24/10/2024
آج علی ہومیو پیتھک چیمبر جہلم کے ڈاکٹرز کے ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹر ظفر شاد کی سرپرستی میں کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کالج گوجر خان کے پرنسپل جناب پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی صاحب سے ان کی دعوت پہ ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں سر ڈاکٹر خالد جاوید قریشی صاحب نے قومی کونسل فار ہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے الیکشن 30 اکتوبر 2024 میں پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن PHMA کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کے لئے اپنی سجیشن دی جس کو حکم سمجھتے ہوئے چیمبر کے تمام ڈاکٹر صاحبان کی طرف سے بڑی گرمجوشی سے حمایت کی یقین دھانی کرائی، میٹنگ میں وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر شاد اور ڈاکٹر نادیہ ظفر ،ڈاکٹر رئیس شاد ، ڈاکٹر ھارون ظفر ، ڈاکٹر مرضوقہ ھارون ، ڈاکٹر شمعون ظفر ، ڈاکٹر سحرش شمعون ، ڈاکٹر عاشان ظفر ، ڈاکٹر شاہزیب خان اور ڈاکٹر شہروز خان اور احباب کرام کی طرف سے ہر ممکن حد تک PHMA کی حمایت کا اعلان کیا