09/06/2019
بہت سارے لوگ ہومیو پیتھک ادویات کی اثر پذ یری پر یقین نہیں رکھتے ، یا ہومیو پتھک ادویات کے بارے میں نہیں جانتے ،یا جنکا خیال ہے کہ ہومیو پیتھک ادویات بہت دیر سے اثر کرتی ہیں ، یہ پوسٹ ان کے لیے ہے ، ہم روز مرہ کی چند عام تکالیف سے متعلق د س اد ویا ت تجویز کر رہے ہیں ، انہیں آزمائیے آپ ہومیو پیتھی کی اثر پزیری کے گرویدہ ہو جائں گے ۔ ان ادویات کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ، بچے ، بوڑھے ، خواتین و حضرات بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں ۔ان ادویات کو آپ اپنی ایمرجنسی کٹ میں بھی شامل کر سکتے ہیں ، نو آموز حضرات یہ ادویات 6 یا 30 پوٹینسی میں تکلیف کی شدت کے مطابق ، ایک گھنٹہ سے تین گھنٹے کے وقفے سےاستعمال کریں ۔ جیسے ہی تکلیف میں افاقہ ہونے لگے ادویات کا استعمال بند کر دیں یا وقفہ بڑھا دیں، پرانی اور پیچیدہ امراض کے لیے اپنے قریبی ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
ایلیم سیپا ۔Allium cepa
یہ زکام اور ہے فیور(Hay fever) میں روز مرہ استعمال کی دوا ہے جبکہ آنکھوں سے سادہ لیکن ناک سے خراشدار اور جلن پیدا کرنے والا مواد بہہ رہا ہو، چھینکیں بکثرت آئیں، گرم کمرے میں تکلیف زیادہ ، ٹھنڈی جگہ اور کھلی فضا میں تکلیف کم ہو جائے ۔
آرنیکا (Arnica)
کھیل کود ، روز مرہ کے کام کاج میں چوٹ لگنا معمول کی بات ہے ، کسی بھی طرح کی چوٹ لگ جائے ، متاثرہ جگہ پر نیل پڑجائے ، فوری آرام کے لیے آرنیکا استعمال کیجیے ۔ یہ دوا ان لوگوں کے لیے بھی حفظ ما تقد م کے لیے بہترین دوا ہے جو چوٹ لگنے کے تصور سے بھی ڈرتے ہیں ، درد کے خیال سے بھی گھبراتے ہیں ، یہ درد کے خوف کو بھی دور کرتی ہے ۔
کیمو میلا (chamomille)
یہ چھوٹے بچوں کی بہترین دوا ہے ، خسوصاً دانت نکالنے کے زمانے میں جبکہ بچہ ہر وقت بے چین ، چڑچڑا ، سڑیل، ذرا ذرا سی بات پر شدید غصے کا اظہار کرے اور ضدی ہو جائے ، ہر وقت روتا رہے اسکی خواہش ہو کہ والدین اسے اٹھائے اٹھائے پھریں ،اسے سبزی مائل خراشدارپاخانہ آنے لگے جو مقعد کو چھیل دے ، پیٹ میں درد رہنے لگے۔
ہائپریکم ۔(Hypericum)
یہ اعصاب کی چوٹوں کی بہترین دوا ہے ، اگر کسی ایسی جگہ چوٹ لگ جائے جہاں اعصاب کی بہتات ہے، مثلاً انگلیوں کے سروں پر ، تو شدید درد ہوتا ہے اور متاثرہ جگہ سے دور تک پھیلتا ہے جسے پنجابی میں ،، جھرناٹ ،، یا ،، تراٹ ،، کہتے ہیں ، بس ایسی ہی چوٹوں میں اس دوا کو استعمال کیجیے ۔
اگنیشیا(Ignatia )
غم و صدمات کا زندگی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے ، ہومیوپیتھک کی یہ مایہ ناز دوا غم و صدمہ ، تشویش اور اضطراب میں متاثرہ شخص کو دکھ اور صدمے کو سہنے کے قابل بناتی ہے ، خصوصاً کسی عزیز اور قریب شخص کی وفات ، کسی پیارے کی جدائی ،اچانک ایسے دکھ جواعصاب کو چٹخا د یں، متاثرہ شخص آہیں بھرتا ہے ، اسے گلے میں کچھ پھنسا ہوا محسوس ہوتا ہے ، یا اسکا جسم کانپنے لگتا ہے ، ایسی کیفیات میں اگنیشیا مریض میں ہمت اور حوصلے کو بڑھا دیتی ہے ۔
میگ فاس (Magnesia phosphorica)
یہ اینٹھن دار دردون کی بہترین دوا ہے ، خاص طور پر نوجوان بچیوں میں دوران حیض شدید درد ، جبکہ بچی درد کی شدت سے دہری ہو جائے ، گرم ٹکور سے افاقہ ہو ، درد حیض کے علاوہ اسی نوعیت کے قولنجی دردوں میں فوری آرام کے لیے میگ فاس استعمال کیجیے ۔
نکسوامیکا (Nux vomica )
یہ دوا ، تیز مرچ اور مصالحہ جات ، دیسی ادویات ،چائے ، کافی ، شراب اور تمباکونوشی ، وقت بے وقت کھانے پینے ، معمولات زندگی، سونے جاگنے کے اوقات کے درہم برھم ہونے کے بد اثرات دور کرنے اور جسمانی نظام ہضم اور نظام اعصاب کو معمول پر لانے کی بہترین دوا ہے ۔
پلساٹیلا (Pulsatilla)
یہ عورتوں اور بچوں میں بکثرت استعمال ہونے والی دوا ہے۔ ایسے بچے جو بہت زیادہ لاڈ پیار کے خواہشمند ہوں ، کسی کی ذرا سی بے اعتنائی سے روہانسے ہو جائیں ، مانو کہ آنسو تو انکی آنکھوں سے بہنے کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں ، ایسی ہی خواتین ۔ جنہیں پلساٹیلا کی ضرورت ہوتی ہے وہ گرمی اور گھٹن سے گھبراتے ہیں، سردی میں بھی ہلکے پھلکے کپڑے پہنتے ہیں ، بھاری بھرکم لباس سے انہیں گھٹن ہوتی ہے ، کھلی اور تازہ ہوا میں بہتر محسوس کرتے ہیں ،نرم مزاج ہوتے ہیں ، سب کی خوشنودی اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں ، انہیں پیاس کم ہی لگتی ہے ۔خواتین کوحیض اکثرپر درد، کم اور دیر سے آتے ہیں ۔
رسٹاکس (Rhus tox)
یہ موچ آجانے ، کسی عضو کو کھینچنے تاننے ، کمر درد ،جوڑوں کے درد، سرد گرم ہوجانے اور فلو ، کی معمول کی دوا ہے ، جبکہ ،، حرکت اور چلنے سے ،، افاقہ ہو ، گو کہ آغاز حرکت میں متاثرہ مقام میں اکڑن کی وجہ سے تکلیف بڑھتی ہے ، لیکن مسلسل حرکت سے کم ہوتی ہے۔ (اسکے برعکس برائیونیا)۔ کسی بھی بیماری کی حالت میں جب یہ کیفیت ملے تو رسٹاکس پہ بھروسہ کیجیے !
دوستو ! ہومیو پیتھی ک افادیت کا تجربہ کرنے کے لیے ان ادویات کو آزمائیے ، فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیسے اور وقت بچائیں ۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے