05/03/2026
صراطِ مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آئندہ ہونے والے ‘فری عید شاپنگ بازار کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر رضاکاران نے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں اور خاندانوں تک خوشیاں پہنچائی جا سکیں
اس کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی خدمات اور فلاحی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا
ہمارا عزم ہے کہ باہمی مشاورت اور ٹیم ورک کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جائے