09/05/2018
ڈارک چاکلیٹ
گہرے رنگ کی چاکلیٹ کے ان گنت فوائد سامنے آچکے ہیں۔ اس میں ایل آرگینائن نامی امائنوایسڈ پایا جاتا ہے جو مردوں میں اسپرم کی تعداد اور حرکت کو بڑھاتا ہے۔ اس میں موجود کئی اجزا ڈپریشن کو دور کرتے ہیں اور دل کو تندرست رکھتے ہیں۔ گہرے رنگت والی چاکلیٹ تھوڑی کڑوی ہوتی ہے لیکن اس کی تاثیر بہت اچھی ہے کیونکہ یہ جسم میں دورانِ خون کو بہتر کرتی ہے۔ خون کی گردش بہتر ہونے سے جنسی اور تولیدی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔