Voice OfJhang

Voice OfJhang Trusted Voice Online.
(1)

ہینڈ آﺅٹ  مورخہ 5مارچ 2026جھنگ( )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دارالسکینہ پھاٹک پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔...
05/03/2026

ہینڈ آﺅٹ مورخہ 5مارچ 2026
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دارالسکینہ پھاٹک پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔شجرکاری مہم کے تحت آج دارالسکینہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پودے لگائے گئے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوامتیاز محسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے وسیم عباس،ضلعی افسران ، طلباءو طالبات اور متعلقہ محکموں کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے پودے لگا کر شہر کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے شہر میں مہم کے تحت 30 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ چوک،چوراہوں،گرین بلٹس میں سایہ دار اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔پودوں کی دیکھ بھال کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ماحولیاتی بہتری اور گرین پاکستان کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ اسی پالیسی کے تحت ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے، گرین بیلٹس کو بہتر بنانے اور شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے دیگر مقامات پر بھی شجرکاری مہم کو تیز کیا جائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے بلکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں، طلبہ اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،شہر کے مختلف علاقوں، سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کے اطراف زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ضلع جھنگ کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

05/03/2026

پیر پٹھان آغا سید طارق گیلانی کا پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب ۔

05/03/2026
*جھنگ سمیت ان وسطی علاقوں میں رات دو بجے سے اب تک گراؤنڈ لیول دھند موجود ہے
05/03/2026

*جھنگ سمیت ان وسطی علاقوں میں رات دو بجے سے اب تک گراؤنڈ لیول دھند موجود ہے

04/03/2026

جھنگ / نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی گفتگو. ہم ایران کے ساتھ ہیں ایرانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں، ایران نے ہمیشہ استعمار کے مقابلہ میں استقامت کا مظاہرہ کیا، ایران پر مسلط جنگ کفار کا عالم اسلام کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا ہے،عالم اسلام اس وقت جن بحرانوں کا شکار ہے اس کا واحد حل اتحاد ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا، فلسطین کو تہس نہس کرنے کے باوجود مسلمانوں کو جذبہ ختم نہیں کر سکے تو ایران پر حملہ کر دیا، امریکہ کا اصل مقصد اسرائیل کا تحفظ ہے، امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو گئے تو اگلا نشانہ پاکستان ہو گا، حکومت پاکستان کو درپیش خطرات کے مقابلہ کے لئے سیاسی ، عسکری اور مذہبی قیادت کی قومی کانفرنس بلائے ، لیاقت بلوچ

جھنگ: ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کلمہ چوک سے ملحقہ زیر تعم...
04/03/2026

جھنگ: ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کلمہ چوک سے ملحقہ زیر تعمیر سڑک اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج بحالی منصوبے کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کلمہ چوک کے قریب تعمیر ہونے والی سڑک پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور کام کو سراہا۔ انہوں نے استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی، روڈ بیس کی مضبوطی اور فنی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام حکومتی ایس او پیز اور انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کے عین مطابق جاری ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار اور متعلقہ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ انداز کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعمیر مستقبل میں سڑک کی پائیداری کو یقینی بنائے گی اور عوام کو دیرپا سہولت فراہم کرے گی۔

بعدازاں سیٹلائٹ ٹاؤن میں جاری سیوریج بحالی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کی جانب سے جدید مشینری کے استعمال اور تکنیکی رہنمائی میں کام مکمل کیا جا رہا ہے جو نکاسی آب کے نظام کو دیرپا بنیادوں پر بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی موجودہ رفتار اور معیار کو برقرار رکھا جائے اور منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کر کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

04/03/2026

جھنگ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

جھنگ، افطار ڈنر میں صحافی برادری کی کثیر تعداد کی شرکت۔

جھنگ، پنجاب کی 970 یونین کونسلز میں انٹرا پارٹی الیکشنز کروا چکے ہیں،احمد اجمل

جھنگ، “خدمت کا رمضان” مہم کے تحت سحری و افطاری کے دسترخوان جاری، حافظ محمد عثمان غنی

جھنگ، مستحق افراد کو ان کے گھروں تک کھانا پہنچایا جا رہا ہے، حافظ محمد عثمان غنی

جھنگ، دشمن قوتیں پاکستان کا استحکام برداشت نہیں کر سکتیں، احمد اجمل
جھنگ، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چوہدری ضیاءالرحمن گریوال

جھنگ، فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم، احمد اجمل

جھنگ، او آئی سی کو مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری ضیاءالرحمن گریوال

جھنگ، مسلم اُمہ کے امن کے لیے متحدہ حکمت عملی وقت کی ضرورت، احمد اجمل
جھنگ، ایران کو مسلم ممالک کے بجائے اسرائیل کے خلاف مؤثر مؤقف اپنانا چاہیے، چوہدری ضیاءالرحمن گریوال

Address

Jhang
Jhang Sadar
35200

Telephone

+923336735267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice OfJhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Voice OfJhang:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram