Naveed Rafique Official

Naveed Rafique Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naveed Rafique Official, Allergist, Islamabad.

03/04/2019
29/08/2018
ذیابطیس کی پیچیدگیاںذیابطیس کی پیچیدگیاں اعضائے رئیسہ اور مختلف جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیں۔ مثلاً اگر یہ مرض آنکھو...
17/08/2018

ذیابطیس کی پیچیدگیاں

ذیابطیس کی پیچیدگیاں اعضائے رئیسہ اور مختلف جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیں۔ مثلاً اگر یہ مرض آنکھوں کو متاثر کرے، تو پیچیدگیاں، بینائی میں کم زوری، دھندلاہٹ، اندھےپن اور آنکھ کے اندرونی پردے کے عوارض کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔دِل اور شریانوں پر ذیابطیس کے اثرات دِل کے دورے، انجائنا، بُلند فشارِخون اور فالج کی صورت ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ مرض گُردوں کے افعال میں بھی خرابی کا سبب بن جاتا ہے۔انتہائی حالات میں بعض مریضوں کے گُردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور تاحیات ڈائی لیسسز یا پھر گُردوں کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں میں پاؤں کے امراض اور ان کی پیچیدگیوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں کہ اعصابی نظام میں خلل کے باعث پاؤں سُن ہو جاتے ہیں اور گرم، سرد اورچوٹ لگنے کا احساس نہیں ہوتا۔ اس حالت میں کسی قسم کی بھی چوٹ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، کیوں کہ سب سے پہلے انفیکشن پاؤں اور پھر پوری ٹانگ تک پھیل جاتا ہے اوراگر بروقت علاج نہ کروایا جائے، تو پیر یاٹانگ کاٹنے تک کی نوبت آسکتی ہے۔
اس پیچیدگی سے محفوظ رہنے کے لیےپیروں کا خصوصی خیال رکھیں،مناسب جوتا پہنیں،ننگے پیر چلنے سے گریز کریں، پیر سادے پانی سے دھوئیں اور سردیوں میں نیم گرم پانی کا استعمال کریں،پاؤں دھونے یا نہانے کے بعد خشک کرلیں۔ جب کہ ہاتھوں اور پیروں کے ناخن احتیاط سے تراشے جائیں۔اگر پیروں میں کوئی مسئلہ ہو،تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریںکہ بروقت تشخیص و علاج سے پیر بچائےجاسکتے ہیں۔ اسی طرح اگرجسم کا کوئی حصّہ سُن ہوجائے، پیشاب یا پاخانہ خطا ہونے لگے یا کنٹرول نہ رہے، تو فوری طور پر ماہر معالج سے رابطہ کریں۔یاد رکھیے،اگر مرض پر قابو نہ ہو،کولیسٹرول بڑھا ہو اور بُلند فشارِ خون کی بھی شکایت ہو، تو ذیا بطیس کے مریضوں میں فالج کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت کہیں بڑھ جاتا ہے

ذیابطیس کی عمومی علاماتیہ قسم کسی بھی فرد کوعُمر کے درمیانی حصّے کے بعد متاثر کرتی ہے۔ ذیابطیس کی عمومی علامات میں بار ب...
17/08/2018

ذیابطیس کی عمومی علامات

یہ قسم کسی بھی فرد کوعُمر کے درمیانی حصّے کے بعد متاثر کرتی ہے۔ ذیابطیس کی عمومی علامات میں بار بار پیاس لگنا، پیشاب کی زیادتی، کم زوری، سُستی، کام میں دِل نہ لگنا، مختلف اعضاء میں درد، ہاتھوں پیروں میں جلن کا احساس، نظر کا دھندلانا، وزن کم ہونا (گرچہ خوراک زیادہ ہو)، ہاتھوں پیروں کا سُن ہونا یا ان میں احساس کم ہونا اور زخموں کا تاخیر سے مندمل ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ ذیا بطیس کا ٹیسٹ بہت آسان ہی نہیں، سستا بھی ہے،جو خون کےنمونےسے کیا جاتا ہے۔ یہ مرض صرف لبلبے ہی کو متاثر نہیں کرتا، بلکہ جسم کے دیگر اعضاء بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، کیوں کہ خون میں موجود گلوکوز(شکر) جسمانی اعضاء اور خلیات تک پہنچ نہیں پاتا اور درست طور پر تحلیل نہ ہونے کی صورت میں توانائی بھی پیدا نہیں کرتا
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 26فی صد افراد ذیابطیس کا شکار اور19 فی صد اپنے مرض سے لاعلم ہیں،جب کہ ایک بہت بڑی تعداد علاج معالجے کے معاملے میں لاپروائی برتتی ہے۔ نیز، تقریباً 35سے 40ملین بچّے بھی(20سال سے کم عُمر)اس مُوذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میںذیابطیس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سےپاکستان ساتواں بڑا مُلک ہے اور اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے، حفاظتی اور احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں، تو خطرہ ہے کہ2030 ءتک یہ چوتھا بڑامُلک بن جائے گا

  Instead, they enter human noses and throats, triggering a type of seasonal allergic rhinitis called pollen allergy, wh...
28/03/2017

Instead, they enter human noses and throats, triggering a type of seasonal allergic rhinitis called pollen allergy, which many people know as hay fever or rose fever (depending on the season in which the symptoms occur). Of all the things that can cause an allergy, pollen is one of the most widespread.
most often include:

nasal congestion
sinus pressure, which may cause facial pain
runny nose
itchy, watery eyes
scratchy throat
cough
swollen, bluish-colored skin beneath the eyes
decreased sense of taste or smell
increased asthmatic reactions

As with other allergies, the best treatment is to avoid the allergen. However, pollen is very difficult to avoid. You may be able to minimize your exposure to pollen by:

staying indoors on dry, windy days
having others take care of any gardening or yard work during peak seasons
wearing a dust mask when pollen counts are high (check the Internet or the weather section of the local newspaper)
closing doors and windows when pollen counts are high

08/12/2016
13/08/2016

O بلڈ گروپ والے افراد ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں O

او بلڈ گروپ والے افراد بہت خاص ہوتے ہیں اور وہ اس لیے خاص ہوتے ہیں کیونکہ اس بلڈ گروپ کے افراد کسی بھی بلڈ گروپ والے شخص کو خون دے سکتے ہیں، لیکن بلڈ گروپ او کے افراد صرف اپنے ہی بلڈ گروپ کےلوگوں سے خون لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی بلڈ گروپ او والے افراد میں کئی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔

بلڈ گروپ او والے افراد بہت تخلیفی اور طاقتور ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں۔

جاپان میں انٹرویو کے دوران لوگوں سے بلڈ گروپ بھی پوچھا جاتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں بلڈ گروپ او والے افراد بہت محنتی تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ ذمہ دار، سلیقےوالے، اپنے کام پر توجہ دینے والے تصور کیے جاتے ہیں۔

بلڈ گروپ او والے افراد جب ذہنی دباؤکا شکار ہوتے ہیں تو ان کو بے حد غصہ آتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ بغیر سوچے سمجھے کام سرانجام دے دیتے ہیں جس کا انہیں بعد میں افسوس بھی ہوتا ہے۔

بلڈ گروپ او والے افراد کا نظام ہاضمہ دوسروں کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے انھیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔

بلڈ گروپ او والے افراد کو کیفین کم تعداد میں پینی چاہیئے کیونکہ کیفین ان افراد کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ گروپ او والے افراد کو ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش بھی کرنی چاہیئے۔

Address

Islamabad

Telephone

03445915442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Rafique Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category