15/11/2025
کچن کے روزمرہ کام اکثر گھریلو خواتین کے ہاتھوں کی جلد کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ بار بار پانی میں ہاتھ ڈالنا، تیز ڈٹرجنٹس کا استعمال، سبزیوں کا رس، مصالحے، اور مسلسل نمی جلد کی قدرتی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جب یہ تہہ کمزور ہوتی ہے تو جلد ’’ایریٹنٹ کانٹیکٹ ڈرماٹائٹس‘‘ کا شکار ہو جاتی ہے، جس میں ہاتھوں پر جلن، سرخی، خشکی، خارش، کھنچاؤ اور چھوٹی دراڑیں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
یہ مسئلہ نہ صرف تکلیف دہ ہوتا ہے بلکہ روزمرہ کاموں کو بھی مشکل بناتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے کچن میں برتن دھوتے وقت ربڑ کے دستانے پہننا سب سے مؤثر حفاظتی قدم ہے۔ پانی اور صابن کے استعمال کے فوراً بعد موئسچرائزر لگانا جلد کی ٹوٹی ہوئی حفاظتی تہہ کو دوبارہ مضبوط کرتا ہے۔ زیادہ خرابی کی صورت میں خوشبودار صابنوں اور سخت کیمیکلز سے پرہیز کریں۔ رات کو ہاتھوں پر موئسچرائزر لگا کر سوئیے تو جلد تیزی سے ٹھیک ہوتی ہے۔
شدید حالت میں ڈاکٹر ہلکی اسٹرائیڈ کریم یا بیریئر رپیئر کریم تجویز کر سکتا ہے، جس سے تکلیف اور سوزش تیزی سے کم ہوتی ہے۔
اسکن ڈاٹ کلینکس اسلام آباد میں ایسی بہت سی خواتین روزانہ مشورہ لیتی ہیں، اور مناسب دیکھ بھال سے زیادہ تر کی جلد دوبارہ صحت مند ہو جاتی ہے۔ گھر کے کام ضروری ہیں، لیکن جلد کی حفاظت اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔