میرا دیس این اے 51 مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں

  • Home
  • Pakistan
  • Islamabad
  • میرا دیس این اے 51 مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں

میرا دیس این اے 51 مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں میرا خواب پاکستان کو خوشحال اسلامی فلاحی ریاست بنانا

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*27 جمادی الثانی1...
18/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*27 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*19 دسمبر 2025 عِیسَـوی جمعہ مبارک*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 47-48*
*قَالَ سَلَامٌ عَلَيْكَ ۖ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّىٓ ۖ اِنَّهٝ كَانَ بِىْ حَفِيًّا (47)*
*وَاَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ وَاَدْعُوْا رَبِّىْۖ عَسٰٓى اَلَّآ اَكُـوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّىْ شَقِيًّا (48)*
*📜ترجمہ:*
*ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا “ سلام ہے آپ کو ۔ میں اپنے رب سے دعا کروں گا کہ آپ کو معاف کردے ، (الف 27) میرا رب مجھ پر بڑا مہربان ہے ۔*
*میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور ان ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہیں ۔ میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا ، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کے نامراد نہ رہوں گا ۔ “*
*📜English Translation:*
*Abraham answered: ""Peace be upon you. I shall seek pardon for you from my Lord. My Lord has always been kind to Me.*
*I shall withdraw from you and all that you call upon beside Allah. I shall only call upon my Lord. I trust the prayer to my Lord will not go unanswered.""*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، ہمارے دلوں کو دوسروں کی ہدایت، خیر خواہی اور ان کے لیے مغفرت طلب کرنے والے جذبے سے بھر دے۔ ہمیں ادراک و اعتراف عطا فرما کے تو اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے۔​یارب، ہمیں وہ ہمت اور بصیرت عطا کر کہ ہم ہر باطل معبود سے خود کو مکمل طور پر الگ کر لیں جو ہمیں تیری یاد سے غافل کرتا ہے۔ ہماری پکار اور وابستگی صرف اور صرف تیری ذاتِ وحدہ لاشریک کے لیے خاص ہو جائے۔ ہمیں اس کامل یقین کے ساتھ اپنی بندگی میں استقامت دے کہ تجھے پکار کر اور تیرے سامنے جھک کر کوئی بھی محروم اور نامراد نہیں رہتا۔ آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿O Lord of the Worlds, fill our hearts with the spirit of guidance, goodwill, and the desire to seek forgiveness for others. Grant us the realization and acknowledgment that You are most Kind to Your servants.Grant us the courage and insight to completely detach ourselves from every false deity that makes us heedless of Your remembrance.​Grant us steadfastness in Your worship with the perfect conviction that no one who calls upon You and bows before You is ever left deprived or unsuccessful. Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفسیر فی ظلال القرآن📖🔎*
*تم پر خدا کی سلامتی ہو نہ جھگڑا ہے نہ تردید ہے نہ دھمکی اور نہ ارادہ قتل کے جواب میں رد عمل ہے۔ بلکہ جواب یہ ہے کہ میں تمہارے بارے میں اپنے رب سے دعا کرتا رہوں گا کہ وہ آپ کو اس گمراہی سے اور شیطان کی دوستی سے کسی طرح نکال لائے۔آپ پر رحم فرمائے اور آپ کو ہدایت نصیب کرے۔ میرے ساتھ میرے رب کا معاملہ یہ ہے کہ میں نے جب بھی دعا کی ہے میرے رب نے مجھے نامراد نہیں لوٹایا اور اگر میرا آپ کے پاس رہنا اور آپ کی نظروں کے سامنے پھرنا آپ کو پسند نہیں تو اے ابا جان میں آپ کو اور آپ کی قوم کو چھوڑ دوں گا۔ آپ جانیں اور آپ کے معبود جانیں۔ میں تو اپنے رب واحد ہی کی بندگی کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ میرا رب میری اس دعا کو مسترد نہیں کرے گا۔ حضرت ابراہیم جس بات کی امید کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ میرا رب مجھے شقی نہیں بنائے گا۔ ان کی یہ بات بھی نہایت کسر نفسی ادب اور تقویٰ پر مبنی ہے۔ وہ اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھتے۔ صرف یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اللہ مجھے شقاوت اور بد بختی سے بچائے گا۔ یوں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ اپنی قوم اپنے اہل اور رشتہ داروں اور ان کی بت پرستیوں کو چھوڑ کر علاقے کو خیر باد کہہ دیا۔ اللہ نے بھی انہیں تنہا نہ چھوڑا۔ اللہ نے بھی انہیں اولاد دی اور مقام عالی عطا کیا۔*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*26 جمادی الثانی1...
17/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*26 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*18 دسمبر 2025 عِیسَـوی جمعرات*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 45-46*
*يَآ اَبَتِ اِنِّـىٓ اَخَافُ اَنْ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْـمٰنِ فَتَكُـوْنَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيًّا (45)*
*قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِـهَتِىْ يَآ اِبْـرَاهِيْـمُ ۖ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُـمَنَّكَ ۖ وَاهْجُرْنِىْ مَلِيًّا (46)*
*📜ترجمہ:*
*ابا جان ، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں ۔ “*
*باپ نے کہا “ ابراہیم ( علیہ السلام ) ، کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا ۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا ۔ “*
*📜English Translation:*
*Father I fear that a punishment from the Most Compassionate Lord might strike you and you may end up as one of Satan''s companions?""*
*The father said: ""Abraham have you turned away from my gods? If you do not give this up I shall stone you to death. Now begone from me forever.""*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 ​یا رب العالمین، ہمارے دلوں میں اپنے پیاروں اور انسانوں کے لیے وہی تڑپ اور فکر پیدا کر دے جو ابراہیم علیہ السلام کے دل میں اپنے والد کے لیے تھی۔ محبت اور خیر خواہی سے تیری طرف بلانے والا بنا دے۔ ​یا رب، ہمیں شیطان کی رفاقت اور اپنے غضب سے پناہ عطا فرما۔ دین کی راہ میں اپنوں کی تلخی یا دنیا کی سختی کا سامنا کرنا پڑے، تو ہمیں صبرِ جمیل عطا فرما۔ ​یا رب العالَمین! ہمارے ایمان کو اتنا مضبوط کر دے کہ ہم بڑی سے بڑی آزمائش میں بھی تیرے پیغام سے پیچھے نہ ہٹیں، اور ہماری گفتگو میں وہی سچائی اور دردمندی ہو جو تیرے برگزیدہ بندوں کا شیوہ ہے۔ آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH, O Lord of the Worlds, Create within our hearts the same yearning and concern for our loved ones and for all humanity that lived in the heart of Ibrahim (peace be upon him) for his father. Make us among those who call others towards You with love and sincerity.​Grant us refuge from the companionship of Satan and from Your wrath. If we face bitterness from our own kin or the hardships of this world in the path of faith, then grant us dignified patience.​Strengthen our faith so much that we never retreat from Your message, even in the greatest of trials. Grant our speech the same truthfulness and compassion that is the hallmark of Your chosen servants. Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*جواب میں والد صاحب نے کہا کہ ابراہیم تو میرے معبودوں سے نفرت کرتے ہو اور اس نفرت کی وجہ سے تم ان کی عبادت سے پھرگئے ہو یا تمہیں اس قدر جرآت ہوگئی ہے میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر تو نے اپنے اس موقف پر نظر ثانی نہ کی تو میں تمہیں رجم کردوں گا۔ لئن لم تنتہ لا رجمنک (٩١ : ٦٤) اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ میرے سامنے سے ہٹو اور ہمیشہ کے لئے یہاں سے چلے جاؤ۔ اسی میں تمہاری خیر ہے ورنہ یہاں زندہ نہ بچو گے۔ واھجرنی ملیا (٩١ : ٦٤) ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہو جاؤ۔ یہ شخص ہدایت کی دعوت کا جواب اس سختی سے دیتا ہے اور نہایت ہی باادب خطاب اور درخواست کو بھی سختی سے رد کردیتا ہے۔یہ ہے ایمان اور کفر کے درمیان فرق۔ ملاحظہ کیجئے کہ جس دل کو اسلام نے مہذب بنا دیا وہ کیسا ہے اور جس دل کو کفر نے برباد کردیا وہ کیسا ہے؟ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) طیش میں بھی نہ آئے انہوں نے بھلائی محبت اور ادب کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور یوں گویا ہوئے 😗
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*25 جمادی الثانی1...
16/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*25 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*17 دسمبر 2025 عِیسَـوی بدھ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 43-44*
*يَآ اَبَتِ اِنِّـىْ قَدْ جَآءَنِىْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِىٓ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا*
*يَآ اَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ ۖ اِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلرَّحْـمٰنِ عَصِيًّا (44)*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜ترجمہ:*
*ابا جان ، میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ، آپ میرے پیچھے چلیں ، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا*
*( ۴۴)اے بابا جان ! آپ شیطان کی بندگی یا پوجا پاٹ نہ کریں درحقیقت شیطان تو خدائے رحمٰن ( مہربان ) کا نافرمان ہے*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜English Translation:*
*Father a knowledge that has not reached you has come to me. So follow me that I may guide you to a Straight Way.*
*Father do not serve Satan for Satan has indeed been a persistent rebel against the Most Compassionate Lord.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، ہمیں اپنے کلام قرآن حکیم فرقان مجید کا معروف علم عطا فرما اور اس کو سمجھ کر اس پر عمل کی توفیق عطا فرما،شیطان کی پیروی اور بتوں کی پوجا سے بچا شیطان لعین کی چالوں سے محفوظ فرما کر نافرمانی سے بچا اور اللہ رحمان کریم کے احکامات پر عمل کرنے والا بنا آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH, Lord of the worlds, grant us the knowledge of Your revealed Book, the Quran, the Wise, the Distinguisher, and enable us to understand it and act upon it. Save us from following Satan and worshipping idols, protect us from the tricks of the accursed Satan, and make us obedient to the commands of the Most Merciful and Generous ALLAH.” Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖فی ظلال القرآن📖🔎*
*یآبت انی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صراطا سویا (٩١ : ٣٤) ابا جان میرے پاس ایک ایسا علم ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا آپ میرے پیچھے چلیں میں آپ کو سیدھا راستہ دکھاؤں گا ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ ایک والد اپنے ہدایت یافتہ بیٹے کے پیچھے چلے اگر ایک بیٹا نبی ہو اور اس کا اعلیٰ ذریعہ علم سے رابطہ ہو۔ اس صورت میں والد بیٹے کی نہیں بلکہ اس اعلیٰ شرچشمے کی اطاعت کر رہا ہوتا ہے اور ہدایت یافتہ ہوجاتا ہے۔ اس وضاحت کے بعد کہ بتوں کی بندگی کرنا ایک منکر فعل ہے اور یہ کہ میری دعوت کا سرچشمہ ذات باری ہے جبکہ والد جس موقف کو اپنائے ہوئے ہیں اس کا سرچشمہ کچھ اور ہے اب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) صراحت کے ساتھ بتاتے ہیں کہ والد صاحب آپ جس راہ پر چل رہے ہیں وہ شیطان کی راہ ہے جبکہ میں جس راہ کی طرف آپ کو بلارہا ہوں وہ رحمن کی راہ ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اے باپ آپ پر اللہ کا غضب نازل نہ ہوجائے اور آپ اور آپ ہمیشہ کے لئے شیطان کے پیروکاروں میں شامل ہوجائیں۔*
*یابت لا تعدالشیطن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عصیا (٤٤) یابت انی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ولیا (٥٤) (٩١ : ٤٤۔ ٥٤) ابا جان آپ شیطان کی بندگی نہ کریں شیطان تو رحمن کا نافرمان ہے۔ ابا جان مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمن کے عذاب میں مبتلا نہ ہوجائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہی۔ یہ شیطان ہی ہے جو اللہ کے سوا بتوں کی بندگی پر لوگوں کو آمادہ کرتا ہے جو لوگ بتوں کی بندگی کرتے ہیں گویا وہ شیطان کی بندگی کرتے ہیں۔ اور شیطان رحمن کا نافرمان ہے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اپنے والد کو ڈراتے ہیں کہ ان پر کہیں اللہ کا غضب نہ آجائے اور اس طرح اللہ کہیں انہیں شیطان کا دوست ہی نہ بنا دے اور وہ مستقلاً شیطان کے تابع نہ ہوجائیں۔ اللہ جب بندے کو اپنی عبادت کی توفیق دیتا ہے تو یہ اس کا انعام ہوتا ہے اور جب اللہ اپنی سنت کے مطابق کسی کے بارے میں فیصلہ کردے کہ وہ شیطان کا دوست ہوگا تو یہ اللہ کا غضب ہوتا ہے اور اس غضب کے نتیجے ہی میں پھر یہ شخص سخت عذاب اور بڑے خسارے سے دوچار ہوجاتا ہے یعنی قیامت میں۔ لیکن نہایت ہی نرم و نازک الفاظ میں یہ پرتاثیر دعوت ایک کٹڑ مشرک کے دل پر کوئی اثر نہیں کرتی۔ کیونکہ یہ دل پتھر کی طرح سخت ہوگیا ہے۔ جواب میں والد ابراہیم سخت غصے میں آکر دھمکی پر اتر آتے ہیں۔*
*🔎تفہیم القرآن🔎*
*«سورة مَرْیَم» حاشیہ نمبر :27*
*اصل الفاظ ہیں «لا تعبد الشیطن» ، یعنی ’’ شیطان کی عبادت نہ کریں ۔‘‘ اگرچہ حضرت ابراہیم ؑ کے والد اور قوم کے دوسرے لوگ عبادت بتوں کی کرتے تھے ، لیکن چونکہ اطاعت وہ شیطان کی کر رہے تھے ۔ اس لیے حضرت ابراہیم ؑ نے ان کی اس اطاعت شیطان کو بھی عبادت شیطان قرار دیا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ عبادت محض پوجا اور پرستش ہی کا نام نہیں بلکہ اطاعت کا نام بھی ہے ۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص کسی پر لعنت کرتے ہوئے بھی اس کی بندگی بجا لائے تو وہ اس کی عبادت کا مجرم ہے ، کیونکہ شیطان بہرحال کسی زمانے میں بھی لوگوں کا ’’معبود” (بمعنی معروف ) نہیں رہا ہے بلکہ ان کے نام پر ہر زمانے میں لوگ لعنت ہی بھیجتے رہے ہیں ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ( الکہف ، حاشیہ 49 ۔ 50 )*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*24 جمادی الثانی1...
16/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*24 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*16 دسمبر 2025 عِیسَـوی منگل*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 41*
*وَاذْكُرْ فِى الْكِتَابِ اِبْـرَاهِيْـمَ ۚ اِنَّهٝ كَانَ صِدِّيْقًا نَّبِيًّا (41)*
*اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ يَآ اَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْـمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِىْ عَنْكَ شَيْئًا (42)*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜ترجمہ:*
*اور اس کتاب میں ابراہیم ( علیہ السلام ) کا قصہ بیان کرو ، 26 بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا ۔*
*﴿انہیں ذرا اس موقع کی یاد دلاؤ﴾ جبکہ اس نے اپنے باپ سے کہا “ ابا جان ، آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜English Translation:*
*(O Muhammad) recite in the Book the account of Abraham. Most surely he was a man of truth a Prophet.*
*(And remind people) when he said to his father: ""Father! Why do you worship that which neither sees nor hears and which can be of no avail to you?*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، کیا شان اور نصیب والے ہیں ابراہیم علیہ السلام کہ آپ نے خود گواہی دی کہ وہ سچے، راست باز پیغمبر تھے اور اپنے والد تک بھی آپ کا سچا پیغام پہنچایا۔ یا رب العالمین، توحید کا منطقی پیغام دلائل ، حکمت اور دردمندی کے ساتھ ہر مشرک تک پہنچانے والا بنا اور ہمارے اپنوں اور بیگانوں کو توحید پر قائم کر کے جہنم کی آگ سے بچا لے۔ یا رب ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام انسانوں کو ہدایت عطا فرما کر بخش دے اور ہمیں اپنے اور اپنے حبیب ﷺ کے قرب سے نواز۔یارب روز محشر ہمیں مواحدین میں شامل فرمانا آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH,Lord of the worlds, how great and fortunate is Ibrahim (peace be upon him) that You Yourself testified that he was a truthful and righteous prophet, and he conveyed Your message truthfully even to his father. Oh Almighty ALLAH, make us convey the logical message of monotheism to every polytheist with evidence, wisdom, and compassion, and make our loved ones and strangers firm in monotheism, saving them from the fire of Hell. Oh ALLAH, guide us, our parents, and all humanity, and forgive us, and grant us closeness to You and Your beloved Prophet (peace be upon him). Oh ALLAH, include us among the monotheists on the Day of Judgment. Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*«سورة مَرْیَم» حاشیہ نمبر :26*
*یہاں سے خطاب کا رخ اہل مکہ کی طرف پھر رہا ہے جنہوں نے اپنے نوجوان بیٹوں ، بھائیوں ، اور دوسرے رشتہ داروں کو اسی طرح خدا پرستی کے جرم میں گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا جس طرح حضرت ابراہیم ؑ کو ان کے باپ اور بھائی بندوں نے دیس سے نکالا دیا تھا ۔ اس غرض کے لیے دوسرے انبیاء کو چھوڑ کر خاص طور پر حضرت ابراہیم کے قصے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ قریش کے لوگ ان کو اپنا پیشوا مانتے تھے اور انہی کی اولاد ہونے پر عرب میں اپنا فخر جتایا کرتے تھے ۔*
*🔎فی ظلال القرآن🔎*
*وہ نہایت ہی ادب اور تہذیب کے ساتھ اپنے باپ سے ہمکلام ہیں۔ وہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ اللہ نے جو ہدایت ان کو دی ہے اس سے ان کے والد بھی مستفید ہوجائیں۔ جو علم اللہ نے ان کو دیا ہے وہ اپنے باپ کو بھی سکھا دیں۔ وہ نہایت ہی محبت کے انداز میں باپ سے مخاطب ہیں۔ ابا جان نہایت ہی نرم الفاظ ہیں۔ لم تعبدو مالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیئا (٩١ : ٢٤) آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں ؟ عبادت کا اصول تو یہ ہے کہ انسان اس ذلت کے آگے سرنگوں ہو جو انسان سے اعلیٰ وارفع ہو۔ زیادہ علم والا اور زیادہ قوت والا ہو اور وہ ذات انسان کو مقام انسانیت سے بھی بلند کردے اور مزید اونچا مرتبہ دے دے۔ ایک انسان ان چیزوں کی عبادت اور بندگی کیسے کرسکتا ہے جو اس سے کم تر ہوں ! بلکہ وہ دوسرے حیوانات سے بھی کم تر ہوں نہ سنتی ہوں نہ دیکھتی ہوں اور نہ کسی کے نفع و نقصان کی مالک ہوں۔ یہ تقریر انہوں نے اس لئے کی کہ ان کے والد اور ان کی قوم بتوں کی پوجا کرتے تھے جس طرح اہل قریش بتوں کی پوجا کرتے تھے جن کے ساتھ اسلام کا مقابلہ تھا۔ یہ تو تھی پہلی جھلک حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوت توحید کی جو انہوں نے اپنے والد کے سامنے پیش کی۔ اس کے بعد انہوں نے مزید تشریح کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ یہ بات وہ خود اپنی جانب سے نہیں کہہ رہے بلکہ دراصل یہ وہ علم ہے جو ان کے پاس اللہ کی طرف سے آیا ہے۔ اللہ نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کو یہ دعوت دوں اگر چہ میں عمر میں آپ سے کم ہوں اور میرا تجربہ بھی آپ سے کم ہے لیکن عالم بالا کی امداد سے میں حقیقت تک پہنچ گیا ہوں۔ وہ اپنے والد کو درد مندی کے ساتھ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ کو اس علم کا پتہ نہیں ہے لہذا آپ کو چاہیے کہ آپ میری اطاعت کریں۔ میں آپ کو راہ راست دکھا سکتا ہوں۔*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*23 جمادی الثانی1...
14/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*23 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*15 دسمبر 2025 عِیسَـوی سوموار*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 40*
*اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَيْـهَا وَاِلَيْنَا يُـرْجَعُوْنَ (40)*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜ترجمہ:*
*آخر کار ہم ہی زمین اور اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے ۔ 25 ؏2*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📜English Translation:*
*Ultimately We shall inherit the earth and whatever is on it; to Us shall they be returned.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، آپ ہی زمین و آسمان اور پوری کائنات کے رب اور مالک ہیں،اور سب کی سب آپ کی طرف پلٹنے والی آپ کے حکم کی منتظر ہیں، یارب اپنی اس زمین پہ اپنا تابعدار اور فرمانبردار اور اپنی رضا میں راضی بنا اور اپنے پاس لوٹنے پہ اجر عظیم،اپنے محبوب بندوں میں شامل اور اپنی جنتوں کا وارث بنا آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH, Lord of the worlds, You are the Lord and Owner of the heavens, the earth, and the entire universe, and all of it is returning to You, awaiting Your command. Oh ALLAH, make us obedient and submissive to You on this earth, content with Your pleasure, and grant us a great reward when we return to You. Make us among Your beloved servants and heirs of Your gardens.”Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*«سورة مَرْیَم» حاشیہ نمبر :25*
*یہاں وہ تقریر ختم ہوتی ہے جو عیسائیوں کو سنانے کے لیے نازل فرمائی گئی تھی ۔ اس تقریر کی عظمت کا صحیح اندازہ اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ آدمی اس کو پڑھتے وقت وہ تاریخی پس منظر نگاہ میں رکھے جو ہم نے اس سورے کے دیباچے میں بیان کیا ہے ۔ یہ تقریر اس موقع پر نازل ہوئی تھی جبکہ مکے کے مظلوم مسلمان ایک عیسائی سلطنت میں پناہ لینے کے لیے جا رہے تھے ، اور اس غرض کے لیے نازل کی گئی تھی کہ جب وہاں مسیح کے متعلق اسلامی عقائد کا سوال چھڑے تو یہ ’’ سرکاری بیان ‘‘ عیسائیوں کو سنا دیا جائے ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت اس امر کا ہو سکتا ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کو کسی حال میں بھی حق و صداقت کے معاملے میں مداہنت برتنا نہیں سکھایا ہے ۔ پھر وہ سچے مسلمان جو حبش کی طرف ہجرت کر کے گئے تھے ، ان کی قوت ایمانی بھی حیرت انگیز ہے کہ انہوں نے عین دربار شاہی میں ایسے نازک موقع پر اٹھ کر یہ تقریر سنا دی جبکہ نجاشی کے تمام اہل دربار رشوت کھا کر انہیں ان کے دشمنوں کے سپرد کر دینے پر تل گئے تھے ۔ اس وقت اس امر کا پورا خطرہ تھا ۔ کہ مسیحیت کے بنیادی عقائد پر اسلام کا یہ بے لاگ تبصرہ سن کر نجاشی بھی بگڑ جائے گا اور ان مظلوم مسلمانوں کو قریش کے قصائیوں کے حوالے کر دے گا ۔ مگر اس کے باوجود انہوں نے کلمہ حق پیش کرنے میں ذرہ برابر تامل نہ کیا ۔*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

https://whatsapp.com/channel/0029VaU9fa177qVNkg7QTG0v/984

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*22 جمادی الثانی1...
13/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*22 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*14 دسمبر 2025 عِیسَـوی اتوار*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 38*
*اَسْـمِعْ بِـهِـمْ وَاَبْصِرْۙ يَوْمَ يَاْتُوْنَنَا ۖ لٰكِنِ الظَّالِمُوْنَ الْيَوْمَ فِىْ ضَلَالٍ مُّبِيْنٍ (38)*
*وَاَنْذِرْهُـمْ يَوْمَ الْحَسْـرَةِ اِذْ قُضِىَ الْاَمْرُ ۘ وَهُـمْ فِىْ غَفْلَـةٍ وَّهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ (39)*
*📜ترجمہ:*
*( ۳۸)جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے تو اُس دن اُن کے کان بھی اچّھی طرح سے سن رہے ہوں گے ، اور ان کی آنکھیں بھی خوب اچّھی طرح سے دیکھ رہی ہوں گی ، مگر آج یہ ظالم لوگ کھُلی ہوئی گمراہی میں مبتلاء ہیں ۔*
*(39)اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ، انہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا ۔*
*📜English Translation:*
*How well shall they hear and how well shall they see on the Day they come to Us! But today the evil-doers are in manifest error.*
*(O Muhammad PBUH) warn those who are steeped in heedlessness and are obstinately rejecting the truth that the Day shall come when things will be finally decided and they shall be left with utter remorse.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، آج جو ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں،ان سے ہمیں بچا، اس دنیا میں اپنے احکامات کی سمجھ اور ہدائت عطا فرما کر کھلی اور چھپی گمراہی سے بچا لے، یارب ہم تک نبی مہربان کی واضح ہدایات پہنچ چکی انہیں کھوجنے اور ان پر مکمل عمل پیرا ہونے کی توفیق دے اور جس دن ظالموں کا کوئی سفارشی نہ ہو گا اور فیصلے صادر ہوں گے اس روز محشر کے پچھتاوے سے بچا لینا، یہاں اس دنیا میں نبی مہربان کے طریقوں پہ چلانا اور ہمیں اپنے حبیب کی شفاعت سے اپنی جنتوں میں داخل فرمانا آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH, Lord of the worlds, save us from those who are misled and misguiding others, grant us understanding and guidance of Your commands in this world, and protect us from open and hidden misguidance. Oh ALLAH, the clear guidance of the Merciful Prophet has reached us, grant us the ability to seek it and act upon it completely. On the Day when oppressors will find no intercessor, save us from the regret of that Day. Guide us to follow the ways of the Merciful Prophet in this world, and grant us entry into Your gardens through the intercession of Your beloved Prophet."Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*اسمع بھم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی ضلل مبین (٩١ : ٨٣) جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اس روز تو ان کے کان بھی خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی خوب دیکھ رہی ہوں گی مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔ آج ان کی حالت یہ ہے کہ نہ سنتے ہیں اور نہ دیکھتے ہیں جبکہ آج سننا اور دیکھنا ہدایت کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن جس دن سننا اور دیکھنا شرمندگی کا باعث ہوگا اس دن یہ خوب سن اور دیکھ رہے ہوں گے۔ اس دن یہ ایسی چیزیں دیکھیں گے جو دیکھنے کے قابل نہ ہوں گی اور ایسی چیزی سنیں گے جسے سننا نہ چاہیں گے۔ یہ ہوگا محشر عظیم کا دن۔*
*وانذر ھم یوم الحسرۃ (٩١ : ٩٣) اور ان کو پچھتاوے کے دن سے ڈراؤ ۔ اس قدر حسرتیں ہوں گی کہ قیامت کا دن ہی حسرتوں کا دن ہوگا۔ حسرت کے سوا وہاں کچھ نہ وہ گا۔ میدان میں ہر طرف حسرت ہی حسرت ہوگی لیکن اس دن حسرت کرنا مفید مطلب نہ ہوگا۔ اذ قضی الامر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لایئو منون (٩١ : ٩٣) جب فیصلہ کردیا جائے اور یہ لوگ غفلت میں ہیں اور ایمان نہیں لارہے ۔ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے لیکن قیامت کا دن ان کے کفر کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ جس غفلت میں یہ ڈوبے ہوئے ہیں اس کے ساتھ قیامت جڑی ہوئی ہے۔ ان کو اس دن سے ڈراؤ جس میں شک نہیں ہے۔ کیونکہ زمین کے اوپر جو چیز اور جو انسان بھی ہیں وہ سب کے سب اللہ کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اللہ ہی سب کا وارث ہے۔*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*21 جمادی الثانی1...
13/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*21 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*13 دسمبر 2025 عِیسَـوی ہفتہ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 37*
*فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْ بَيْنِـهِـمْ ۖ فَوَيْلٌ لِّلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيْـمٍ (37)*
*📜ترجمہ:*
*مگر پھر مختلف گروہ 24 باہم اختلاف کرنے لگے ۔ سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا جبکہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے ۔*
*📜English Translation:*
*But different parties began to dispute with one another. A dreadful woe awaits on that great Day for those that reject the Truth.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿یارب العالمین، حضرت عیسٰی کے بعد آنے والے گروہوں کی طرح توحید کے ابدی اصول میں اختلاف کرنے اور تیری ذات وحدہ لا شریک کے ساتھ دوسرے شریک بنانے سے بچا۔ اہل حق کے ساتھ اختلافات سے باز رکھ ۔اہل حق کو گروہوں میں بٹنے اور اختلافات سے بچا۔ کفر و شرک کرنے اور کرنے والوں سے بچا۔ یا اللہ روزمحشر کو ہمارے لیے کامیابی اور انعامات کا دن بنا دیجئے ۔آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ 🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿O Almighty ALLAH,Lord of the worlds, save us from differing in the eternal principle of monotheism and associating partners with Your Unique and Incomparable Being, like the groups that came after Jesus (peace be upon him). Restrain us from disputing with the people of truth. Protect the people of truth from splitting into sects and differences. Save us from disbelief and polytheism, and those who commit it. Oh ALLAH, make the Day of Judgment a day of success and rewards for us. Ameen,"🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*«سورة مَرْیَم» حاشیہ نمبر :23*
*یہاں عیسائیوں کو بتایا گیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی دعوت بھی وہی تھی جو تمام دوسرے انبیاء علیہم السلام لے کر آئے تھے ۔ انہوں نے اس کے سوا کچھ نہیں سکھایا تھا کہ صرف خدائے واحد کی بندگی کی جائے ۔ اب یہ جو تم نے ان کو بندے کے بجائے خدا بنا لیا ہے اور انہیں عبادت میں اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہو ، یہ تمہاری اپنی ایجاد ہے ۔ تمہارے پیشوا کی یہ تعلیم ہرگز نہیں تھی ۔ ( مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ تفہیم القرآن جلد اول آل عمران ، حاشیہ 68 ، مائدہ ، حاشیہ 100 ۔ 101 ۔ 130 ۔ جلد چہارم الزخرف حواشی 57 ۔ 58*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷**🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*‏•┈•❀❁❀•┈•*22 جمادی الثانی1...
13/12/2025

*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*22 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ​*
*14 دسمبر 2025 عِیسَـوی ہفتہ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*‏أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
‏•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة البقرہ آیت 188*
*وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ وَ تُدۡلُوۡا بِہَاۤ اِلَی الۡحُکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِیۡقًا مِّنۡ اَمۡوَالِ النَّاسِ بِالۡاِثۡمِ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۸﴾*
*📜ترجمہ:*
*اور تم لوگ نہ تو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے کھاؤ اور نہ حاکموں کے آگے ان کو اس غرض کے لیے پیش کرو کہ تمہیں دوسروں کے مال کا کوئی حصہ قصداً ظالمانہ طریقے سے کھانے کا موقع مل جائے ۔ 197 ؏۲۳*
*📜English Translation:*
*Do not usurp one another s possessions by false means nor proffer your possessions to the authorities so that you may sinfully and knowingly usurp a portion of another s possessions.*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یارب العالمین، کسی کا حق ناروا طریقے غصب کرنے والوں میں شامل نہ فرمانا،ہمیں ایک دوسرے کی جان و مال کا محافظ بنا، اہلکاران حکومت کو رشوت دینے سے باز فرما، دوسروں کا حق ظالمانہ طریقے سے ہتھیانے والوں میں شامل نہ فرمانا آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH,Lord of the worlds, do not make us among those who usurp others' rights unjustly, make us protectors of each other's lives and property, restrain us from giving bribes to government officials, and do not make us among those who seize others' rights tyrannically."Ameen.🤲🏿*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*«سورة الْبَقَرَة» حاشیہ نمبر :197*
*اس آیت کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ حاکموں کو رشوت دے کر ناجائز فائدے اٹھانے کی کوشش نہ کرو ۔ اور دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جب تم خود جانتے ہو کہ مال دوسرے شخص کا ہے ، تو محض اس لیے کہ اس کے پاس اپنی ملکیت کا کوئی ثبوت نہیں ہے ، یا اس بنا پر کہ کسی اینچ پینچ سے تم اس کو کھا سکتے ہو ، اس کا مقدمہ عدالت میں نہ لے جاؤ ۔ ہو سکتا ہے کہ حاکم عدالت روداد مقدمہ کے لحاظ سے وہ مال تم کو دلوا دے ۔ مگر حاکم کا ایسا فیصلہ دراصل غلط بنائی ہوئی روداد سے دھوکا کھا جانے کا نتیجہ ہو گا ۔ اس لیے عدالت سے اس کی ملکیت کا حق حاصل کر لینے کے باوجود حقیقت میں تم اس کے جائز مالک نہ بن جاؤ گے ۔ «عنداللہ» وہ تمہارے لیے حرام ہی رہے گا ۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : «انما انا بشر و انتم تختصمون الی و لعل بعضکم یکون الحنَ بحجتہ من بعض ، فا قضی لہ علی نحوما اسمع منہ ، فمن قضیت لہ بشیء من حق اخیہ ، فانما ا قضی لہ قطعۃ من النار» ۔ یعنی میں بہرحال ایک انسان ہی تو ہوں ۔ ہو سکتا ہے کہ تم ایک مقدمہ میرے پاس لاؤ اور تم میں سے ایک فریق دوسرے کی بہ نسبت زیادہ چرب زبان ہو اور اس کے دلائل سن کر میں اس کے حق میں فیصلہ کر دوں ۔ مگر یہ سمجھ لو کہ اگر اس طرح اپنے کسی بھائی کے حق میں سے کوئی چیز تم نے میرے فیصلہ کے ذریعے سے حاصل کی ، تو دراصل تم دوزخ کا ایک ٹکڑا حاصل کرو گے*
‏•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
‏•┈•❀❁❀•┈•
https://whatsapp.com/channel/0029VaU9fa177qVNkg7QTG0v/981

Channel • 183 followers

Address

Islamabad

Telephone

+923109545142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا دیس این اے 51 مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to میرا دیس این اے 51 مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram