26/06/2025
🌙 نیا ہجری سال 1447 مبارک ہو! 🌟
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا اسلامی سال ہمارے لیے خیروبرکت، امن، سلامتی، صحت اور ایمان کی تازگی لے کر آئے۔
یہ وقت ہے اپنا محاسبہ کرنے کا، نیتوں کو درست کرنے کا اور نئے عزم کے ساتھ نیکی کے راستے پر قدم بڑھانے کا۔
یہ سال ہمارے دلوں کو تقویٰ، زبانوں کو سچائی، اور عمل کو اخلاص عطا کرے۔
ہمیں اپنی زندگیوں کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق گزارنے کی توفیق دے۔
آئیے! اس نئے ہجری سال کی شروعات دعا، استغفار اور اللہ کی رضا کی طلب سے کریں۔
نیا سال... نئی امیدیں... نئی دعائیں...
✨ نیا ہجری سال 1447 ھ سب کو بہت بہت مبارک ہو! ✨