19/11/2025
✨MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
کے زیرِ انتظام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلنے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا ، جنوبی وزیرستان میں پہلی بار ایویسریشن اور مصنوعی آنکھ کی کامیاب پیوندکاری
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
نے صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کا ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا !
جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقے وانا میں پہلی مرتبہ آنکھ کی مخصوص سرجری (ایویسریشن/ Evisceration) کے بعد مصنوعی آنکھ کی کامیاب پیوندکاری انجام دی گئی۔
مریض آنکھ کے شدید کے زخم اور پگھلاؤ کے ساتھ ہسپتال آیا تھا۔ تفصیلی معائنے کے بعد متاثرہ آنکھ کو ناقابلِ علاج قرار دیا گیا اور جراحی کے ذریعے آنکھ نکال کر مصنوعی آنکھ لگائی گئی۔
یہ اہم اور حساس سرجری مرف کے ماہرِامراض چشم ڈاکٹر نور حسن نے کامیابی سے کی۔ مریض اب بہتر حالت میں ہے اور صحت یاب ہو رہا ہے۔
مرف ضم شدہ اضلاع میں مشکل رسائی والے علاقوں کی آبادی کو معیاری اور قابلِ اعتماد علاج فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جدید طبی سہولیات، مستند عملہ، اور مریضوں تک پہنچنے کا عزم—یہ سب مل کر وہ فرق پیدا کرتے ہیں جس کے ثمرات آج لوگ اپنی دہلیز پر محسوس کر رہے ہیں۔
مرف کی یہ کامیابی کے اس وعدے کی جھلک ہے کہ صحت کی سہولیات سے محروم دور دراز علاقوں کو وہی صحت سہولیات دی جائیں جو بڑے شہروں میں میسر ہیں۔
fans Health Department, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Health Foundation Health Information PK Wana Health Services WANA PRESS CLUB (W.P.C) South Waziristan Tribal District WAWA- Wana Welfare Association Official