27/04/2025
*ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات*
ایک مشہور کہاوت ہے کہ
*صبح کا ناشتہ کرو بادشاہ کی طرح*
*دوپہر کا کھانا وزیر کی طرح*
*اور رات کا کھانا فقیر کی طرح*
دوستو میرا دل کرتا ہے کہ یہ پوسٹ میں روزانہ شئیر کروں تاکہ آپ کو زبانی یاد ہو جائے.......
آج کل ہسپتالوں، ڈاکٹرز کے کلینکس پر مریضوں کی بڑھتی تعداد انتہائی تشویش ناک ہے......
اگر آپ صبح جلدی اٹھتے ہیں اور اپنے رب کو یاد کرتے ہیں نماز فجر ادا کرتے ہیں اور صبح کی ورزش کرکے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں اور صحت مند ناشتہ تناول کرتے ہیں توآپ کو صحت مند ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ صحت اچھی ہوگی تو آپ کی ازدواجی و روحانی زندگی بھی خوبصورت ہوگی۔ یاد رکھیں برائی انسان کوروحانی طور پر کمزور کرتی ہے۔ اور کھانے کی بے قاعدگی آپ کو جسمانی طور پر کمزور کرتی ہے۔
صبح کا ناشتہ ہر حالت میں کریں چاہے پھر سارا دن کچھ نہ کھائیں با امر مجبوری جسمانی کمزوری اور دماغی کمزوری کا باعث بنتا ہے ۔ بھوک رکھنے سے کئی پیچیدہ امراض پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کا علاج مشکل اور لمبے عرصے تک کرنا پڑتا ہے ۔
گھر سے ناشتہ نہ کرنا جسم میں کمزوری پیدا کرتا ہے اور دماغی کمزوری بھولنا کی عادت کا ایک سبب ہے ۔
عمر کے کسی حصے میں بھی ناشتہ
نہیں چھوڑنا چاہیے اور اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں ۔
جب ہم 8-10 گھنٹے کی نیند لے کر اٹھتے ہیں تو اس وقت ہمارا دماغ نہایت سست ہوتا ہے ، اس وقت دماغ کو توانائی پہنچانا نہایت ضروری ہے ۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم جو بھی پہلی غذا کھائیں گے وہ جسم کو لگنے کے بجائے دماغ کو توانائی فراہم کرنے میں صرف ہو جائے گی ۔
آج کل کی تیز رفتار اور مصروفیت کی زندگی میں دماغ کو حاضر رکھنا بہت مشکل کام ہے ، جب بے شمار کام اور ذمہ داریاں آپ کی منتظر ہوں۔ ایسے میں مختلف چیزوں کا بھول جانا یا دماغی طور پر غیر حاضر ہو جانا ایک عام مسلہ ہے ۔
یہ صورتحال اس وقت ہو سکتا ہے جب کوئی شخص طویل عرصے سے مختلف دماغی و ذہنی پیچیدگیوں کا شکار ہو ۔
اسی طرح مستقل ڈپریشن سٹریس ٹینشن انزائٹی کا شکار رہنا بھی دماغی کارکردگی کو کم کر دیتا ہے ۔ یوں لوگوں کو غیر حاضر دماغی بھولنے کی عادت پیدا ہو جاتی ہے ۔
ناشتہ نہ کرنے سے معدہ گرم اور خالی رہتا ہے اور اس وجہ سے کئی نظام خراب ہو جاتے ہیں اور معدہ خراب ہو جاتا ہے
صبح معدہ خالی ہوتا ہے اور بھوک لگتی ہے اور جسم کو اس کی بہت ضرورت ہوتی ہے
اگر ہم جسم اور دماغ کو توانائی پہنچائے بغیر دماغی یا محنت مشقت کا کام شروع کر دیں گے تو جسم کے ساتھ ساتھ دماغ اعصاب کو مزید سست اور کمزور کرنے کا سبب بنے گا ۔
گھر سے دفتر محنت مشقت یا کسی کام پر جانے سے پہلے ناشتہ ضرور کریں-
ناشتے میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں ۔ جیسے روٹی دلیا سریلز انڈے دودھ اور دھی وغیرہ
ناشتہ میں مصنوعی مٹھاس مصالحہ دار اشیاء یا چکنائی بھرے کھانے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ جو وزن بڑھنے کا باعث بنتے ہیں اور دماغ کو کوئی توانائی نہیں پہنچاتے۔
ناشتے میں پھلوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہے جسمانی اور دماغ کو توانائی فراہم کرتے ہیں ۔
ناشتہ نہ صرف دماغی طور پر فعال بناتا ہے بلکہ سارا دن جسمانی توانائی کو بھی برقرار رکھتا ہے ۔
ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے بہت جلدی جسمانی توانائی طاقت ختم ہو جاتی ہے اور سارا دن سستی میں گزرتا ہے ۔
ناشتہ نہ کرنے کے سات (7) نقصانات
ناشتہ کی اہمیت
اس میں کوئی شک نہیں کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے ۔ جو لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں یا سلم اور سمارٹ بننے کے خواہش مند ہیں انہیں ناشتہ چھوڑنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔
ان میں سے سات نقصانات مندرجہ ذیل ہیں :
1۔ دل کے لیے نقصان دہ
ماہرین کی تحقیق کے مطابق جو مرد ناشتہ نہیں کرتے ان کے لیے دل کے دورے کے خطرات 27فی صد بڑھ جاتے ہیں ۔ اس تحقیق کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ خطرہ اتنا بڑا تو نہیں لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ پابندی سے صحت بخش ناشتہ کرتے ہیں ان کے لیے دل کے دورے کے خطرات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہائپرٹینشن کا خطرہ بھی ناشتہ نہ کرنے والے افراد کے لیے بڑھ جاتا ہے ۔
2۔ذیابیطس کے خطرات
ہارورڈ یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق انسان کے کھانے پینے کی عادات کا اس کی صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ اس تحقیق کے حیران کن نتائج سامنے آئے جو کہ اسی تعلق کو سمجھنے کے لیے کی گئی ۔ 46,2819 خواتین پر کی گئی اس ریسرچ سے معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو ناشتہ نہیں کرتیں ان کے لیے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔
مزید یہ کہ ملازمت کرنے والی خواتین جو اکثر ناشتہ کیئے بغیر ہی کام پر چلی جاتی ہیں، کے لیے ذیابیطس کے خطرات 54فی صد تک بڑھ جاتے ہیں ۔
3۔ موٹاپا
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو ناشتے کی پابندی کریں ۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لو گ ناشتہ نہیں کرتے ان کا وزن جلدی بڑھ جاتا ہے ۔ ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر بھوک لگتی رہتی ہے اور میٹھا کھانے کا بھی دل چاہتا ہے جس سے انسان کی خوراک بڑھ جاتی ہے ۔اس کے برعکس ناشتہ کرنے والے افراد کا پیٹ بھرا رہتا ہے اور وہ دن میں کم کیلریز کا استعمال کرتے ہیں ۔ساتھ ہی جسم کو انرجی بھی حاصل ہوتی ہے ۔
موٹاپا انسان کی زندگی کے 8 قیمتی سال چھین لیتا ہے
4۔ موڈخراب رہنا
ناشتہ نہ کرنے سے جسمکو ضروری طاقت اور غذائیت حاصل نہیں ہو پاتی جس سے طبیعت میں ناگواری اور تھکاوٹ سی محسوس ہوتی ہے ۔ایک ریسرچ کے لیے لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ایک گروپ کے لوگ غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرنے والے تھے ، دوسرا گروپ وہ جس میں لوگ صبح صرف کافی کا استعمال کرتے تھے اور تیسرا گروپ جس میں لوگ ناشتے کے وقت خالی پیٹ رہتے تھے ۔ ان گروپوں کو کچھ گھنٹوں کے لیے مانیٹر کیا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ ناشتہ نہ کرنے والے دونوں گروپوں کی یاداشت کمزور اور مزاج میں چڑچراہٹ محسوس کی گئی ۔
5 ۔ کینسر کے خطرات
جی ہاں!ناشتہ نہ کرنے والوں کے لیے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس کی ایک اہم وجہ موٹاپا ہے ۔ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان کا وزن عموماًبڑھ جاتا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں میں کینسر ہونے کے خدشات بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔
6۔ بالوں کا جھڑنا
ناشتہ نہ کرنے سے جسم میں پروٹین کی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ پروٹین کی ایک حد سے زیادہ کمی کا ہونا کیراٹین لیول کو متاثر کرتا ہے جو بالوں کا بڑھنا رکنے اور بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے ۔ ایک متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ بالوں کے فولیسلز کی نشوونما میں مدد کرتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کو خواہش ہے کہ آپ کے بال گھنے اور چمکدار ہو جائیں تو ناشتہ پابندی سے کریں ۔
7۔ نظام ہاضمہ
جس طرح گاڑی کو چلنے کے لیے فیول درکار ہوتی ہے اسی طرح جسم میں نظام ہاضمہ کو سہی طرح سے کام کرنے کے لیے طاقت وتوانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر دن کاآغاز اچھی غذاؤں سے ہوگا تو معدہ دن بھر سہی طرح سے اپنے کام سرانجام دے گا۔
رات کے کھانے کے بارہ گھنٹوں کے بعد جسم کو فوری انرجی کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ خالی معدہ تیزابیت بنانے لگتا ہے
یہ ممکن ہی نہیں کہ ناشتے میں کھجور، شہد، انڈہ یا دہی، لسی استعمال کرنے والا جنسی یا جسمانی کمزوری کا شکار ہو ، ڈاکٹروں حکیموں کے پاس جانے کے بجائے ان غذاؤں کو ناشتے میں اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور پھر کرشمہ دیکھیں۔
صبح خالی پیٹ ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک یا دو چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ کچھ دیر بعد دہی کے ساتھ روٹی کھا لیں اور پراٹھہ سے اجتناب کریں ۔ اگر دہی کے ساتھ روٹی نہیں کھانی ہو تو خشک ایرانی کھجور کے سات تا دس دانے اور ایک گلاس دودھ کا ناشتہ کر لیں۔
نوٹ:۔
خوش رہیں خوش رکھیں اور خوشیاں بانٹیں............
مفت مشورہ اور علاج بالغذاء دوا کیلیئے( سہہ پہر3 تا رات 10 )بجے تک روزانہ کر سکتے ہیں.
والسلام دعا کا طالب:
*حکیم حافظ عبدالرحمن
*نوٹ*
*تمام زنانہ اور مردانہ پوشیدہ امراض کے نسخہ جات ہمارے پاس تیار شدہ دستیاب ہیں۔ گھر بیٹھے منگوانے کے لئیے ابھی واٹس ایپ یا کال پہ رابطہ کریں*
ہمارا واٹس ایپ نمب03186010626
یا واٹسایپ پہ رابطہ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں