22/10/2025
سردیوں میں طوطے اور فینسی پرندوں کو روٹی بھگو کر دینا عام رواج ہے، لیکن یہ مکمل یا صحت مند خوراک نہیں۔ اپنے طوطے اور پرندوں کو روٹی بھگو کر کھلانے سے پہلے چند اہم باتیں ذہن نشین کرلیں:
✅ روٹی میں غذائیت بہت کم ہوتی ہے
خاص طور پر پروٹین اور وٹامنز کی کمی ہوتی ہے جس سے پرندے کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔
✅ زیادہ روٹی دینے سے ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے
کیونکہ گندم کو جب پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے تو اس میں فائبر اور ضروری منرلز بہت کم رہ جاتے ہیں۔
✅ روٹی زیادہ دیر بھگو کر رکھنے سے فنگس لگنے کا چانس بڑھ جاتا ہے جس سے طوطے اور پرندے بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
✅ اگر روٹی دینی ہو تو کبھی کبھار اور تھوڑی مقدار میں دیں
وہ بھی صاف نیم گرم پانی یا دودھ میں بھگو کر دیں۔
✅ بہتر ہے خوراک میں متوازن اجزاء شامل کریں
مکئی، باجرہ، جو، تل کے بیج، ماش یا چنے، گرٹ، سبز پتوں والی سبزیاں اور سویا بین میل تھوڑا سا شامل کریں تاکہ خوراک مکمل بن جائے اور جسمانی ضروریات پوری ہوں۔
✅ کیلشیم اور تازہ پانی لازمی دیں
تاکہ سردیوں میں قوتِ مدافعت برقرار رہے اور پرندے بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
روٹی کبھی کبھار اور تھوڑی مقدار میں دیں، اسے روزانہ کی خوراک کا حصہ نہ بنائیں۔
👈 ہماری پوسٹ کو لائک کریں، دوستوں کے ساتھ شیئر کریں، اور ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
کسی بیماری یا مشورے کے لئے ہماری آن لائن کنسلٹیشن سروسز حاصل کریں۔
Dr. Naveed Ahmed Khan
DVM,