01/05/2023
سنو!
جب تمہیں کوئی کہےیہ تمہاری آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کتنے گہرے ہیںتو کہ دینا"نیچرل سموکی آئیز ایسی ہی ہوتی ہیں"
سنو!
جب تمہیں کہا جائے تمہارے سر میں اتنے سفید بال ہیں انہیں ڈائی ہی کرلیاکروتو کہنا"نیچرل ہیئر ڈائی ایسے ہی ہوتے ہیں"
سنو!
جب تمہارے سانولے رنگ پہ کوئی تنقید کرے تو کہنا"نیچرل بیوٹی اسے ہی کہتے ہیں"
جواب دینا سیکھو،دانت کھٹے کرنا سیکھو،پاگل لڑکیو!
سولہ سال تعلیمی اداروں میں گزارنے کے باوجود بھی تم اگر اللہ کی بنائی تخلیق کا ڈیفینس نہی کرسکتی نا تو ٹوٹے کنویں میں چھلانگ لگالو،کہ تمہیں مولویوں کے خلاف تو بولنا آتا ہے۔۔
ایسے لوگوں کے سامنے نہی جو ایک منٹ میں تمہارے رب کی تخلیق کردہ تصویر پہ سینکڑوں اعتراض رکھ کر تمہیں رب سے بدگمان کر جاتے ہیں♥️