10/04/2023
رعشہ (Parkinsons) اور ہومیوپیتھی
بہت ہی موذی مرض اور انسانی زندگی کو ادھورا کر دینے والا مرض ھے انسان پانی پینے سے بھی قاصر ھو جاتا ھے
بعض لوگوں کو یہ جوانی میں لاحق ہو جاتا ھے اور بعض کو ادھیڑ عمر میں ۔
جس کی زد میں دل اور دماغ دونوں ہی ھوتے ہیں اعصابی نظام درہم برہم ھوجاتا ھے اور سر اور ہاتھ بلا اختیار ہلتے رہتے ہیں ۔
عصبی نظام ختم ھوتا چلا جاتا ھے اور دوائیں بے اثر ھوتی جاتی ہیں ۔
کچھ لوگ ایلوپیتھی علاج کی خام خیالی میں وقت ضائع کرتے ہیں مگر سوائے وقت ضائع کرنے کے کچھ حاصل نہیں ھوتا اور مرض بڑھ جاتا ھے ۔
الحمدللہ ہومیوپیتھک میں اسکا علاج ممکن ھے ۔
ہومیوپیتھی ادویات ۔۔۔
Gelsemium
اس دوا کی مخصوص علامت کپکپاہٹ ہے
کمزوری اور فالج خصوصاً سر کے عضلات کا چلنے میں لڑکھڑاہٹ ہوتی ہے ،لرزہ کے لئے یہ دوا سرفہرست ہوتی ہے دماغ سست اور عضلاتی نظام ڈھیلا پڑ جاتا ہے .
Argentum nitricum
یہ جلسی میم کی تکمیلی دوا ہے
لرزہ اور عام کمزوری ،پنڈلیاں سخت اور کمزور ہو جاتی ہیں
اس میں یادداشت کمزور ہو جاتی ہے مریض جلدی جلدی پرجوش ہو جاتا ہے اور غصہ میں بھر جاتا ہے اپھارہ والے اور سبزی مائل اسہال لاحق ہو جاتے ہیں .
Agaricus mus
اس مرض میں کپکپاہٹ ،خارش اور جھٹکے پائے جاتے ہیں
عضلائے میں سختی ہوتی ہے متاثرہ حصوں والی جلد میں خارش ہوتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی میں انتہا درجہ کی حساسیت ہوتی ہے چھوئے جانے کو مریض برداشت نہیں کر سکتا .
Absinthium
زبان میں لرزہ ہوتا ہے نیز دل کا بھی لرزہ پایا جاتا ہے
Cocculus
نیند ضائع ہونے کے بداثرات. عام اعصابی کمزوری. پیٹ ،سر وغیرہ میں خلا کا احساس ،ہاتھ پاؤں کا سونا ،چکر ، متلی اور کمزوری ہیں کھاتے وقت ہاتھ کانپتے ہیں
Magnesia phos +Kali phos
کپکپاہٹ ،ہاتھوں کا ہلنا ،سر غیر ارادی طور پر حرکت کرتا ہے ،فالجی نوعیت کا لرزہ ،پھڑکن ہوتی ہے
نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں
Lathyrus
بازوؤں کا رعشہ ،نچلے دھڑ کی کمزوری کے ساتھ ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ بازو اور ٹانگیں سخت اور سکڑی ہوئی ہیں نیز بازو اور ٹانگیں بھاری محسوس ہوتی ہیں
لرزہ اور لڑکھڑاہٹ ،
Rhustox
جب رعشہ درد کے ساتھ ہو جس میں حرکت سے بہتری ہو ،متاثرہ حصوں میں سختی پائی جاتی ہے
Physostigma
عضلات کا رعشہ اور تشنج جوکہ خوب واضح ہو
حرکت سے ،ٹھنڈے پانی لگنے سے ابتری ہوتی ہے ،دل کی دھڑکن اور پھڑکن سارے جسم میں محسوس ہوتی ہے
Ambra grisea
رعشہ ،سن ہوجانے کے ساتھ بازو اور ٹانگیں معمولی حرکت سے سوجاتے ہیں بازو اور ٹانگیں ٹھنڈی اور سخت ہوتی ہیں ناخن ٹوٹتے ہیں اور چرمر ہوجاتے ہیں
Heloderma
بازو اور ٹانگوں کے اعصاب کے ساتھ ساتھ کپکپاہٹ ،تھکاوٹ کا احساس ہو ،مریض بہت کمزور اور مشوش ہوتا ہے غشی ہو نیز سن ہوجانے کا احساس ہو
Zincum met
پورے جسم میں شدید کپکپاہٹ( پھڑکن ) خصوصاً ذہنی برانگیختگی کے بعد ،بچوں میں پھڑکن ،کوریا،ہاتھوں اور پاؤں کا فالج ،لکھتے وقت ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہو ..
AURUM MET,Scutellaria lateriflora,Syphilinium etc