14/09/2025
کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری! شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں پہلی بار بواسیر (خونی و بادی بواسیر) کے لیے جدید لیزر علاج کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ علاج صرف مہنگے نجی اسپتالوں میں کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھا۔ اب یہ جدید، کم تکلیف دہ، اور تیز اثر رکھنے والا علاج سرکاری اسپتال میں بھی ممکن ہو گیا ہے۔
لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جانے والا یہ علاج روایتی طریقوں کے مقابلے میں نہ صرف کم دردناک ہے بلکہ اس سے صحتیابی بھی تیزی سے ہوتی ہے اور پیچیدگیوں کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں۔
جے پی ایم سی کی جانب سے یہ قدم عوام کو معیاری، سستا اور جدید علاج فراہم کرنے کی طرف ایک بڑا اور خوش آئند اقدام ہے۔
#کراچی