13/10/2025
*🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد صحابہ کرام کو نصیحتیں🌹*
*🌷سلام کے اداب🌷*
*1️⃣جب بھی کسی شخص سے ملاقات ہو تو انسان اسے سلام کرے*
*حتی کہ احادیث میں ہے کہ جب دو شخص چل رہے ہوں درمیان میں کوئی درخت یا پتھر یا دیوار آجائے اور پھر اپس میں ملیں تب بھی ایک دوسرے کو سلام کریں*
*( سنن ابی داؤد 5200)*
*2️⃣ گھر میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا چاہیے حتی کہ اگر گھر خالی ہو گھر میں کوئی بندہ نہ ہو تب بھی سلام کرنا چاہیے*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا انس ابن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کو نصیحت کی کہ بیٹا جب بھی گھر میں داخل ہو تو سلام کرو اس سے اپ کو بھی برکت حاصل ہوگی اور گھر والوں کو بھی برکت حاصل ہوگی*
*(سنن ترمذی 2698)*
*بعض روایات میں ہے کہ جب انسان گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے مجھے اس گھر میں رہائش مل گئی اور اگر کھانا کھاتے وقت بسم اللہ نہیں پڑتا تو شیطان کہتا ہے کہ مجھے کھانا بھی مل گیا اس لیے گھر داخل ہوتے وقت سلام کرنا چاہیے اور کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے*
*3️⃣ انسان جب کسی مجلس میں جائے تب بھی سلام کرے*
*4️⃣۔ جب مجلس سے اٹھے تب بھی سلام کرے*
*سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں کوئی شخص کسی مجلس میں جائے تب بھی سلام کرے اور جب مجلس سے اٹھے تب بھی سلام کرے*
*پہلا سلام دوسرے سے زیادہ ضروری نہیں*
*(سنن ابی داؤد 5208)*
*یعنی جس طرح پہلے سلام کرنا حق ہے تو دوسرا بھی اسی طرح حق ہے*
*5️⃣ سوار شخص پیدل کو سلام کرے اسی طرح چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے*
*6️⃣چھوٹا بڑے کو سلام کرے*
*7️⃣تھوڑے افراد زیادہ کو سلام کریں (صحیح بخاری 6231)*
*8️⃣ غیر مسلموں کو سلام نہ کیا جائے. یا*
*السلام علی من اتبع الہدی*
*ان الفاظ سے کہنا چاہیے*
*اگر غیر مسلم سلام کریں تو جواب میں صرف وعلیکم کہیں*
*9️⃣ اگر کوئی بندہ قضاۓ حاجت میں مشغول ہے تو اسےسلام نہ کیا جائے نہ ہی قضا حاجت کے وقت جواب دیا جائے*
*🔟 اگر کوئی شخص تلاوت ذکر وغیرہ میں مشغول ہے اسے سلام نہیں کرنا چاہیے*
*فائدہ*
*سلام کہنا سنت ہے اور جواب دینا واجب ہے لہذا کوئی ادمی اگر سلام کرے تو جواب دینا ضروری ہے اگر کوئی شخص جواب نہیں دے گا تو گنہگار ہوگا*
*سلام کے فوائد*
*✅اپس میں محبت پیدا ہوگی*
*✅جنت میں داخلے کا ذریعہ ہے*
*✅انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے*
*✅گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ھے*