہیں معلوم ہے، مجھے تم سے کبھی نہ عقیدت ہوئی نہ محبت، میں نے کہا: علٰی ھٰذا القیاس۔ مرحوم نے کہا: مگر تمہارے کل کے جواب نے مجھ پر تو بہت اثر کیا، اور میں کل سے اب تک سوچتا رہا، تمہارے جواب پر کوئی اعتراض سمجھ میں نہیں آیا۔ میں نے کہا: ان شاء اللہ! مولانا اعتراض ملنے کا بھی نہیں۔
’’إِنَّمَـا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ‘‘ سارے تصوف کی ابتدا ہے اور ’’اَنْ تَعْبُدَ اللہَ کَاَنَّکَ تَرَاہُ‘‘ سارے تصوف کا منتہا ہے، اسی کو ’’نسبت‘‘ کہتے ہیں، اسی کو ’’یادداشت‘‘ کہتے ہیں، اسی کو ’’حضوری‘‘ کہتے ہیں۔

حضوری گر ہمی خواہی ازو غافل مشو حافظ!
مَتٰی مَا تَلْقَ مَنْ تَہْوِیْ دَعِ الدُّنْیَا وَاَمْہِلْہَا

میں نے کہا: مولوی صاحب! سارے پاپڑ اِسی کے لیے بیلے جاتے ہیں، ذکر بالجہر بھی اسی واسطے ہے، مجاہدہ اور مراقبہ بھی اسی واسطے ہے اور جس کو اللہ جل شانہ اپنے لطف و کرم سے کسی بھی طرح یہ دولت عطا کر دے، اس کو کہیں کی بھی ضرورت نہیں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کیمیا اثر سے ایک ہی نظر میں سب کچھ ہو جاتے تھے اور ان کو کسی چیز کی بھی ضرورت نہ تھی۔ اس کے بعد اکابر اور حکماء اُمت نے قلبی امراض کی کثرت کی بنا پر مختلف علاج، جیسا کہ ’’اَطِبّاء‘‘ بدنی امراض کے لیے تجویز کرتے ہیں، ’’روحانی اَطِبّاء‘‘ نے روحانی امراض کے لیے ہر زمانے کے مناسب اپنے تجربات -جو اسلاف کے تجربات سے مستنبط تھے- نسخے تجویز فرمائے ہیں، جو بعضوں کو بہت جلد نفع پہنچاتے ہیں، بعضوں کو بہت دیر لگتی ہے۔‘‘

(آپ بیتی ، جلداول، ص:۵۸، ۵۹، )

31/10/2025

روح کی تھاپ نہ روکو کہ قیامت ہوگی
تم کو معلوم نہیں کون کہاں رقص میں ہے

28/10/2025

*ہر وقت آن ہر گھڑی یہ رھے دھیان کہ میرا دل کررہا ھے اللہﷻ اللہﷻ اللہﷻ*

*دلَ غافل نہ ھو یک دم یہ دنیا چھوڑجانا ھے ،*
*باغیچے چھوڑ کر خالی زمیں اندر سمانا ھے ۔*

*تجھے پیدا کیا کس واسطے اللہﷻ نے اے دل ،*
*سمجھ کر بھول جاتا ھے یہ تیری کیسی مستی ھے ۔*

*ارے دل بندگی میں کس لٸے کرتا تو سستی ھے ،*
*خلاٸق دیکھ کر تیرا تماشہ ساری ہنستی ھے ۔*

*ارے کمبخت تو سویا ھے اٹھ ھوشیار ھو جلدی ،*
*کمالے جو کمانا ھے یہ بس دو دن کی بستی ھے ۔*

*ارے دل کیا تو ہندو کافروں سے بھی ھوا کمتر ،*
*بھلا خود دیکھ لے کیسی انہوں بت پرستی ھے ۔*

28/10/2025

*ایک ہے شہرت من جانب اللّه اور ایک خود شہرت چاہنا دونوں میں بہت فرق ہے_*

27/10/2025

پڑھنے والے لوگ چار قسم کے ہوتے ہیں:
*1. وہ قاری جو تفریح کے لیے پڑھتا ہے۔*
*2. وہ قاری جو صرف معلومات حاصل کرنے یا حالاتِ زمانہ سے باخبر رہنے کے لیے پڑھتا ہے۔*
*3. وہ قاری جو اپنی فہم کو وسیع کرنے اور عقل و سوچ کی پختگی بڑھانے کے لیے پڑھتا ہے۔*
*4. اور وہ قاری جو علم میں اضافہ اور تحریر کے ذریعے کچھ نیا پیش کرنے کے لیے پڑھتا ہے — یعنی قاریِ مصنّف۔*

ان میں سے ہر ایک کے لیے پڑھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔
میری رائے یہ ہے کہ انسان کو سب سے پہلے تیسری قسم کے قاری بننے کی کوشش کرنی چاہیے، یعنی وہ جو سمجھ، تدبر اور فکری گہرائی کے لیے پڑھتا ہے، پھر جب وہ پختگی اور تجربے کے ایک درجے پر پہنچ جائے، تو اگلا قدم اٹھائے اور چوتھی قسم کے قاری، یعنی لکھنے والے قاری میں شامل ہو جائے۔

27/10/2025

🪷ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
*بیماریوں کے علاج میں سب سے زیادہ مؤثر چیزیں*
نیکی کرنا،
حسنِ سلوک کرنا،
ذکر اور دعا کرنا،
اللہ سے التجا و مناجات کرنا، اور توبہ کرنا ہے.
*ان چیزوں کا بیماریوں کو دور کرنے اور شفا حاصل کرنے میں قدرتی ادویات سے بھی زیادہ اثر ہوتا ہے، لیکن*
یہ سب کچھ انسان کے نفس کی تیاری، اس کی قبولیت اور اس کے ان کاموں کے فوائد پر یقین رکھنے پر منحصر ہے".

[زاد المعاد (١٣٢/٤)

27/10/2025

*علم کی خوبصورتی کیا ہے؟*
امام شعبی رحمہ اللہ (١٠٣ھ) کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہوا کہ وہ بڑا عالم ہے۔ فرمایا:
”اس پر علم کی خوبصورتی نظر نہیں آتی۔“ پوچھا گیا :
”علم کی خوبصورتی کیا ہے؟“ فرمایا : ”سکینت؛ جب کسی کو سکھائے تو زور زبردستی نہ کرے، اور جب کوئی اسے سکھائے تو اپنی شان کے خلاف محسوس نہ کرے۔“

(حلية الأولياء لأبي نعيم : ٣٢٣/٤)

26/10/2025

‏"تقویٰ کا وعظ کرنے والے بہت ہیں؛ لیکن اُس پر عمل پیرا ہونے والے کم ہیں!"
‏عمر بن عبدالعزیز رحمه الله
‏(الحلية الأولياء : 267/5)

26/10/2025

‏"سب سے زیادہ اپنے نفس کو محفوظ کرنے والے وہ ہیں؛ جو اپنی زُبان کی حفاظت کرتے ہیں، اور اپنے دین میں مشغول رہتے ہیں، اور بے مقصد فضول باتوں کو چھوڑ دیتے ہیں!"

ابن بطة العكبری رحمه الله تعالی
‏(الإبانةُ الكبرى : 596/2)

26/10/2025

*"جب آپﷺ غصہ ہوتے تو روگردانی کرتے یعنی بے توجہی برتتے،اور جب خوش ہوتے تو آنکھ بند کرلیتے، عام طور پر آپ کی ہنسی مسکرانا ہوتا تھا.اس وقت آپ کے دندانِ مبارک اولوں کی طرح(سفید چمکدار) ظاہر ہوتے تھے_"*
صلی اللّٰه علیه وسلم ❤️

26/10/2025

نسبت کیا ہے؟
ایک چیز کا دوسدی چیز سے کوئ خصوصی تعلق قائم ہوجانا نسبت کہلاتا ہے۔ گویا نسبت ایک چیز کے دوسری چیز سے انمٹ اور گہرے تعلق اور لگاؤ کو کہتے ہیں۔ اس تعلق اور لگاؤ کی وجہ سے اشیاء کی قدر بدل جاتی ہے۔ لہذا جب کبھی کسی ادنی چیز کی نسبت کسی اعلی چیز سے ہوتی ہے تو اس ادنی چیز کا مقام بھی بلند ہوجاتا ہے۔

کتاب۔ رہے سلامت تمہاری نسبت۔
مصنف۔ حضرت جی مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم۔

26/10/2025

یک زمانہ صحبت با اولیاء
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا۔

Address

Islamabad

Telephone

+923000339352

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Spiritual Healer روحانی طبیب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram