Dr.H Saqib Nadeem Cardiologist

Dr.H Saqib Nadeem Cardiologist A Heart Specialist..!! and he is dedicated to providing compassionate and advanced care for patients with heart and cardiovascular conditions.

یہ تصویر 2020 کی ہےکرونا عروج پر تھا افواہیں عروج پر تھیں  میری ڈیوٹی میو ہسپتال ایمرجنسی فی میل وارڈ میں تھی میو ہسپتال...
20/01/2026

یہ تصویر 2020 کی ہےکرونا عروج پر تھا افواہیں عروج پر تھیں میری ڈیوٹی میو ہسپتال ایمرجنسی فی میل وارڈ میں تھی میو ہسپتال پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرانا ہسپتال ہے جسے بنے ہوئے 150 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے پرانے لاہور میں انار کلی جیسےگنجان آباد علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں رش والی صورتحال ہر لمحے ہوتی ہے فی میل سائیڈ پر میں ذیادہ تر ایک بیڈ پر دو مریض لیٹے ہوتے ہیں اور ایک وقت میں وہاں کم از کم2 پی جی آرز اور تین ہاؤس آفیسرز موجود ہوتے ہیں پھر بھی مینج کرنا بہت مشکل ہوتا ہےیہ تصویر 12 گھنٹے نائیٹ شفٹ کی ہےلوگ افواہوں سے ڈرے گھروں میں مر رہے تھے لیکن ہسپتال نہیں آ رھے تھے کہ ڈاکٹر کرونا کا ٹیکہ لگا رہے ہیں اور مریض کے گردے نکال کر بیچ رہیں ہیں
اور یہ کہ ڈاکٹرز کو ہر مریض کو ٹیکہ لگانے کا پانچ لاکھ مل رہا ہے
شاید میو ہسپتال کی 150سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کے ساری رات چار سے پانچ مریض آئے
ساری رات ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے گزاری۔
میو ایمرجنسی جہاں ہر وقت چیخ و پکار؛ رونے کی آوازیں ؛مریضوں کی درد بھری کراہیں لڑائی جھگڑے ہٹو بچو کی آوازیں ہوتی تھیں آج وہاں ہو کا عالم تھا ایسی ایمرجنسی ڈیوٹی پانچ سالہ سپیشلائزیشن کے دور میں کبھی نہیں کی۔
۔اللہ پاک ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھ




18/01/2026

24 جولائی 2022کی ایک خوبصورت صبح تھی جیسے ہی دل وارڈ میو ہسپتال ڈیوٹی پر پہنچا ایمرجنسی سے کال آتی ہے کہ ایک مریض جو میجر ہارٹ اٹیک کے ساتھ آیا ہے اور وہ اس ٹائم فریم میں ہے کہ اسے فوری اینجیوگرافی کی ضرورت ہے ایمرجنسی پہنچا اور مریض کے تفصیلی معائنہ اور سینئر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد مریض فوری اینجیو گرافی روم شفٹ کروادیا گیا فوری اینجیو شروع ہوئی جس میں یہ واضح ہوا کہ مریض کی ایک بڑی شریان بالکل بند ہے اور اسے فوری سٹنٹ ڈال کر کھولنے کی ضرورت ہے
دو سینئر ڈاکٹر صاحبان نے سٹنٹ ڈالنے کے عمل کا آغاز کیا
ابھی یہ معاملہ درمیان میں ہی تھا کہ ایک دم سے مریض جھٹکے لینے لگادل کی دھڑکن غائب ہو گئی بلڈ پریشر بالکل لو ہو گیا اور مریض کے منہ سے جھاگ نکلنے لگ گئی ای سی جی پر مریض کو (v tech) چلنا شروع ہو گیا اور یہ وہ وقت ہوتا جسے جان کنی کی کیفیت کہتے ہیں
فوری مریض کا سی پی آر (چھاتی دبا کر دل کو حرکت میں لانے کا عمل) شروع کیا گیا 3 الیکٹرک شاک دیے گئے جان بچانے والی ادویات فوری لگائی گئی مریض کا رکا ہوا دل ہمارے سامنے اینجیو گرافی والی سکرین پر نظرآ رہا تھا جیسے جیسے مریض کا دل ڈوب رہا تھا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو رہی تھیں ہائی وولٹیج پر چوتھا الیکٹرک شاک دیا گیا تو ایک دم سے رکے ہوئے دل میں کچھ حرکت سی محسوس ہوئی اور دل کچھ ناکچھ کام کرنے لگاتھوڑا بلڈ پریشر بھی اوپر آیا سی پی آر کرتے کرتے مریض کو سٹنٹ ڈالا گیاجیسے ہی شریان کھلی مریض نے آہستہ آہستہ آنکھیں کھول دیں بلڈ پریشر مزید بہتر ہوتا گیا
اللہ پاک نے مریض کو نئی زندگی عطا کی
وہ مریض ایک ہفتہ i c u میں رہا ایک ہفتہ بعدبھلے چنگے ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے
دو ہفتے بعد فالواپ پر تشریف لائےاور مجھے ڈھونڈ کر سپیشلی ملنے آئےکہنے لگے ڈاکٹر صاحب میں ٹک ٹاکر بھی ہوں اور اپنی ٹک ٹاک پر آپ لوگوں کے شکریہ کے لئے ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہیں یہ سن کر بہت ہنسی آئی (اور اب یہ حال ہے کہ گردش دوراں نے ہمیں خود ایک ٹک ٹوکر بنا دیا ہے) . یہ ویڈیو جان کنی والے لمحات سے صرف دو ہفتہ بعد کی ہے جو ابھی تک ایک انعام سمجھ کر اپنے موبائل میں محفوظ کی ہوئی ہے.

09/01/2026

میو ہسپتال لاہور میں سپیشلائزیشن کا دوسرا سال تھا جب کرونا وائرس آن دھمکا۔
میری پہلی ڈیوٹی ایسٹ میڈیکل وارڈ آئی سی یو جہاں سیریس مریض تھے لگائی گئی۔۔ پہلی دفعہ ایسی کوئی بیماری آئی تھی کہ ہسپتالوں میں بدانتظامی عروج پر تھی انتظامیہ کو خود نہیں پتا تھا کہ ہم نےچیزوں کو کیسے مینج کرنا ہے یہ وہ دور تھا جب کرونا کی ہیبت عروج پر تھی لاہور کی سڑکوں پر ہو کا عالم تھا لوگ گھروں میں دبکے ہوئے افواہیں عروج پر تھیں بہت سے ڈاکٹر جو کرونا ڈیوٹی پر تھے انکے والدین کرونا میں مبتلا ہوئے اور کئی جان سےبھی گئے کرونا ڈیوٹی سے پچھلی رات خوف سے نیند نہیں آئی اور ایسے لگ رہا تھا کہ یہ ڈیوٹی زندگی کی آخری ڈیوٹی ہو گی۔۔
زندگی میں پہلی دفعہ موت کا خوف محسوس کیا۔۔کووڈ کٹ اور N95 ماسک لگا کر ڈیوٹی شروع ہوئی۔۔زیادہ تر مریض سیریس تھے۔آکسیجن ہر مریض کو لگی ہوئی تھی۔۔ اور کئی تو وینٹی لیٹر پر تھے۔
اس ڈیوٹی کے 12 گھنٹے بہت مشکل تھے۔۔30 کے قریب مریضوں کے لئے صرف 2 ڈاکٹرز تھے۔۔ ان 12 گھنٹوں میں 3 مریض اللہ کو پیارے ہوئے جن ایک تو مشہور ڈاکٹر صاحب تھے۔خیر وہ ایک ہفتہ روزانہ 12گھنٹے ڈیوٹی کی اور خوف کم ہوتا چلا گیا۔
ایک ہفتہ بعد ہمیں دو ہفتوں کے لئے چھٹی ہوتی اور الگ تھلگ کمروں میں قرنطینہ کر دیا جاتا۔۔ وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہوتا تھا۔ اس لئے ہمیں الگ کر دیا جاتا تھا۔وہ دو ہفتے اکیلے کمرے میں گزارنے کے بعد پھر سےایک ہفتہ ڈیوٹی پر آجاتے زندگی کے مشکل ترین دن تھے بلکہ ایک بار کرونا پازیٹو بھی آیا لیکن اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے کسی پیچیدگی سے بچائے رکھا اور نئی زندگی عطا کی کرونا آئی سی یو میں مریضوں کی لاچارگی کے ایسےایسے مناطر دیکھے کہ لکھنا مشکل ہو جائے۔۔

31/12/2025

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جہانیاں شہر کے معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر وقاص منیر صاحب نے ایک پندرہ سالہ بچے کی سرجری کی غالباً بازو کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی
سرجری جیسے ہی مکمل ہوئی بچے کو ایک دم سے گھبراہٹ محسوس ہوئی اور بچے کے دل کی دھڑکن 250تک پہنچ گئی۔مریض کو شاید پیدائشی دل کا نقص تھا اور گھر والوں نے سرجن کو بتانا بھی ضروری نہیں سمجھا۔۔
سب لوگ ایک دم گھبرا گئے اور مریض کو فوری میرے کلینک جو کہ وقاص صاحب کے ملحقہ ہے لایا گیا.ای سی جی ہوئی تو پتا چلا کہ دل کی دھڑکن بے تحاشا بڑھی ہوئی تھی اور میڈیکل کی زبان میں اسے وی ٹیک VT کہا جاتا ہے۔ میڈیکل سے وابستہ لوگ سمجھتے ہیں کہ VT کیا ہوتا ہے۔
اس میں دل کے ایک دم سے بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور کئی بار بیہوشی کی دوائیوں کی وجہ سے VT سامنے آسکتا ہے، اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو دیکھ کر ہم کارڈیالوجسٹ کے ہاتھ پاؤں بھی پھول جاتے ہیں۔ میرا ارادہ مریض کو ملتان کارڈیولوجی بھیجنے کا تھا لیکن وقاص صاحب نے کہا کہ کارڈیولوجی جاتے جاتے تک مریض کو کچھ ہو نہ جائے۔
آپ کوشش کریں یہاں مینیج کریں اللّہ کا نام لے کر علاج شروع کیا گیا ۔
2 گھنٹے لگے لیکن مریض VT سے SVT میں کنورٹ ہوتا ہوا بالکل نارمل دھڑکن کی طرف آگیا۔ پسینے بہت نکلے اور خوف بھی تھا لیکن اللّہ نے مریض کو نئی زندگی دی۔
اصل بات بتانے کی یہ ہے کہ وہ وقت ہمارا پرائیویٹ پریکٹس کا تھا اور بہت سے مریض بیٹھے تھے اور وقاص صاحب کے بھی آپریشن پینڈنگ (ملتوی) ہو رہے تھے۔ لیکن وہ بھی میرے ساتھ آخر وقت تک موجود رہے۔۔اور میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔۔اللّه پاک نے بچے کو نئی زندگی دی۔۔
لیکن دل کا معاملہ تھا۔۔اونچ نیچ ہو سکتی تھی۔۔واہ واہ تو ناہوئ البتہ کسی پیچیدگی کی صورت میں گالم گلوچ اور سوشل میڈیا ٹرائل ضرور چلتا۔

ڈاکٹر کبھی بھی مریض کا برا نہیں چاہتا ہوتا!

ایک مریض ٹھیک ہوگا تو اور مریض آئیں گے۔ باقی پیچیدگیاں ہونا اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔

(یہ تحریر جہانیاں میں ایک ڈاکٹر صاحب کے کلینک پر آپریشن کے دوران جوان موت کے تناظر میں لکھی گئی ہے۔)

24/12/2025

..!!جہانیاں کے ڈاکٹرز کے ساتھ پہلی بیٹھک !!
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہانیاں کا اجلاس۔بہت سارے سینئر ڈاکٹرز جن کا بچپن سے صرف نام ہی سنتے آ رہے تھے آج
دوبدو مل کر کافی اچھا لگا۔۔


18/12/2025

ایک مریض اور اس کے گھر والوں کو دل کی حالت اور والو کی لیکیج کی شدّت کے بارے میں سمجھاتے ہوے۔مریض بہت عرصے بلکل نارمل زندگی گزار رہا تھا .دوائی کا کچھ ہفتوں کا ناغہ والو کی لیکج اور مرض کی شدّت میں اضافے کا باعث بنا ۔

15/12/2025

تعارف: ڈاکٹر حافظ ثاقب ندیم، ایم بی بی ایس، شیخ زاید میڈیکل کالج، ایم ڈی کارڈیالوجی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، میو ہسپتال لاہور۔ سرٹیفائیڈ ان ڈایابیٹس اینڈ فٹ کیئر۔ سلمیٰ الیاس میڈیکل کمپلیکس جہانیاں میں روزانہ تین بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہیں۔ ای سی جی اور جدید ترین
۔مشین پر ایکوکارڈیوگرافی کی سہولت موجود ہے

06/12/2025

آج میرے حفظ کے استاد محترم قاری زوار احمد سیالوی ملنے ائے۔۔
2004-5 میں حفظ کے بعد اسکول،کالج، میڈیکل کالج اور پھر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال لاہور کا پانچ سالہ سفر، مگر ایسا لگتا حفظ کی کلاس ابھی کل کی بات ہو ۔۔اللّه پاک استاد محترم کو سلامتی والی لمبی عمر دیں۔۔والدین اور اساتذہ کی دعاؤں نے ہمیشہ بابرکت حصار میں رکھا ہے۔

29/11/2025

ایکو ٹیسٹ کیوں کروایا جاتا ہے؟ (مقاصد)
ڈاکٹر مختلف دل کے مسائل کی تشخیص اور نگرانی کے لیے ایکو کارڈیوگرافی تجویز کرتے ہیں۔ اس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں:
دل کا سائز اور شکل دیکھنا۔
یہ جانچنا کہ دل خون کو کس طرح پمپ کر رہا ہے (پمپنگ کی صلاحیت اور حرکت)۔
دل کے والوز (valves) کا جائزہ لینا کہ وہ صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں یا نہیں (مثلاً، لیک ہونا یا تنگ ہونا)۔
دل کے پٹھوں کو ہارٹ اٹیک سے ہونے والے نقصان کا پتہ لگانا۔
پیدائشی دل کے نقائص (birth defects) کی شناخت کرنا۔
دل کے گرد سیال مادے (fluid buildup) کی موجودگی کو چیک کرنا

10/11/2025

Echocardiography Reporting.

30/09/2025

Typical Lahori Aunties in mayo hospital lahore emergency be like...!!

Address

Jahania

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.H Saqib Nadeem Cardiologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category