Chenab Medical Stor

Chenab Medical Stor logon mn Agahi ..best quality medicine &24 hour service

مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت سب مسلمانوں کو مبارک ہو
03/01/2026

مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت سب مسلمانوں کو مبارک ہو

کلوبوویٹ کریم (Clobovate Cream) – مکمل معلومات اتعارف:کلوبوویٹ کریم ایک میڈیکیٹڈ ٹاپیکل کریم ہے جو کہ جلد کے مختلف امراض...
18/11/2025

کلوبوویٹ کریم (Clobovate Cream) – مکمل معلومات ا

تعارف:

کلوبوویٹ کریم ایک میڈیکیٹڈ ٹاپیکل کریم ہے جو کہ جلد کے مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ کریم کلو بیٹاسول پروپیونیٹ (Clobetasol Propionate) پر مشتمل ہوتی ہے، جو کہ ایک طاقتور کورٹیکوسٹیرائیڈ دوا ہے۔ اس کا استعمال صرف بیرونی طور پر جلد پر کیا جاتا ہے۔

---
استعمالات:

کلوبوویٹ کریم مختلف جلدی بیماریوں کے لیے تجویز کی جاتی ہے، جن میں شامل ہیں:

ایگزیما (Eczema)

سورائسس (Psoriasis)

خارش اور الرجی (Itching & Allergies)

ڈرمٹائٹس (Dermatitis)

جلدی سوجن اور لالچ (Skin Inflammation & Redness)

لس دار چنبل (Lichen Planus)

---
طریقۂ استعمال:

1. متاثرہ جگہ کو صابن اور پانی سے دھو کر صاف کریں اور خشک کریں۔

2. متاثرہ جگہ پر ایک ہلکی سی مقدار میں کریم لگائیں۔

3. انگلی سے نرمی سے مالش کریں تاکہ کریم جذب ہو جائے۔

4. دن میں 1 سے 2 بار استعمال کیا جا سکتا ہے (ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق)۔

نوٹ: اس کریم کو آنکھوں، منہ، یا اندرونی اعضاء پر استعمال نہ کریں۔

--

احتیاطی تدابیر:

کلوبوویٹ کریم کو صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

اسے لمبے عرصے تک استعمال نہ کریں، خاص طور پر چہرے، بچوں کی جلد یا نازک حصوں پر۔

اگر علامات میں بہتری نہ آئے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر استعمال نہ کریں۔

کسی بھی قسم کی جلن، الرجی، یا سوزش کی صورت میں استعمال بند کریں۔

--

مضر اثرات (Side Effects):

اگرچہ یہ کریم مؤثر ہے، لیکن زیادہ مقدار یا طویل استعمال کی صورت میں درج ذیل سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں:

جلد کا پتلا ہونا (Skin thinning)

دانے یا مہاسے

سوزش یا جلن

رنگت میں فرق آنا

بالوں کا زیادہ بڑھنا

خارش یا چبھن
--
محفوظ رکھنے کا طریقہ:

کریم کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں، براہ راست دھوپ سے بچائیں۔

ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں اور زائد المعیاد دوا استعمال نہ کریں۔

نتیجہ:

کلوبوویٹ کریم ایک مؤثر دوا ہے جو جلدی مسائل کو جلد ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے، مگر اس کا استعمال مکمل احتیاط اور ڈاکٹر کے مشورے سے ہونا چاہیے۔ یہ طاقتور کریم ہے، اس لیے غلط یا زیادہ استعمال سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہ

06/06/2025
عید مبارک
30/03/2025

عید مبارک

30/12/2024

....Preventive measures for recurent uti in females
خواتین میں بار بار یورینری انفیکشن (UTI) سے بچاؤ کے طریقے

یورینری ٹریکٹ انفیکشن (UTI) خواتین میں عام مسئلہ ہے، لیکن اگر بار بار ہوتا ہو تو درج ذیل اقدامات سے بچا جا سکتا ہے:

---

1. صفائی کا خیال رکھیں:

واش روم استعمال کرنے کے بعد آگے سے پیچھے کی طرف صفائی کریں تاکہ بیکٹیریا پیشاب کی نالی میں داخل نہ ہوں۔

جنسی تعلقات کے بعد صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

2. پانی زیادہ پئیں:

روزانہ زیادہ پانی پینا ضروری ہے تاکہ پیشاب کے ذریعے بیکٹیریا خارج ہو سکیں۔

3. پیشاب کو روک کر نہ رکھیں:

پیشاب کو زیادہ دیر تک روک کر نہ رکھیں، اور بار بار پیشاب کریں تاکہ بیکٹیریا جمع نہ ہوں۔

جنسی تعلقات کے فوراً بعد پیشاب کریں تاکہ کسی بھی بیکٹیریا کو خارج کیا جا سکے۔

4. کپڑوں کا انتخاب:

کاٹن کے انڈروئیر پہنیں اور تنگ کپڑوں سے پرہیز کریں تاکہ ہوا کی روانی برقرار رہے اور جگہ خشک رہے۔

5. کیمیکل والے پروڈکٹس سے گریز کریں:

صابن، خوشبودار اسپرے، یا دیگر کیمیکل والے پروڈکٹس جو نازک حصے میں استعمال ہوتے ہیں، سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جلن پیدا کر سکتے ہیں۔

6. کرین بیری جوس یا سپلیمنٹ:

کرین بیری جوس یا سپلیمنٹس کا استعمال بیکٹیریا کو پیشاب کی نالی کی دیواروں سے چپکنے سے روک سکتا ہے۔

7. صحت مند طرز زندگی:

متوازن غذا کھائیں، شوگر کا استعمال کم کریں، اور ورزش کریں تاکہ قوت مدافعت مضبوط ہو۔

8. میڈیکل کنڈیشنز کا خیال رکھیں:

اگر شوگر کا مرض ہو تو اسے کنٹرول میں رکھیں، کیونکہ یہ یورینری انفیکشن کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

9. ڈاکٹر کی ہدایت پر دوائیوں کا استعمال:

اگر بار بار یو ٹی آئی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ وہ کم مقدار میں اینٹی بایوٹکس تجویز کر سکتے ہیں۔

10. باقاعدہ معائنہ کروائیں:

اگر یو ٹی آئی بار بار ہو رہی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ کوئی اندرونی مسئلہ یا ہارمونی تبدیلیوں کی تشخیص ہو سکے۔

ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بار بار ہونے والے یو ٹی آئی سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

04/10/2024

جاپانی پھل (املوک) کھانے کے چودہ حیرت انگیز فوائد🍂

املوک،جاپانی پھل یا انگریزی مین اسکو persimmons کہتے ہیں۔
املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے۔ لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔اور اپنی صفات کے لحاظ سے یہ پاکستانی عوام میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔

پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔

املوک کے طبعی فوائد:
👈اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
👈گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
👈سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
👈بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
👈یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔

‏گڑ اور چنے کے فوائدبار بار پیشاب آنا حاجت بار بار پیشاب کی جھڑی لگنا سلسل البول کا گھریلو علاجاکثر لوگوں کو پیشاب کی حا...
08/04/2024

‏گڑ اور چنے کے فوائد

بار بار پیشاب آنا حاجت بار بار پیشاب کی جھڑی لگنا سلسل البول کا گھریلو علاج
اکثر لوگوں کو پیشاب کی حاجت بار بار ہوتی ہے ۔ بار بار ٹوائلٹ پھرتے ہیں۔
کالے بھنے ہوئے چنے دو مٹھی بھر کھالیں اور اوپر تھوڑا سا گڑ کھائیں ۔ بھنے ہوئے چنے کھانے سے آپ کی تکلیف دور ہو جائے گی ۔ ایک ہفتہ دس دن تک چنے کھائیں تو ان شاءاللہ تعالیٰ یہ پرابلم دور ہو جائے گی ۔
کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بندے کو پیشاب نہیں ہوتا لیکن لگتا ہے محسوس ہوتا ہے اس کے لئے بھی مفید ہے۔

‏انڈہ کھانے کے بارے میں موجود کچھ غلط فہمیاں1:- انڈے گرمی پیدا کرتے ہیںصحت کے لحاظ سے ہم میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی...
20/03/2024

‏انڈہ کھانے کے بارے میں موجود کچھ غلط فہمیاں

1:- انڈے گرمی پیدا کرتے ہیں
صحت کے لحاظ سے ہم میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ روزانہ انڈہ کھانے سے 'گرمی' ہوجاتی ہے۔ جبکہ وہی مجارٹی اسی قیمت میں صحت کے لیۓ نقصان دہ سموسہ ضرور کھا لیتی ہے۔ کیونکہ سموسے کے نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
جبکہ
اگر ہم تھوڑا تفصیل میں جاکر دیکھیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ انڈے میں پروٹینز ہوتی ہیں اور یہ پروٹینز ہماری ضرورت ہیں۔ ہر شخص کو اپنے وزن کے لحاظ سے فی کلو 0.8 گرام پروٹین روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ایک انڈہ ان پروٹینز کی آدھی تک ضرورت پوری کردیتا ہے۔
جو کہ ایک عام شخص کے لیۓ نارمل ثابت ہوتا ہے۔ اور اسکا کوئی نقصان نہیں۔
مطلب کہ ایک انڈہ روزانہ کھانے سے ہمیں گرمی نہیں ہوتی بلکہ ہمارے جسم کو درکار پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ جو کہ ایک صحتمندانہ عمل ہے۔ اس عمل سے صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
جبکہ وہیں دیکھا جاۓ تو ایک سموسہ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور آپ سب فیٹس کے فوائد سے آگاہ تو ہونگے ہی۔ان شارٹ موٹاپے جیسا خوبصورت تحفہ انکی دین ہے۔
لیکن پھر بھی لوگ انڈے پہ سموسے کو ترجیع دیتے ہیں۔
یہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کی خبر ہے کہ ہماری مجارٹی پندرہ روپے کے سموسے کو اسی قیمت پہ آنے والے انڈے پہ ترجیع دیکر خود ہی اپنے لیۓ بیماریاں خرید رہی ہے۔
2:- دیسی انڈا ولائتی انڈے سے بہتر غذائی اجزا رکھتا ہے،
انڈے کے خ*ل کی رنگت کا تعلق اس میں موجود غذائیت کی بجائے مرغی کی نسل اور رنگت سے ہے۔ دیسی انڈے عموما براؤن کلر کے ہوتے ہیں اور ولائتی سفید رنگت کے مگر تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دونوں قسم کے انڈے ایک جیسی غذائیت رکھتے ہیں۔ اور یہ خوش فہمی کہ دیسی انڈے بہت زیادہ غذائیت رکھتے ہیں ایک نفسیاتی دھوکے کے سوا کچھ نہیں جس پر سالوں کے یقین کی وجہ سے ہمارا دماغ ہمیں ایسا محسوس کراتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔
3:- انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔
کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ غذائی کولیسٹرول نہیں ہے۔ یہ بات ریسرچ سے ثابت شدہ ہے کہ فیٹس کی اقسام کولیسٹرول کی مقدار کو بدلتی ہیں۔ جیسا کہ ٹرانساور سیچوریٹڈ فیٹ جو کہ گھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے اس کی زیادہ مقدار کولیسٹرول کو بڑھا دیتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اور انڈوں میں یہ نا ہونے کے برابر ہیں۔
اس لئے،
انڈوں سے ملنے والے کولیسٹرول کا ہمارے جسم پہ کوئی منفی اثر نہیں ہے۔
4:- انڈے کی زردی صحت کے لئے نقصاندہ ہوتی ہے؟
اس بات کے حق میں دی جانے والی دلیل یہ ہے کہ زردی میں موجود فیٹس کی مقدار سفیدی سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے اسے نہیں لینا چاہیے جبکہ ان فیٹس کی وجہ سے ہماری جلد کی چمک بڑھتی ہے اور یہ ہمیں ممکنہ سوزش سے بھی بچاتی ہے۔ اسی طرح اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن بی خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔
5:- روز انڈے کھانا نقصاندہ ہے
جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ ہمیں روزانہ 30 گرام سے اوپر پروٹینز چاہیے ہوتی ہیں سو ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انڈے ایک اہم ذریعہ ہیں۔ یہ فقط پندرہ روپے میں ہماری غذائی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ایک انڈہ 10-15 گرام تک پروٹین رکھتا ہے ۔ مطلب ہمارے ایک بچے کی پروٹین کی آدھی سے زیادہ ضرورت ایک انڈہ پوری کر سکتا ہے۔
اسی طرح انڈوں میں موجود اومیگا تھری ، وٹامنز اور منرلز ہم کو ہشاش بشاش رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور ہماری غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
6:- کچا انڈہ زیادہ پروٹینز رکھتا ہے،
اس بات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کچا انڈہ اپنے اندر سالمونیلا نامی بیکٹیریا رکھتا ہے جو کہ ہمیں بیمار کر سکتے ہیں سو انڈے کو کچا پی جانے سے آپ سپر مین تو نہیں بن سکتے مگر ہسپتال ضرور جا سکتے ہیں۔
یاد رہے،
روزانہ کے ایک یا دو انڈے آپ کی صحت کے لئے نقصاندہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہیں اور ایک گروتھ کے فیز میں جاتے بچے کے لئے یہ کھانے بہت ضروری ہیں۔ انڈوں سے نا ہی گرمی ہوتی ہے اور نا ہی یرقان سو اس بات کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب یہ آپکی پسند ہے کہ آپ پرانے متھس کیساتھ زندہ رہ کر اپنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں یا پھر اپنے جسم کو صحتمند خوراک دیتے ہیں اور ایک صحتمند زندگی گزارتے ہیں۔

Address

Jhang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chenab Medical Stor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chenab Medical Stor:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram