06/08/2023
ٹائیفائیڈ کیا ہے؟
ٹائیفائیڈ بخار سالمونیلا ٹائفی کی وجہ سے ہونے والی ایک بیکٹیریل بیماری ہے۔ٹائیفائیڈ بخار کی علامات دیگر بخار اور معدے کی عام بیماریوں سے ملتی جلتی ہیں۔ٹائیفائیڈ بخار میں مریض کے جسم کا درجہ حرارت 103 سے 104 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو جاتا ہے،کوئی شخص ٹائفائڈ سے متاثر ہے یا نہیں یہ معلوم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس شخص کے خون میں "سالمونیلاٹائفی" کی جانچ کی جائے۔
👇 "ٹائیفائیڈ بخار کی علامات"👇
*سر درد کا ہونا
*بھوک کا نہ لگنا
*سارے جسم میں درد ہونا
*جلد پر سرخ دھبے نمودار ہونا
*بار بار پسینہ انا
*نیند کا نہ انا
*پیٹ میں درد
*زبان کا میلا یا سفید ہونا
*ٹائیفائیڈ بڑھنے کے باعث پیٹ میں مسلسل درد اور دست بھی شروع ہو جاتے ہیں۔