29/12/2025
اپنی توبہ کے بعد ایک اہم حقیقت کا انکشاف کیاایک سابق جادوگر نے۔ وہ بیان کرتا ہے کہ وہ لوگوں پر جادو کرنے کے لیے جنات کو بھیجتا تھا۔ کچھ افراد پر جادو فوراً اثر کرتا تھا، جبکہ کچھ کے بارے میں جنات واپس آ کر کہتے تھے کہ ہم نے ان کی آواز سنی لیکن انہیں دیکھ نہ سکے۔ کچھ افراد کے بارے میں جنات کہتے تھے کہ ہم نے انہیں دور سے دیکھا لیکن وہ اچانک ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئے۔ اور کچھ افراد کے پاس جا کر جنات لوٹ آتے اور کہتے تھے کہ ہم انے کوشش کے باوجود ان سے مل نہ سکے۔ میں نے بہت طاقتور جنات کو بھیجا، لیکن وہ بھی ناکام لوٹ آئے اور کہتے تھے کہ ہم نے پورے عالم کی تلاش کی لیکن اس شخص کو ڈھونڈ نہ سکے۔ میں حیران ہو کر پوچھتا تھا کہ وہ شخص تو اپنی جگہ موجود تھا، تمہیں کیوں نظر نہ آیا؟ جنات جواب دیتے تھے کہ ہم وہاں گئے تھے، لیکن وہ ہمیں نظر نہ آیا۔ اس راز کی حقیقت تب میرے سامنے عیاں ہوئی جب میں نے توبہ کی۔ مجھے معلوم ہوا کہ لوگوں کی روحانی حفاظت کا دارو مدار اللہ کے ذکر اور نماز کی پابندی پر ہوتا ہے۔ جو لوگ ان چیزوں سے غافل ہوتے ہیں، ان پر جادو کا اثر جلد ہوتا ہے۔ جو لوگ کبھی ذکر کرتے ہیں لیکن کبھی غفلت کا شکار ہو جاتے ہیں، جنات کہتے ہیں کہ ہم نے ان کی آواز سنی لیکن دیکھ نہ سکے۔ اور جو لوگ ہمیشہ اللہ کے ذکر اور نماز کے حصار میں رہتے ہیں، ان کے بارے میں جنات کہتے ہیں کہ ہم نے پورا عالم چھان مارا لیکن اس شخص کو ڈھونڈ نہ سکے۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ اصل حفاظت تعویذوں اور دنیاوی تدابیر میں نہیں، بلکہ اللہ کی یاد، قرآن کی تلاوت، اور نماز کی پابندی میں ہے۔ جو شخص اللہ کے ذکر میں جیتا ہے، وہ شیطان اور اس کے لشکر کے لیے گویا غائب ہوتا ہ