Hakeem Aslam Inqlabi

Hakeem Aslam Inqlabi حکیم محمد اسلم انقلابی
hakeem Muhammad aslam pasha hikmat

08/11/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
حکیم محمد اسلم کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں ہے سب بھائیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔
یہ اعلان اطلاع کی طور پر ہے۔

16/09/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب انقلابی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ دواۓ بواسیر لازوال ۔۔۔۔۔۔۔
روزانہ کوئی نہ کوئی میسج یا کمنٹس یا پوسٹ بواسیر کے مسئلہ پہ آئی ھی ھوتی ھے بہت زیادہ اس موضوع یا مرض کہہ لین ا پہ نسخے لکھ چکا ھون جو سب کے سب سوفیصد رزلٹ والے ھین آج کا لکھا نسخہ دو سو فیصد رزلٹ دے گا لیجئے بنانا آپ نے ھے کھانا بھی آپ نے ھے مجھے بواسیری علامت کوئی بھی نہین ھے سب سے پہلے آپ بکائن کے تخم لے لین کلو دو کلو خواہ مرضی ھو تو پانچ دس کلو لے لین ان کو کسی بڑے تسلے مین رکھ کر جلا لین اور یہ بات یاد رکھین راکھ سفید کرنی ھے اگر راکھ سیاہ ھے تو تسلے کے نیچے آگ جلا دین جس سے راکھ دوبارہ کوئلہ کی طرح ھو جاۓ گی جیسے ھی راکھ دھک جاۓ آگ بند کردین اور انتظار کرین جب ٹھنڈی ھو جاۓ تو دیکھین راکھ سفید ھو گئی ھے یا نہین اگر نہین ھوئی تو دوبارہ یہی عمل دوھرائین یعنی پھر راکھ کو دہکا دین اب راکھ لازما سفید ھو جاۓ گی ھان یاد رھے اگر تخم بکائن جلنے کے بعد بھی ثابت رھین تو ڈنڈے کونڈےمین پیس کر باریک کر لین پھر جلا کر سفید کرین جلدی ھو جاۓ گی اب اس راکھ مین چھ گنا زیادہ پانی ڈالکر کسی چمچے سے ھلا دین دو دو گھنٹہ بعد اس پانی کو ھلاتے رھین پھر روئی کی مدد سے معروف طریقہ سے مقطر لے کر اس مقطر شدہ پانی کو آگ پہ رکھ کر پانی کو جلا دین اور نیچے آپ کا تخم بکائن کا نمک حاصل ھو جاۓ گا اب یہ نمک بکائن دس گرام رسونت بیس گرام ھلیلہ سیاہ کو بھی گھی مین بریان کر لین یہ بریان شدہ ھلیلہ سیاہ بیس گرام اب تینون دواؤن کو باریک پیس لین خواہ بڑے کیپسول بھر لین یا سفوف ھی رکھ لین یہ آپ کی مرضی ھو گی بس دوا اتنی ھی کھانی ھے جتنی کیپسول بڑے سائز مین آجاتی ھے تین وقت کھا لین ھمراہ خمیرہ گاؤزبان کے ساتھ اس دوا سے مسون سے خون آنا بھی بند ھو جاۓ گا اور مسے کا ورم اتر کر نام ونشان مٹ جاۓ گا اب بے شک آپ اسے یہ کہہ لین مسے جھڑ گئے یا جاتے رھے اب بہت سے لوگ یہ سوال داغ دیتے ھین کتنے دن دوا کھانی ھے تو دوستو جب مرض ٹھیک ھو جاۓ تو چھوڑ دین یہی کوئی پندرہ سے بیس روز ھی کھانے سے اب اس سے اگلا سوال یہ آتاھے کہ یہ دوا کہان سے تیار ملے گی خود سے دوا کبھی بھی تیار نہ کیا کرین کسی بھی طبیب سے جو آپ کے قریب رھتا ھے تسلی سے پاس بیٹھ کر تیار کروا لین یا پھر گروپ مین آپ کے بے شمار جاننے والے آپ کی قریب رھنے والے حکیم بھی ھین ان سے مدد لے لین بہرحال دوا کھائین اور مصیبت اپنی دور کرین پریشان نہین ھونا بے شک دوا بے ضرر ھے لیکن جس کا کام اسی کو ساجھے ۔۔۔۔جزاک اللہ

09/08/2022

Herbal medicines are the best way to cure diabetes permanently.

*** شفق (Twilight) اور اس کی اقسام ***آپ نے اکثر مشاہدہ کیا ہوگا کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد بھی روشنی فضا میں موجود رہت...
05/08/2022

*** شفق (Twilight) اور اس کی اقسام ***

آپ نے اکثر مشاہدہ کیا ہوگا کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد بھی روشنی فضا میں موجود رہتی ہے، اسی طرح سورج نکلنے سے پہلے ہی روشنی اُفق (Horizon) سے نمودار ہونی شروع ہوجاتی ہے، جو سورج نکلنے تک بتدریج پھیلتی ہے۔ یہ روشنی ”شفق“ (Twilight) کہلاتی ہے۔

شفق دراصل طلوعِ آفتاب سے قبل اور غروبِ آفتاب کے بعد نمایاں ہونے والی وہ روشنی ہے جو سورج کی شعاعوں کے باعث اس وقت پھیلتی ہے جب سورج اُفق سے نیچے ہوتا ہے۔ جیسے جیسے سورج اُفق سے نیچے چلا جاتا ہے تو یہ روشنی بتدریج کم ہوتی جاتی ہے، حتیٰ کہ سورج کے اُفق سے 18 درجے زاویہ سے نیچے ہونے پر بالکل ختم ہوجاتی ہے۔

اس شفق کی مندرجہ ذیل 3 اقسام ہیں:۔

1۔ شفقِ مدنی (Civil Twilight)
جب سورج افق سے 6 درجے زاویے تک موجود ہوتا ہے تو یہ روشنی شفقِ مدنی کہلاتی ہے۔ اس روشنی میں روشن ستارے/سیارے دکھائی دے سکتے ہیں۔ افق اور زمینی اجسام میں بآسانی تمیز کی جاسکتی ہے اور مصنوعی روشنی کی ضرورت نہیں پڑتی۔

2۔ شفقِ بحری (Nautical Twilight)
سورج کے افق سے 6 درجے سے 12 درجے کے درمیان موجودگی پر جو روشنی دکھائی دیتی ہے اسے شفقِ بحری کہتے ہیں، کیونکہ اس وقت جہاز ران (Sailors) افق اور مشہور ستاروں کی مدد سے اپنی سمت کا تعین آسانی سے کرسکتے ہیں۔ زمینی اشیاء تقریباً پہچانی جاسکتی ہیں، مگر مصنوعی روشنی کی نسبتاً ضرورت ہوتی ہے۔

3۔ شفقِ فلکی (Astronomical Twilight)
سورج کے افق سے 12 درجے یا 18 درجے کے درمیان موجودگی پر افق پر نظر آنے والی روشنی شفقِ فلکی کہلاتی ہے۔ اس حالت میں روشنی صرف اُفق پر ہی موجود ہوتی ہے اس لیے مصنوعی روشنی کی ضرورت لازمی ہوجاتی ہے۔

اہم بات: یہ شفق جہاں فلکیات اور سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے وہاں دینی لحاظ سے بھی اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔ شفقِ فلکی کے شروع ہونے سے صبح کے وقت فجر کا وقت شروع ہوتا ہے اور شام کو اس کے اختتام سے عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے۔

تحریر: محمد عدنان طاہر، ملتان

04/08/2022

مردانہ بانجھ پن
Male sterility
ایک اندازے کے مطابق چھ شادی شدہ جوڑوں میں سے ایک اولاد سے محروم ہوتا ہے اوراعدادوشمار سے ظاہر ہورہا ہے کے بےاولادجوڑوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور گذشتہ پچاس سال کے دواان مردوں کے مادہ حیات میں اسپرمز کی تعداد پچاس فیصد کمی واقع ہوگئ ہے
مردانہ بانجھ پن کی تعریف یہ ہے کہ اسپرمز کی مناسب مقدار اور کوالٹی اچھی نہ ہو یعنی مرد میں مطلوبہ مقدار میں اسپرمز موجود نہ ہوں

تولیدی کمزوری کے اسباب

شراب
بسارخوری
تمباکو
کثرت مجامعت
گندگی
مانع حمل طریقے

مختصر بانجھ پن کے اسباب درج ذیل ہے

مادہ حیات میں اسپرمز کی تعداد کم ہونا oligospermia

اسپرمز کی شکل اور سائز میں خرابی
sperms disorder

اسپرمز میں حرکت کرنے کی صلاحیت کم ہونا
sperms morality

کارگر نطفوں کی پیداوار میں خامی
Defective spermatogenesis
ان ساری علامات اور وجوہات امراض کے پیچھے ھماری روز مرہ زندگی میں ھمارے کیچن میں تیار ھونے غذائیں ہیں جن کو ھم ذائقہ بنانے کی خاطر کھانوں کی بنائی اور تیز مرچ مصالوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اسی طرح بازار کے کھانے (فاسٹ فوڈ ) کولڈرنک وغیرہ سپرمز کو شدید نقصان پہنچانے میں اپنا کام دیتا ھے جب تک غذائی علاج پر توجہ نہیں ھوگی علاج میں مشکلات رنہیں گی اور حقیقت طب اسی لیے سب سے زیادہ توجہ دوائی علاج کے ساتھ ساتھ غذائی علاج پر خصوصی توجہ دی
جسمانی نظام میں درج ذیل خرابی واقع ہو سکتی ہے

ذیابیطس
گردوں کا ناگارہ ہونا
خصیوں کے امراض
جنسی اعضاء پر چوٹ
مادہ کی نالیوں میں انفکشن
مادہ کا منویہ کا غیر موثر اخراج
مثانے میں انزال ہونا
میٹابولک خرابیاں
بعض مردوں کے جسم خود دافع اجسام اینٹی باڈیز تیار کر کے اپنے اسپرمز پر حملہ آور ہو کی انہیں کمزور کر دیتے ہیں
چند نفسیاتی وجوہات جسیے عورتوں سے نفرت ہونا وغیرہ اس عارضے کا سبب بن سکتی ہیں
علاج کے لیے ماھر علاج بلغذا سےھی رابط کریں

حکیم محمد اسلم انقلابی
03009729369

موسم برسات کی ایک خوراک برسات کے موسم میں بارش کے بعد عموما ایک نبات( جسے آپ سبزی کہ سکتے ہیں ) قدرتی طور پر زمین کو پھا...
31/07/2022

موسم برسات کی ایک خوراک

برسات کے موسم میں بارش کے بعد عموما ایک نبات( جسے آپ سبزی کہ سکتے ہیں ) قدرتی طور پر زمین کو پھاڑ کر نکلتی ہے اردو میں کھمبی اور انگریزی میں اسے مشروم کہتے ہیں۔
حدیث شریف میں اسے من و سلویٰ میں سے شمار کیا گیا ہے اور اس کے پانی کو آنکھوں کی شفاء یابی قرار دیا گیا ہے

عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی یَدِہِ أَکْمُؤٌ ، فَقَالَ : ہَؤُلاَئِ مِنَ الْمَنِّ ، وَہِیَ شِفَائٌ لِلْعَیْنِ۔
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ ﷺ کے دست مبارک میں کھمبیاں تھیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " یہ کھمبیاں منّ میں سے ہیں اور یہ آنکھ کے لے شفاء ہیں۔ "
(مصنف ابن ابی شیبہ 24161)

حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں کھمبیاں بہت زیادہ ہوا کرتی تھی تو بعض صحابہ کرام کہنے لگے کہ یہ زمین کے چیچک ہیں( یعنی جس طرح انسان سے بیماری میں چیچک نکلتا ہے گویا یہ بھی زمین کی بیماری میں اس سے نکلتی ہے) اور انہوں نے اسے کھانے سے انکار کردیا یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے منبر پر کھڑے ہوکر فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ کھمبی زمین کا چیچک ہے، خبردار سنو یہ زمین کا چیچک نہیں بلکہ من و سلویٰ سے ہے اور اسکے پانی میں آنکھوں کے لئے شفاء ہے
[شرح مشكل الآثار، ٣٦٧/١٤]

علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ کمأة کی تعریف میں لکھتے ہیں کہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جو تنا اور پتوں کے بغیر ہوتی ہے اور زمین میں بغیر بوئے پائی جاتی ہے
[فتح الباري لابن حجر، ١٦٣/١٠]

اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے اب آیا بغیر خالص پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے یا کسی دوائی وغیرہ میں ملایا جائے تب شفاء ہے تو علامہ نووی اس بارے میں لکھتے ہیں کہ
صحیح اور درست بات یہ ہے کہ اس کا پانی مطلقا آنکھوں کے لئے شفاء ہے کہ پانی کو نچوڑ کر آنکھوں پر لگایا جائے اپنے زمانے میں، میں نے اور میرے علاؤہ لوگوں نے دیکھا کہ وہ ایک نابینا تھے جن کی آ نکھوں کی بینائی چلی گئی تھی انہوں نے اپنے آنکھوں پر کھمبی کا خالص پانی لگایا تو وہ شفایاب ہوگئے اور ان کی آنکھیں ٹھیک ہوگئی اور وہ شخصیت علامہ شیخ کمال بن عبد اللہ دمشقی علیہ الرحمہ تھے،جہنوں نے حدیث پاک پر اعتماد کرتے ہوئے اور حدیث سے تبرک کی نیت سے کھمبی کا پانی استعمال فرمایا تھا
[النووي، شرح النووي على مسلم، ٥/١٤]

ان تمام فضائل کے ساتھ ساتھ اس کا سالن بھی بڑا مزیدار اور لذید بنتا ہے ذائقہ بھی گوشت جیسا ہوتا ہے
آپ کے علاقے میں اگر کہیں پائی جاتی ہے تو ایک بار کھاکر ضرور دیکھئے گا

 #مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن پڑھکار ، بائک ٹھیک کرواتے ہیں اٙن پڑھگھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوا...
16/06/2022

#مکان بنانے والے مستری مزدور اٙن پڑھ

کار ، بائک ٹھیک کرواتے ہیں اٙن پڑھ

گھر میں بجلی کی وائرنگ کروانی ہو یا ایک سوئچ لگوانا ہو تو اٙن پڑھ سے

مکان رنگ روغن کروانا ہو تو اٙن پڑھ

گھر کی ٹی وی ، واشنگ مشین ، استری وغیرہ ٹھیک کروانی ہو تو اٙن پڑھ

شیو ، بال کٹوانے کے لیے اٙن پڑھ

شادی بیاہ پے کھانے پکوانے ہوں تو اٙن پڑھ

کار ، کوچ ، ٹرک ، وغیرہ کا ڈرائیور اٙن پڑھ

گھر میں ہر کام کرنے والے ملازم اٙن پڑھ

فیکٹری ملز میں ورکر (مزدور) ان پڑھ

گوشت ، سبزی ، کپڑے ، جوتے وغیرہ لینے جاتے ہیں دوکاندار اٙن پڑھ

منڈی سے گائے ، بھینس ، بکرا وغیرہ لینے جاتے ہیں اُن کو پالنے و بیچنے والے اٙن پڑھ

ہوٹل سے چائے پینے جاتے ہیں اٙن پڑھ

لکھی ہوئی لِسٹ میں اکثریت انہی کی تعداد ہے جنہوں نے سکول کا منہ بھی نہیں دیکھا ہوا۔

اس ملک و نظام کا بیڑہ غرق اٙن پڑھ نے نہیں تعلیم یافتہ نے کیا،بچپن سے سنتے اور دیکھتے آ رہے ہیں ترقی کے لیے تعلیم بڑی ضروری ہے آج گھر گھر محلے محلے سکول و کالج کھلے ہیں مگر آج معاشرے و نظام کی حالت چالیس سال پہلے سے بدتر سے بدتر ہے کیوں؟

آج کرپشن کون کر رہا ہے آخر ہمارا نظام تعلیم پڑھے لکھے اور اٙن پڑھ میں فرق پیدا کیوں نئی کر سکا؟

اٙن پڑھ جن کا ذکر پہلے کر چکا ہوں آپ کو ذلیل نہیں کرے گا مگر آپ جب کسی بنک ، دفتر ، تھانہ ، کچہری جائیں وہاں ڈگری ہولڈر لوگ ہوتے ہیں جو اپنا فرض تو نبھا نہیں سکتا الٹا لوگوں کو ذلیل کرتے رہتے ہیں فیصلہ آپ خود کریں ۔ کہ ان پڑھ اور تعلیم یافتہ میں کیا فرق ہوا.... ؟؟؟

07/06/2022

*جاوید چوہدری کا کالم*(ضرور پڑھیں)
*جیک رسل*

*”دنیا پاکستان کو خطرناک سمجھتی ہے‘ آپ جب تک یہ حقیقت نہیں مانیں گے آپ پھنستے چلے جائیں گے*
“ فضا میں سگار کی بھینی بھینی خوشبو پھیل رہی تھی‘ وہ ناک اور منہ دونوں سے دھواں اگل رہے تھے‘ مجھے تمباکو کی بو سے الرجی ہے‘ میرا سانس گھٹنا شروع ہو جاتا ہے لیکن میں ان کی گفتگو کی وجہ سے تمباکو اور تمباکو کی بو دونوں برداشت کر رہا تھا‘
*وہ فنانشل ایکسپرٹ تھے‘ والد انڈین تھا اور والدہ امریکن‘ورجینیا میں پیدا ہوئے‘ٹیرر فنانسنگ میں پی ایچ ڈی کی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ایڈوائزر بن گئے۔*

مذہبا ً مسلمان تھے‘ میری ان سے ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی‘ وہ ملٹی نیشنل کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئے تھے‘ میرے دوست نے انہیں اور مجھےکھانے پر بلا لیا‘ ہم ریستوران میں ملے‘ ڈنر کیا اور وہ ٹیرس پر بیٹھ کر سگار پینے لگے اور میں ان کے تجربے سے لطف اندوز ہونے لگا‘ ان کا کہنا تھا
”دنیا پاکستان کو خطرناک سمجھتی ہے‘
*آپ لوگ لانگ رینج میزائل بھی بنا ر ہے ہیں‘*
*"آپ ایٹمی طاقت بھی ہیں*

*مگر آپ معاشی لحاظ سے کمزور ہیں چنانچہ آپ دنیا کےلئے کسی بھی وقت مسئلہ بن سکتے ہیں"*
وہ رکے‘ سگار کا لمبا کش لیا اور بولے *”آپ لوگوں کو دنیا کی اس آبزرویشن کو سیریس لینا ہو گا ورنہ آپ اپنا نقصان کر لیں گے“*
میں خاموشی سے انہیں دیکھتا رہا‘ وہ بولے

*”معیشت دنیا کا سب سے بڑا سچ ہے‘ آپ اگر معاشی طور پر طاقتور ہیں تو آپ ایٹم بم بھی رکھ سکتے ہیں اور میزائل بھی بنا سکتے ہیں‘* یہ دونوں چین اور روس کے پاس بھی ہیں لیکن دنیا کو ان سے کوئی خطرہ نہیں‘ کیوں؟ کیونکہ دنیا سمجھتی ہے یہ دونوں ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہیں‘ یہ کبھی اس دنیا کےلئے خطرہ نہیں بنیں گے جو انہیں کما کر دے رہی ہے لیکن پاکستان کمزور ملک ہے‘ یہ زیادہ دیر تک ایٹمی اثاثوں کی حفاظت نہیں کر سکتا‘ یہ رقم کےلئے اپنے اثاثے فروخت بھی کر سکتا ہے اور نفسیاتی دباﺅ میں آ کر ان کو استعمال بھی چنانچہ آپ دنیا کےلئے ناقابل برداشت ہیں۔

*میں آپ کو یہ ایشو ایک مثال کے ذریعے سمجھاتا ہوں‘ فرض کر لیجئے آپ ایک غریب انسان ہیں اورآپ کے پاس ایک نہایت ہی مہلک اور قیمتی رائفل ہے‘ آپ اس رائفل سے کیا کیا کر سکتے ہیں؟ آپ پیسے کمانے کےلئے یہ رائفل فروخت بھی کر سکتے ہیں اور آپ دوسرے کی کنپٹی پر رکھ کر اسے لوٹ بھی سکتے ہیں‘ دنیا کا خیال ہے آپ ایک ایسے ہی بھوکے اور غریب رائفل بردار ہیں اور آپ کسی بھی وقت دونوں میں سے کوئی ایک آپشن اڈاپٹ کر سکتے ہیں“*۔

وہ رکے‘ سگار کا ایک اور کش لیا اور بولے ”آپ کے خلاف یہ تاثر انڈیا نے پھیلایا ہے‘ *بھارتی حکومت نے 1990ءکی دہائی میں بے شمار طالب علموں کو وظائف دے کر امریکا‘ کینیڈا‘ یورپ اور مشرق بعید کے ملکوں میں بھجوایا‘ اعلیٰ اداروں سے ڈگریاں کرائیں اور پھر انہیں عالمی اداروں میں بھرتی کرا دیا‘ یہ لوگ امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز کے سٹاف میں بھی شامل ہیں اور یہ میڈیا انڈسٹری اور تھنک ٹینکس میں بھی بیٹھے ہیں‘ یہ لوگ وہاں بیٹھ کر روزآپ کے خلاف خوف پھیلاتے ہیں اور دنیا اس خوف کو سچ مان لیتی ہے۔*

آپ کا ماضی بھی اس سچ کی دلیل بن جاتا ہے‘ دنیا جانتی ہے آپ لوگوں نے تنہا سوویت یونین جیسی طاقت کو توڑ کر پھینک دیا تھا‘ آپ نے اکیلے بھارت جیسی طاقت کو اٹھنے نہیں دیا اور آپ تمام معاشی کمزوریوں کے باوجود جو چاہتے ہیں آپ کر گزرتے ہیں‘ آپ نے جے ایف تھنڈر تک بنا لئے ہیں چنانچہ عالمی پالیسی ساز سمجھتے ہیں آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں“ وہ رکے‘ ایک اور کش لیا اور بولے ”پاکستان کے بارے میں میری سٹڈی ہے عالمی طاقتیں آپ کو جنگ کا موقع نہیں دیں گی۔

یہ سمجھتی ہیں آپ روایتی جنگ نہیں لڑ سکتے ‘ آپ جنگ کا آغاز ہی آخری ہتھیار سے کریں گے اور یہ پوری دنیا کےلئے خطرناک ہو گا چنانچہ یہ آپ کو اس لیول پر نہیں جانے دے گی‘ آپ دو ماہ پیچھے چلے جائیں‘ بھارت نے بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی‘ پاکستان نے شور کیا لیکن دنیا کا کوئی ملک پاکستان کی مدد کےلئے سامنے نہ آیا‘ کیوں؟ کیونکہ دنیا اندازہ کرنا چاہتی تھی آپ کس لیول تک ری ایکٹ کر سکتے ہیں‘ آپ نے اگلے ہی دن بھارت کے دو طیارے مار گرائے‘ بھارت نے 27فروری کی درمیانی رات سرحد پر 9 میزائل نصب کر دیئے‘ آپ نے 14 کر دیئے۔

27 فروری کی رات کولڈ وار کے بعد دنیا کی خطرناک ترین رات تھی‘ ایک چھوٹی سی شرارت پوری دنیا کو تباہ کر سکتی تھی چنانچہ دنیا فوراً متحرک ہوئی اور بڑی مشکل سے آگ ٹھنڈی کی‘ یہ ایک ٹیسٹ تھا‘ اس ٹیسٹ سے پتہ چلا آپ لوگ ہر وقت حتمی جنگ کےلئے تیار رہتے ہیں لہٰذا یہ آپ کو آئندہ کبھی اس سطح تک نہیں جانے دیں گے‘ یہ اب آپ کو میزائل باہر نکالنے کا موقع نہیں دیں گے‘ یہ سرحدوں پر بھی آپ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے
*‘ عالمی طاقتیں آپ کو معاشی لحاظ سے تباہ کریں گی“* میں حیرت سے ان کی طرف دیکھنے لگا۔

وہ رکے‘ لمبا سانس لیا اور بولے ”آپ میری بات نوٹ کر لیں *‘آئی ایم ایف نے جان بوجھ کر آپ کا پیکج لیٹ کیا‘* یہ اب بھی آپ کو بار بار ترسائے گا‘ یہ ڈالر مزید مہنگا کرائے گا‘ یہ مہنگائی کو بارہ فیصد تک لے جائے گا‘ یہ پٹرول‘ گیس اور بجلی بھی مزید مہنگی کرائے گا ‘ یہ ترقیاتی بجٹ بھی کم کرادے گا ‘یہ بے روزگاری بھی بڑھائے گا‘ یہ ریاست کے ذریعے کالعدم تنظیموں پر بھی اتنا دباﺅ بڑھائے گا کہ یہ حکومت کے خلاف بغاوت کر دیں گی‘ یہ پاکستان کی ایکسپورٹ بھی نہیں بڑھنے دے گا۔

یہ سٹاک ایکسچینج بھی نہیں اٹھنے دے گااور یہ ٹیکسوں میں بھی اضافہ کرا دے گاتاکہ عوام اس معاشی بوجھ تلے آ کر کریش ہو جائیں اور یہ حکومت اور ریاست دونوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں“ میں خاموشی سے سنتا رہا‘
وہ بولے ” اور یہ پاکستان کے خلاف ایک گرینڈ ڈیزائن ہے‘ آپ نے کتوں کی جیک رسل نسل کے بارے میں سنا ہوگا‘ یہ چھوٹے سائز کا خوفناک کتا ہوتا ہے‘ یہ ریچھ کا پیچھا کرتا ہوا اس کے غار میں گھس جاتا ہے‘ یہ سائز میں اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ ریچھ اس کو پکڑ نہیں سکتا۔

یہ ریچھ کے پیچھے چھپ کر اس کو اتنا زخمی کر دیتا ہے کہ وہ اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں ہو سکتا‘ جیک رسل مکمل تسلی کے بعد غار سے نکلتا ہے‘ مالک کو اطلاع کرتا ہے اور شکاری غار کے دہانے پر پہنچ کر ریچھ کو گولی مار دیتا ہے

*‘ عالمی مالیاتی ادارے بھی جیک رسل ہوتے ہیں‘* یہ اپنے چھوٹے چھوٹے دانتوں اور جبڑوں سے دیو ہیکل ریچھوں کو زخمی کر دیتے ہیں‘ ریچھ جب اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہتے تو پھر بڑا شکاری آتا ہے اور ریچھ کو گولی مار دیتا ہے۔

آپ نوٹ کر لو آپ کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے
*‘ پاکستان پر جیک رسل چھوڑ دیئے گئے ہیں‘* یہ آپ کو زخمی کر رہے ہیں‘ یہ آپ کو معاشی طور پر اتنا کمزور کر دیں گے کہ آپ میزائل چلانا تو دور آپ انہیں باہر نکالنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے‘ آپ کے پاس سرکاری ملازموں کی تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں رہیں گے اور آپ ٹیکس کولیکشن فوج کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور یہ جس دن ہو گیا آپ اس دن اپنے دن گننا شروع کر دینا کیونکہ ٹیکس کولیکشن فوج کی بدنامی کا باعث بن جائے گی۔

لوگوں کے دلوں میں محبت کم ہونا شروع ہو جائے گی اور عالمی ادارے یہی چاہتے ہیں‘ یہ آپ کو معاشی طور پر بھی زخمی کرنا چاہتے ہیں اور یہ عوام کے دل سے محبت بھی کھرچنا چاہتے ہیں اور آپ جس دن اس لیول پر آ گئے یہ آپ کو اس دن بھارت کے قدموں میں بٹھا دیں گے‘ یہ آپ کو بھوٹان اور مالدیپ بنا دیں گے‘ آپ امداد لیتے جائیں گے اور ملک چلاتے جائیں گے اور بس“ وہ خاموش ہو گئے‘ میں انہیں خوف سے دیکھنے لگا‘ وہ بولے *”پاکستان کا مستقبل کیا ہے‘ یہ فیصلہ چھ ماہ میں ہو جائے گا۔*

آپ کی اکانومی اگر ٹیک آف نہیں کرتی‘ اگر مارکیٹ میں استحکام نہیں آتا تو پھر آپ کو کوئی معجزہ ہی بچا سکے گا‘ آپ گرداب میں پھنس جائیں گے“ وہ سیدھے ہوئے‘ سگار بجھایا‘ ایش ٹرے میں مسلا اور اٹھ کھڑے ہوئے‘ وہ رخصت ہونا چاہتے تھے‘ ہم ریسپشن کی طرف بڑھنے لگے‘ میںنے چلتے چلتے پوچھا ”بچت کا راستہ کیا ہے“ وہ مسکرا کر بولے

*”پاکستان کی بچت کے تین راستے ہیں*
*معیشت‘ معیشت اور معیشت“*

صرف اور صرف معیشت پر دھیان دیں‘ ملک کو چلنے دیں‘ آپ سب بچ جائیں گے ورنہ دوسری صورت میں آپ کا پورا ملک انا اور حماقت کی نذر ہو جائے گا‘
آپ مقدمے چلانے کےلئے بھی قرض لینے پر مجبور ہو جائیں گے‘ آپ آئی ایم ایف سے رقم لے کر ججوں اور وکیلوں کو تنخواہ دیں گے اور جیلوں میں بند ملزموں کے کھانے کا بندوبست کریں گے“۔ انہوں نے بات مکمل کی‘ گرم جوشی سے ہاتھ ملایا اور رخصت ہو گئے
*لیکن میں کھڑا ہو کر سوچتا رہا‘ کیا یہ شخص واقعی سچ کہہ رہا ہے؟ مجھے جواب نہیں ملا‘ شاید آپ کو مل جائے۔*

ووڈ پیکر پرندہ ایک بے جان درخت کا تنا ڈھونڈ کے اس میں سوراخ کرنے لگ جاتا ہے تاکہ شاہ بلوط کے درخت کا پھل ان سوراخوں میں ...
25/03/2022

ووڈ پیکر پرندہ ایک بے جان درخت کا تنا ڈھونڈ کے اس میں سوراخ کرنے لگ جاتا ہے تاکہ شاہ بلوط کے درخت کا پھل ان سوراخوں میں محفوظ کر سکے ۔ ہر سوراخ بڑی عقلمندی سے کیا جاتا ہے ، کیونکہ اگر سوراخ بڑا اور کھلا ہو تو دوسرے پرندے شاہ بلوط کا پھل چوری کر لیں گے ۔ اگر سوراخ تنگ رہ جائے تو پھل ٹوٹ کر ضائع ہو جائے گا ۔ گرمی کے آخر تک ووڈ پیکر کی کاریگری ختم ہو جاتی ہے ۔ تب تک پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے اور درخت میں اپنی جگہ اچھے سے بنا لیتا ہے ۔ ایک بڑے درخت کا تنا تقریبا پچاس ہزار پھل رکھنے کی گنجائش رکھتا ہے اور اس طرح ووڈ پیکر سردی کا موسم بڑے سکون سے اور بنا کسی پریشانی سے گزار لیتا ہے ۔
*سبحان تیری قدرت..*

آج کل نوجوانوں سے لے کر بوڑھے افراد تک سب میں کولڈ یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال بہت زیادہ بلکہ روزانہ کیا جاتا ہے۔درحقیقت اس...
26/02/2022

آج کل نوجوانوں سے لے کر بوڑھے افراد تک سب میں کولڈ یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال بہت زیادہ بلکہ روزانہ کیا جاتا ہے۔درحقیقت اس کا روزانہ استعمال آپ کو اندر سے اس طرح نقصان پہنچانے لگتا ہے جس کا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا۔
اگر یقین نہیں آتا نیچے درج ذیل نقصانات آپ کی انکھیں کھول دیں گے۔
وٹامنز کی کمی
سافٹ ڈرنکس میں پائے جانے والے فاسفورس ایسڈ، کیفین جیسے اجزاء پیشاب آور ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں اس مشروب کو پینے کے ایک گھنٹے کے اندر اہم غذائی اجزاءاور وٹامنز جسم سے خارج ہونے لگتے ہیں، تصور کریں اگر روزانہ ہو تو پھر کیا ہوگا؟ جسم میں وٹامنز کی کمی ہونے لگتی ہے۔
دانتوں کی بربادی
ان مشروبات میں موجود تیزابیت اور مٹھاس دانتوں کی سطح کو ختم کرنے کے ساتھ کیویٹیز کا امکان بڑھاتے ہیں۔ اگر اس میں وٹامنز کی کمی کے نتیجے میں کیلشیئم کی سطح میں کمی کو مدنظر رکھیں تو آسانی سے نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ دانت اندر اور باہر دونوں جگہ سے خراب ہونے لگتے ہیں اور بہت جلد ٹوٹنے کا خطرہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔
ذہنی بے چینی
نیند کی کمی کے ساتھ ساتھ ذہنی بے چینی یا تشویش وغیرہ کیفین کے استعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اکثر سافٹ ڈرنکس میں ایک کپ اسٹرونگ کافی جتنی کیفین ہوتی ہے جو کہ لوگوں کے اندر اس کی لت پیدا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر سافٹ ڈرنکس کو چھوڑنے کا ارادہ کیا جائے تو سردرد، چڑچڑے پن، تھکاوٹ اور ڈپریشن وغیرہ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
موٹاپا
جب موٹاپے کی بات کی جائے تو یقیناً وہ کسی کو پسند نہیں ہوگا، ویسے تو جسمانی وزن میں اضافہ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں مگر یہ جسمانی دفاعی نظام اور مختلف جسمانی نظاموں پر دباﺅ بڑھا دیتا ہے جبکہ جوڑ اور ہڈیاں الگ متاثر ہوتی ہیں جو کہ کیلشیئم کی کمی سے پہلے ہی کمزور ہوچکی ہوتی ہیں۔
جلدی مسائل
روزانہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال جلد پر تمباکو نوشی جیسے اثرات کا باعث ہی بنتا ہے۔ سوڈا کے نتیجے میں جسم میں ورم جیسا اثر پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہے، یہ جلد میں پانی کی سطح کم کرتی ہے اور چہرے پر جھریاں اور لکیریں ابھر آتی ہیں۔ اس سے جلد کی عمر تیزی سے بڑھنے لگتی ہے اور وہ ڈھلکنے میں بھی لگتی ہے۔
دل اور خون کے مسائل
جسم میں صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے، اگر روزانہ صرف ایک سافٹ ڈرنک کا استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر میں اضافہ ہونے لگتا ہے جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ الگ پیدا ہوتا ہے۔
گردے فیل ہونے کا خطرہ
اگر ایسا لگتا ہے کہ ڈائٹ مشروبات محفوظ انتخاب ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ان مشروبات میں چینی نہ ہو مگر اس میں موجود مصنوعی مٹھاس گردوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے خاص طور پر اگر اسے روزانہ استعمال کیا جائے۔
معدے کے مسائل
کولڈ ڈرنکس میں شامل کاربونیٹ ایسڈ یا عام الفاظ میں گیس معدے میں جاکر ہوا بھر جانے کا باعث بنتا ہے جس سے پیٹ درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔لندن کے رائل فری ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ پہلے ہی پیٹ میں گیس بھرنے کے مریض ہیں تو ان مشروبات سے جسم کا حصہ بننے والی اضافی گیس صورتحال بدترین بنادیتی ہے، اس کے علاوہ ان مشروبات سے آنتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جس سے نظام ہاضمے کے مسائل ابھر آتے ہیں۔
کاپی فارام all is weil

Address

Islamabad
46000

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 20:00

Telephone

+923009729369

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Aslam Inqlabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hakeem Aslam Inqlabi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category