Ziaa Astro Rohaniyyat

Ziaa Astro Rohaniyyat علم فلکیات، روحانی ایکٹ سائنسز علوم، کائناتی انرجی و فریکوئنسی وائبریشن و روحانی علوم سے علاج

05/03/2026

چارجنگ لوح شرف زہرہ گرافکس اینڈ ٹیون انرجی کے ساتھ

کسی بھی نقش و لوح کو چارج کرنا بھی تھکا دینے والا عمل ہوتا ہے
خاص کر جب بخورات کی دھونی آپ کے نتھنوں کو سیراب کرتی ہے شروع میں تو بڑا مزہ آتا ہے
مگر پھر آہستہ آہستہ دماغ گھومنے لگتا ہے
بہرحال الحمد للّٰہ
لوح شرف زہرہ انتہائ جلد تانبہ اور کروم پیپر پر مخصوص تعداد میں بنا کر چارج کر دی گئی ہیں

ذیادہ لمبی بات نہیں کروں گا نہ ہی لمبے چوڑے فصائل شریف بیان کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پچھلی پوسٹ پر فوائد بیان ہو چکے ہیں
جن افراد کو ضرورت ہو وہ جلد رابطے فرما لیں
دعا گو !
Atteeq ur rhman ziaa


#شرف

💎 شرفِ زہرہ اور شمس و مشتری کی تثلیث  روحانی اثرات، مراقبہ اور عمل 💎اس وقت خاص میں ان شاء الله کروم پیپر پر خاص نقوش شرف...
05/03/2026

💎 شرفِ زہرہ اور شمس و مشتری کی تثلیث روحانی اثرات، مراقبہ اور عمل 💎

اس وقت خاص میں ان شاء الله کروم پیپر پر خاص نقوش شرف زہرہ بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے جو
ازدواجی زندگی کی خوشیاں، شادی، محبت کشش، عزت و مقبولیت کے لیے انتہائی مجرب ہے الحمد لله

کائنات کے نظام میں بعض اوقات ایسے روحانی لمحے آتے ہیں جب آسمانی سیاروں کی ہم آہنگی زمین پر لطیف اور مثبت توانائیاں پیدا کرتی ہے

ان ہی مبارک اوقات میں سے ایک شرفِ زہرہ اور شمس و مشتری کی تثلیث (Trine )کا وقت بھی ہے۔

علمِ نجوم اور روحانی روایات کے مطابق جب زہرہ اپنے شرف میں ہو اور اسی دوران شمس اور مشتری کا تثلیثی زاویہ قائم ہو جائے تو محبت، حکمت، قبولیت اور رزق کی لہریں بہت تیزی سے متحرک ہوتی ہیں

یہ وقت خاص طور پر ان اعمال کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے جن کا تعلق ہو
محبت اور دلوں کی الفت
رزق اور کشادگی
روحانی ترقی اور کشف
عزت، قبولیت اور کامیابی

🌸 شرفِ زہرہ کے روحانی اثرات

جب زہرہ شرف میں ہوتا ہے تو اس کی تاثیر نہایت نرم اور لطیف ہوتی ہے۔
اس وقت کی خصوصیات:
دلوں میں محبت اور نرمی پیدا ہوتی ہے
رشتوں میں ہم آہنگی آتی ہے
حسن، کشش اور مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے روحانی مراقبہ جلد اثر دکھاتا ہےیہی وجہ ہے کہ عاملین
و اہلِ علم ساعتِ زہرہ میں مراقبہ اور ذکر کو بہت مؤثر سمجھتے ہیں

☀️ مشتری اور شمس کی تثلیث کے اثرات

جب مشتری اور شمس تثلیث میں آتے ہیں تو یہ ایک انتہائی مبارک زاویہ سمجھا جاتا ہے
اس کے اثرات
قسمت کے دروازے کھلنا
عزت اور مرتبہ میں اضافہ
علم و حکمت میں ترقی
رزق اور خوش بختی کی راہیں
یعنی اس وقت محبت کی طاقت (زہرہ) اور برکت و حکمت (مشتری) اور نور و طاقت (شمس) ایک ساتھ فعال ہو جاتے ہیں

🌙 بہترین روحانی مراقبہ
یہ مراقبہ دل، دماغ اور روح کو تینوں سیاروں کی مثبت لہروں کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے
وقت

یہ وقت میں کراچی کے مطابق دے رہا ہوں

پہلا وقت آج شام 4:35 سے 5:30 کے درمیان

دوسرا وقت آج رات 11:40 سے 12:40 کے درمیان


طریقہ مراقبہ
باوضو ہو کر خاموش جگہ بیٹھ جائیں
ہلکی خوشبو (گلاب یا مشک) لگا لیں
آنکھیں بند کریں اور گہری سانس لیں
پھر تصور کریں
آسمان سے گلابی روشنی (نورِ زہرہ) دل میں اتر رہی ہے
سنہری روشنی مشتری کی حکمت کی صورت دماغ میں داخل ہو رہی ہے
روشن سفید نور شمس کی قوت کی صورت پورے جسم کو بھر رہا ہے
اب دل میں آہستہ آہستہ یہ کلمات پڑھیں
یا ودود + یا لطیف + یا حکیم
کم از کم 11 منٹ یہ مراقبہ کریں

📿 خصوصی روحانی عمل
یہ عمل محبت، قبولیت اور کشادگیِ رزق کے لیے نہایت مؤثر سمجھا جاتا ہے

ضروری اشیاء
سفید کپڑا
7 گلاب کے پھول
عطرِ گلاب
ایک چھوٹا چراغ یا موم بتی
طریقہ عمل
سفید کپڑا بچھا کر گلاب کے پھول رکھیں
عطرِ گلاب لگائیں
دو رکعت نفل ادا کریں
پھر یہ اذکار پڑھیں

11 مرتبہ درود شریف
313 مرتبہ یا ودود
129 مرتبہ یا لطیف
41 مرتبہ یا حکیم
پھر دل سے دعا کریں
اے الله اپنے رحم کرم و الفت سے
شرفِ زہرہ کی تاثیر محبت، مشتری کی تاثیر برکت اور شمس کی تاثیر نو رسے میری زندگی کو منور فرما
میرے دل میں سکون، رزق میں کشادگی اور میرے معاملات میں آسانی عطا فرما

آخر میں گلاب کی پنکھڑیاں بہتے پانی میں ڈال دیں

! ایک اہم روحانی اصول

روحانی اعمال کا اصل اثر نیت کی پاکیزگی سے پیدا ہوتا ہے
اگر نیت خیر اور بھلائی کی ہو تو کائنات کی لطیف قوتیں انسان کی مدد کرتی ہیں

دعا گو!
Atteeq ur rahman zia
03082166121

#شرف زہرہ

🔥 انگارک یوگ کے عالمی اثرات جب آسمان میں مریخ (منگل) اور راہو قریب آ جائیں یا قران (conjunction) بنائیں تو اسے انگارک یو...
04/03/2026

🔥 انگارک یوگ کے عالمی اثرات

جب آسمان میں مریخ (منگل) اور راہو قریب آ جائیں یا قران (conjunction) بنائیں تو اسے انگارک یوگ کہا جاتا ہے
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کائناتی فضا میں آگ بے چینی اور غیر متوقع حرکت بڑھ جاتی ہے فرد پر اس کے اثرات الگ ہوتے ہیں مگر جب یہ یوگ آسمانی سطح پر بنتا ہے تو اس کی لہریں پوری دنیا کو محسوس ہوتی ہیں

🌍 1️⃣ عالمی سیاست اور جنگی فضا
مریخ جنگ اور طاقت کا سیارہ ہے راہو سازش اور غیر یقینی کا

انگارک یوگ کے دوران
ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے
سرحدی جھڑپیں یا اچانک فوجی کارروائیاں
شدت پسند بیانات اور سفارتی بحران
طاقت کے مظاہرے اور اسلحہ کی دوڑ
اکثر تاریخ میں دیکھا گیا ہے کہ ایسے ادوار میں دنیا کی فضا زیادہ اشتعال انگیز ہو جاتی ہے

💥 2️⃣ حادثات، آگ اور دھماکے
یہ یوگ آگ کی علامت ہے اس لیے
بڑے صنعتی حادثات
فیکٹری یا تیل کے ذخائر میں آگ
بم دھماکے یا آتشزدگی
آتش فشانی یا شدید گرمی کی لہریں
قدرتی اور انسانی دونوں سطحوں پر آگ کا عنصر نمایاں ہو جاتا ہے

📉 3️⃣ معیشت میں اتار چڑھاؤ راہو مالیاتی سسٹم میں دھند پیدا کرتا ہے مریخ جلد بازی
نتیجتاً
اسٹاک مارکیٹ میں اچانک گراوٹ
کرنسی بحران
تیل یا دھاتوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
سرمایہ کاروں میں خوف یا جلد بازی
یہ وقت محتاط حکمتِ عملی کا ہوتا ہے

🧠 4️⃣ اجتماعی نفسیات
یہ یوگ صرف زمین پر نہیں ذہنوں میں بھی آگ بھڑکاتا ہے
عوامی احتجاج
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہمات
ہجوم کا جذباتی ردعمل
افواہوں کا تیزی سے پھیلنا لوگ جلد مشتعل ہوتے ہیں اور فیصلے جذبات سے کرتے ہے

🔥 کال پرش کنڈلی میں انگارک یوگ

(ویدک سیسٹم کے مطابق گیارہواں گھر برج دلو ♒ ویسٹرن کے مطابق بارہواں گھر برج حوت ♓)
میں یہ سیاروی ملاپ ہو رہا ہے

جب کال پرش کنڈلی (اجتماعی یا عالمی زائچہ) میں مریخ اور راہو کا ملاپ بنے تو اس کے اثرات صرف فرد تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کے اجتماعی شعور کو متاثر کرتے ہیں

اب اگر یہ یوگ
ویدک حساب سے 11ویں گھر برج دلو میں ہو
اور ویسٹرن حساب سے 12ویں گھر برج حوت میں پڑے
تو اس کے عالمی اثرات دوہری نوعیت کے ہوں گے ایک ظاہر میں ایک پردے کے پیچھے

🌍 ویدک زاویہ 11واں گھر برج دلو (Aquarius)
11واں گھر کیا ہے؟
عالمی اتحاد
بین الاقوامی تنظیمیں
ٹیکنالوجی، سوشل نیٹ ورک
مالیاتی منڈیاں
اجتماعی نظریات
ممکنہ اثرات

🔥 عالمی اتحادوں میں دراڑیں

بڑی تنظیموں میں اختلافات پابندیاں یا ٹوٹ پھوٹ
💻 ڈیجیٹل جنگ یا سائبر حملے
کیونکہ دلو ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک کا برج ہے

📈📉 مارکیٹ میں اچانک جھٹکے

راہو مالی دھند پیدا کرتا ہے، مریخ جلد بازی
🧑‍🤝‍🧑 عوامی احتجاج اور سوشل میڈیا طوفان
آن لائن تحریکیں شدت اختیار کر سکتی ہیں

خلاصہ
یہ پوزیشن اجتماعی نظام کو ہلا سکتی ہے

🌊 ویسٹرن زاویہ: 12واں گھر برج حوت (Pisces)
12واں گھر کیا ہے؟
خفیہ سرگرمیاں
جاسوسی اور پس پردہ منصوبے
ہسپتال، جیلیں، پناہ گزین
روحانیت اور اجتماعی لاشعور

ممکنہ اثرات
🕵️‍♂️ خفیہ معاہدے یا سازشیں بے نقاب ہونا
🌊 سمندری حادثات یا آبی تنازعات
حوت پانی سے تعلق رکھتا ہے

🧠 اجتماعی ذہنی دباؤ اور خوف
افواہیں اور نفسیاتی جنگ

📿 روحانیت کی طرف جھکاؤ

لوگ غیر یقینی حالات میں دعا اور مراقبہ کی طرف آئیں گے
خلاصہ
یہ پوزیشن پردے کے پیچھے جلتی آگ ہے

دونوں زاویوں کا مشترکہ عالمی اثرات 🔮

یہ وقت ہوگا
اتحاد ٹوٹنے کا
خفیہ سچ سامنے آنے کا
مالیاتی جھٹکوں کا
اور عوامی بیداری کا
مگر ساتھ ہی:
نئی ٹیکنالوجی انقلاب
خفیہ تحقیق کی کامیابی
روحانی تحریکوں کا ابھار

اجتماعی روحانی تدبیر
منگل کے دن پانی کا صدقہ
اجتماعی ذکر یا دعا
نفرت انگیز پروپیگنڈا سے اجتناب
نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنا
آگ کو اگر قابو کر لیا جائے تو یہی انگارک یوگ انقلابِ مثبت اثرات بھی لا سکتا ہے

اس کے علاوہ باقی تمام باتیں میں پہلے کافی کالمز میں لکھ چکا ہوں

الله پاک عالم اسلام کی حفاظت فرمائے آمین
دعا گو!
Atteeq ur rahman ziaa

چاند گرہن اور اس کی روحانی تاثیر  وقوت⚫ بسم اللہ الرحمن الرحیم  چاند گرہن کی ساعتوں میں تیار کردہ نقشِ تحفظ⚫گزشتہ شب جب ...
04/03/2026

چاند گرہن اور اس کی روحانی تاثیر وقوت⚫

بسم اللہ الرحمن الرحیم چاند گرہن کی ساعتوں میں تیار کردہ نقشِ تحفظ⚫

گزشتہ شب جب چاند گرہن اپنی کامل کیفیت میں تھا کائناتی لہریں اپنے عروج پر تھیں اور روحانی دروازے کھل چکے تھے انہی لمحات میں ہم نے اللہ کے بابرکت اسماء کی نسبت سے یہ نقشِ گرہن ترتیب دیا

یاد رکھیں ! میں اکثر انرجی کی بات کرتا ہوں اور بعض خاص اوقات انرجی کو پھلانے اور اس کے اثرات قائم کرنے میں انتہائی اہم ہوتے ہیں

ان ہی اوقات میں منفی قوتیں انسان و جنات اپنا کام کرتے ہیں منفی لوگ ان اوقات میں جادو، سحر، بندشوں جیسے منفی کام کرتے ہیں

اور انہی اوقات خاص میں مثبت افراد اس کا توڑ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے روحانی قوت کی انرجی پر فوکس کرتے ہیں

کائناتی انرجی اپنی جگہ کام کر رہی ہے بس فرق صرف اتنا ہے اس انرجی سے کون کیسا فائدہ حاصل کرتا ہے
اس کی مثال چھری کی ہے
چھری کاا استعمال ہر گھر میں مثبت طور پر لیا جاتا ہے
لیکن منفی لوگ اس گھریلوں چیز سے بھی منفی کام لے لیتے ہیں
حالانکہ چھری تو ایک عام گھریلوں استعمال کی شئی ہے

بچوں والے انداز میں یہ بات آپ کو میں نے سمجھا دی الله کرے سمجھ آجائے
بہرحال اسی خاص وقت پر ہم نے
یہ نقش خاص طور پر
▪️ جادو
▪️ سحر
▪️ بندش
▪️ نظرِ بد
▪️ اور پوشیدہ روحانی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا ہے
کیونکہ
گرہن کا وقت عام نہیں ہوتا یہ وہ ساعت ہے جب انسان اگر ذکر، مراقبہ اور نیت کی پاکیزگی کے ساتھ عمل کرے تو اثرات گہرے اور دیرپا ہوتے ہیں ہم نے اس نقش میں اسمائے الٰہی کی نورانی نسبت شامل کی ہے تاکہ یہ محض دھات کا ٹکڑا نہ رہے بلکہ حفاظت اور روحانی حصار کی علامت بن جائے

طریقۂ استعمال
اسے اپنے پاس رکھیں، یا گھر / دفتر میں پاک جگہ پر آویزاں کریں

یاد رکھیں!
اصل طاقت نقش میں نہیںبلکہ اللہ کی ذات، یقینِ کامل اور پاک نیت میں ہے نقش تو صرف ایک وسیلہ ہے اثر دینے والی ذات ربِ کائنات ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر ظاہری و باطنی شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین 🤲

دعا گو!
Atteeq ur rahman ziaa
03082166121


#نقش
ٰہی

🔥 انگارک یوگ کیا ہے؟Rahu+ Mars Conjunctionعلمِ نجوم (ویدک جوتش) میں جب مریخ (منگل) اور راہو ایک ہی گھر میں جمع ہو جائیں،...
04/03/2026

🔥 انگارک یوگ کیا ہے؟

Rahu+ Mars Conjunction

علمِ نجوم (ویدک جوتش) میں جب مریخ (منگل) اور راہو ایک ہی گھر میں جمع ہو جائیں، یا ایک دوسرے پر شدید نظر (aspect)ڈالیں تو اسے انگارک یوگ کہا جاتا ہے۔

لفظ انگارک کا مطلب ہے
جلتا ہوا انگارہ یعنی آگ شدت اور بے قابو توانائی
مریخ خود آگ، جنگ، ملٹری، فوج، ہمت اور غصے کا سیارہ ہے
راہو کو دھواں کہا جاتا ہے یعنی وہم، اچانک واقعات اور غیر متوقع رجحانات کا کارندہ ہے
جب یہ دونوں مل جائیں تو یوں سمجھیں کہ آگ پر تیل ڈال دیا گیا ہو
ابھی انگارک یوگ شروع نہیں ہوا تو بلکہ قریب ہے یعنی راہو مریخ کی قریبی نظر 8 مارچ سے بننا شروع ہو گی
مریخ راہو سے قریب ترین ڈگری پر آجائے گا اور 13 مارچ کو مکمل قران ہو گا
دیکھا جائے تو ابھی قران کی صحیح نظر بنی نہیں ہے اور گزشتہ تین چار دن سے عالمی دنیا کے اثرات آپ سب کے سامنے ہے جیسے جیسے مریخ راہو کے قریب ترین ہوتا جائے گا مسائل و حالات میں شدت بڑھے گی

🔥 انگارک یوگ کے ممکنہ اثرات
یہ یوگ مکمل طور پر برا نہیں ہوتا، مگر اس کی توانائی بے حد تیز اور بے قابو ہو سکتی ہے

1️ مزاج اور نفسیات
غصہ جلد آنا
جلد بازی میں فیصلے کرنا
انتقامی سوچ یا ضد
ہےونی بے چینی
ایسا شخص بظاہر مضبوط ہوتا ہے مگر اندر سے شدید دباؤ محسوس کرتا ہے

2️حادثات اور تنازعات
چوٹ، زخم یا سرجری کے امکانات
قانونی جھگڑے
خاندان یا شریکِ حیات سے تلخی
خاص طور پر اگر یہ یوگ 1، 4، 7 یا 8ویں گھر میں ہو تو اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں

3️ غیر معمولی طاقت
اگر یہی توانائی درست رخ پر چلے تو
غیر معمولی جرات
قیادت کی صلاحیت
خطرناک میدانوں میں کامیابی
سیاست، فوج، پولیس یا کاروباری مقابلے میں برتری
یعنی یہ یوگ تباہی بھی دے سکتا ہے اور فتح بھی معاملہ صرف سمت کا ہے

🔮 روحانی و باطنی پہلو
نگارک یوگ ویدک خیال کے مطابق اکثر ایسے افراد کے زائچے میں پایا جاتا ہے جو
پچھلے کرموں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں
زندگی میں بار بار آزمائشوں سے گزرتے ہوں
جلدی غصے میں آ کر رشتے خراب کر بیٹھیں
مگر یاد رکھیں،! یہ یوگ تقدیر کا تالا نہیں یہ صرف توانائی کی نوعیت بتاتا ہے

سادہ روحانی تدبر 📿

منگل کے دن 11 مرتبہ یا قہّار یا حلیم پڑھیں
سرخ رنگ سے پرہیز کریں اگر غصہ زیادہ ہو
صدقہ میں لوہے کی چیز یا مسور کی دال دیں
وضو کی پابندی اور درود شریف روزانہ 100 مرتبہ
یہ اعمال آگ کی شدت کو ٹھنڈا کرتے ہیں

ان شاء الله عالمی اثرات پر آج شام یا کل سحری ایک بہترین آرٹیکل لکھوں گا

اگر چاہتے ہیں کہ آپ میری تحریر سے فائدہ حاصل کریں تو کمنٹ میں لازم بتائیے کہ عالمی اثرات پر لکھا جائے یا نہیں
دعا گو!
Atteeq ur rahman ziaa
03082166121

03/03/2026

Talisman of safety and health/طلسم تحفظ و صحت
Lunar eclipse 2026

الحمدلله آج چاند گرہن کے موقع ہر خاص عراقی اسٹائل طلسم نقش تحفظ و صحت بنایا گیا

اس نقش کے بے انتہاء فوائد ہیں جن میں
جادو، نظر بد، بندشوں و رکاوٹوں سے تحفظ

اسی طرح بیماری کے حوالے سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے

دعا گو!
Atteeq ur rahman ziaa


🌑 چاند گرہن کی روحانی حقیقتالسلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ چاند گرہن دراصل قمری توانائی کے اتار چڑھاؤ کا وقت ہوتا ہے اس ...
03/03/2026

🌑 چاند گرہن کی روحانی حقیقت

السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ

چاند گرہن دراصل قمری توانائی کے اتار چڑھاؤ کا وقت ہوتا ہے اس میں ڈرنے یا خوف زدہ ہو نے کی بات ہر گز نہیں بلکہ آپ اسے کائناتی انرجی ایکسیج ہونے کا وقت کہہ سکتے ہیں گرہن کے اوقات میں آنے والے وقت کے لیے تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اب یہ تبدیلی مثبت بھی ہو سکتی ہے اور منفی بھی ہو سکتی ہے

مثبت تبدیلی ان افراد کے لیے ہے
جو بے صبری و جلد باز نہیں
حقوق الله و حقوق العباد کا خیال رکھتے ہیں
زندگی کو معتدل ق کفایت شعاری سے گزارتے ہیں
سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں
اپنی غلطیوں کوتاہی سے سیکھتے ییں
دراصل یہ وقت اپنی گزشتہ غلطیوں کو سدھارنے کا وقت ہے
منفی تبدیلیاں ان افراد کے لیے ہیں
جو ضدی و ہٹ دھرم ہیں
جھوٹے مکار افراد
جلد باز افراد
حقوق الله و حقوق العباد کا خیال نہ رکھنے والے
وغیرہ وغیرہ
چونکہ ہم فطرتاً مادیت پسند افراد ہیں لہذا مادی غلطیوں سے سرشار ہیں یہی وجہ گرہن کے اوقات ہمارے لیے بھاری محسوس ہوتے ہیں

ان شاء الله اس گرہن میں مخصوص تعداد میں بندش کے خاتمہ تحفظ، اور صحت کے حوالے سے نقش تیار کیا جائے گا :

بہرحال گرہن کا وقت نوٹ فرما لیں

🌕 چاند گرہن + 3 مارچ 2026 🌑
📅 تاریخ: منگل 3 مارچ 2026
🕐 آغازِ گرہن: دوپہر 1:44 بجے
🌗 جزوی گرہن شروع: دوپہر 2:50 بجے
🌕 مکمل گرہن شروع: شام 4:05 بجے
🔴 عروج (زیادہ سے زیادہ) شام 4:34 بجے
🌖 مکمل گرہن اختتام: شام 5:03 بجے
🌒 اختتامِ گرہن: شام 7:23 بجے

ودک نجوم کے مطابق اس وقت راہو اور کیتو کی قوتیں متحرک ہوتی ہیں جس سے
چھپے معاملات ظاہر ہوتے ہیں

بندشیں کمزور ہوتی ہیں
روحانی عمل تیزی سے اثر دکھاتے ہیں
لیکن منفی اعمال بھی جلد اثر کرتے ہیں
اس لیے نیت کی پاکیزگی بہت ضروری ہے

🌙 عملِ رزق و کشادگی (چاند گرہن خاص)
🔹 وقت
گرہن شروع ہونے سے لے کر اختتام تک
🔹 تعداد
312 مرتبہ پر

🔹 آیت
اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْز

🔹 طریقہ
سفید کپڑا بچھائیں
اپنے سامنے پانی کا گلاس رکھیں
11 مرتبہ درود شریف
312 مرتبہ آیت
آخر میں 11 مرتبہ درود شریف
پانی پر دم کر کے خود پی لیں یا مریض کو دیں
🔹 فائدہ
رزق کی رکاوٹیں دور
مقدمات میں آسانی
دشمنی کمزور
کاروبار میں حرکت

🌑 بندش توڑنے کا عمل
اگر کسی پر جادو، نظر یا روحانی رکاوٹ ہو
1000 مرتبہ یا قہّار
ساتھ میں سورت الفلق اور الناس 7،7 مرتبہ
کالی مرچ کے 7 دانوں پر دم کر کے بہتے پانی میں بہا دیں

یہ تو عمل ہر عام و خاص کر سکتے ہیں
اجازت کے لیے الله ھو غنی لاکھ دیں

🌕 چاند گرہن مراقبہ آسان طریقہ

یہ مراقبہ وہ افراد کریں جو کسی بھی طرح روحانی علوم سے منسلک ہیی. جیسے عامل حضرات، ہیلنگ و مراقبہ احباب کرنے یا کروانے والے

تیاری

ایک خاموش اور صاف جگہ پر بیٹھ جائیں
سانسیں آہستہ اور گہری لیں، ذہن کو سکون دیں

نیت کریں
دل میں یہ نیت کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی قربت اور حفاظت کے لیے مراقبہ کر رہے ہیں

اسمِ رحمن کی ورد
دل اور دماغ میں اسم الرحمن دہراتے جائیں

ہر ورد کے ساتھ محسوس کریں کہ الله کی مہربانی اور شفقت آپ پر نازل ہو رہی ہے

اسمِ لطیف کا ورد

پھر دل میں آہستہ آہستہ الطیف کہیں
اس کے ساتھ یہ تصور کریں کہ اللہ آپ کے ہر مشکل کام کو آسان کر رہا ہے ہر رکاوٹ دور ہو رہی ہے

مدت
یہ ورد 5+ 15 منٹ یا جتنا وقت آرام دہ لگے،جاری رکھیں۔
گرہن کے وقت یہ عمل زیادہ برکت والا ہوتا ہے

اختتام
ورد ختم کرنے کے بعد تین گہرے سانس لیں
دل میں شکر ادا کریں اور نیت کریں کہ الله کی مدد ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے

دعا گو!
Atteeq ur rahman ziaa







کیا یا ہو مارا گیا؟  والله اعلم بالصواب شام کو میں نے اپنی حقیر سی علمی پیشگوئی کی تھی اور اس کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد میڈی...
02/03/2026

کیا یا ہو مارا گیا؟

والله اعلم بالصواب
شام کو میں نے اپنی حقیر سی علمی پیشگوئی کی تھی
اور اس کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد میڈیا میں یہ خبر گردش کرنے لگی
عالم الغیب الله کی ذات ہے

الله کرے یہ سچ ہو

دنیا تباہی کے دھانے پر!  عید کیسے گزرے کچھ نہیں کھا ج سکتا!  حالات کی کشیدگی کے حوالے سے میں  پہلے ہی آگاہ کر  چکا تھا ا...
02/03/2026

دنیا تباہی کے دھانے پر! عید کیسے گزرے کچھ نہیں کھا ج سکتا!

حالات کی کشیدگی کے حوالے سے میں پہلے ہی آگاہ کر چکا تھا او سب کچھ آپ احباب کے سامنے نظر آ رہا ہے

مارچ شروع ہو چکا ہے اور آگے آنے والے حالات سنگین ہوتے نظر آرہے ہیں
لیکن! مسلمانوں کے لیے اس میں یہ خوشی مل سکتی ہیکہ عالمی دنیا کو اس حالت میں پہچانے والے دو اہم کردار

ٹرپ اور یا ہو ان شاء الله خود کسی سازش کا شکار ہوں گے خاص کر ٹرپ کے خلاف امریکہ میں کوئی تحریک جنم لے سکتی ہے

ان دنوں میں سے کوئی فرد خاص ٹرمپ کو خطرہ لاحق ہو گا کیونکہ مؤصوف کا عمر کے لحاظ سے زائچہ کا آٹھواں گھر ایکٹیو ہے

زاٰائچہ کا آٹھویں گھر حادثاتی ؛ یا قدرتی موت خفیہ و پیچیدہ امراض پر دلالت کرتا ہے

والله اعلم بالصواب
Atteeq ur rehman ziaa

مبارک ہو خوشی مناؤ!  ۔۔بعض ہمارے والے لوگ بڑے خوش ہو رہے ہوں گے کہ خامنہ ای دنیا سے چلے گئے  بہت اچھا ہوا وغیرہ وغیرہ او...
01/03/2026

مبارک ہو خوشی مناؤ! ۔۔

بعض ہمارے والے لوگ بڑے خوش ہو رہے ہوں گے کہ خامنہ ای دنیا سے چلے گئے بہت اچھا ہوا وغیرہ وغیرہ

او بھائی خیال سے اگلا نمبر تمہارا ہے یہ خوشی چند دن کی ہے
عالمِ کفر کو ہمارے اختلاف سے مطلب نہیں بلکہ اسے ہماری خود مختاری و آزادی سے مطلب ہے

وہ تمام عالم اسلام کو غلام بنانا چاہتا ہے اور ہم سر تسلم خم کرتے ہوئے بن رہے ہیں

87 سال کا نڈر بے باک دلیر بوڑھا اس لیے دنیا سے رخصت کر دیا گیا کیونکہ اس نے غلامی قبول نہیں کی اور امریکہ و اسرئل کے آگے ڈٹ کر کھڑا رہا سلام ہے اس بابے پر جن نے اپنے ملک و ملت کے لیے پورا گھر قربان کر دیا

اب زرا میرا 19 جون 2025 کا کالم پڑھیں اس میں واضح انداز سے چند پیشنگوئیاں کی تھی جس میں بتایا تھا کہ شاہ ایران کو واپس لایا جائے گا

اور عنقریب جلد یا دیر ایسا ہو گا اور پھر اس کے دور میں اسرایل یہودی باقاعدہ اعلانیہ ظاہری طور پر اپنا موجود قائم کریں گے

ِاب آگے آنے والا وقت ملک پاکستان پر الله رحم فرمائے
۔
دنیا باقاعدہ اب تیسری عالمی جنگ کی طرف منتقل ہو چکی ہے امریکہ + یہود کا ایران پر حملہ بھارت کا گڈ جوڑ اور پاک افغانستان کشیدگی اس کی ابتدائی حصہ ہے اور یاد رہے یہ جنگ کافی طویل ہونے والی ہے

اور یہ جنگ باقی سابقہ ماضی کی جنگوں سے کئی گناہ بڑی اور ٹیکنالوجی کی جنگ ہو گی

ہم دجال کے ظاہر ہو نے کا انتظار کر رہے ییں لیکن کہ وہ آئے گا ہم دیکھیں گے تب مانیں گے
لیکن حقیقت میں وہ آچکا ہے فقط نظر آنا باقی ہے وہ نظر آنے سے پہلے ہی ہمارے دماغ و اعصاب پر قابو ہا چکا ہو گا

الله سے دعا ہیکہ عالم اسلام اور ملک پاکستان کی ہر دشمن سے حفاظت فرمائے آمین
Atteeq ur rahman ziaa

سورج و چاند گرہن اور عالمی تیسری جنگ کے آثار بسم اللہ الرحمن الرحیم عالمی منظرنامہ بدل رہا ہے فلکی اشارے کیا کہتے ہیں؟🔮ا...
28/02/2026

سورج و چاند گرہن اور عالمی تیسری جنگ کے آثار

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمی منظرنامہ بدل رہا ہے فلکی اشارے کیا کہتے ہیں؟🔮

اس وقت آسمان پر ایک نہایت اہم ترتیب بن رہی ہے زحل اور نیپچون کا قران، اور اس کے ساتھ حالیہ چاند گرہم یہ ہ دونوں مل کر دنیا میں خاموش مگر گہری تبدیلیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں

یہ وہ وقت ہے جب بظاہر حالات معمول پر دکھائی دیتے ہیں مگر پسِ پردہ فیصلے عالمی توازن بدل رہے ہوتے ہیں۔
زحل حقیقت، قانون اور سختی کی علامت ہے اورنیپچون دھند، خفیہ منصوبہ بندی اور نظریاتی بیانیے کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے

جب یہ دونوں اکٹھے ہوں تو دنیا میں سچ اور فریب کا مقابلہ شروع ہو جاتا ہے پرانے نظریات کمزور پڑتے ہیں ے اتحاد بنتے ہیں اور عالمی قوتیں یکجا ہو کر خود کو مضبوط بناتی ہیں

چاند گرہن ویدک سیسٹم کے مطابق برج اسد میں لگے گا اور قیادت کے گھر کو متاثر کرے تو اس کا اثر براہِ راست حکمران طبقات، نوجوان نسل، میڈیا اور مالیاتی منڈیوں پر پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس دور میں

🔹 حکمران شخصیات دباؤ میں آ سکتی ہیں
🔹 نوجوان طبقہ زیادہ متحرک ہو سکتا ہے
🔹 اسٹاک مارکیٹ میں اچانک اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے
🔹 میڈیا میں بڑے ہپر
نکششافات سامنے آ سکتے ہیں

عالمی سطح پر اس وقت تین بڑے رجحانات واضح ہوتے دکھائی دیتے ہیں

اول: بحری اور توانائی کے راستے اہم ہو رہے ہیں
خلیج فارس، بحیرۂ عرب اور اہم سمندری گزرگاہیں طاقتور ممالک کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں فوجی مشقیں، بحری سرگرمیاں اور طاقت کا مظاہرہ بڑھ سکتا ہے، مگر مکمل جنگ کے امکانات کم اور دباؤ کی سیاست زیادہ دکھائی دیتی ہے
دوم: خفیہ سفارتکاری عروج پر
بیانات سخت ہوں گے، لیکن پسِ پردہ مذاکرات جاری رہیں گے کچھ معاہدے سامنے آئیں گے اور کچھ خاموشی سے طے پائیں گے

سوم: معاشی دباؤ

قرضوں، پابندیوں اور مالیاتی فیصلوں میں سختی دیکھنے کو مل سکتی ہے مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت رہے گی، اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کریں گے

📌 کشیدگی کا یہ مرحلہ ہوگا
اپریل کے آخر سے مئی کے وسط تک مزید بڑھ سکتا ہے

📌 اگست اور ستمبر میں پھر یہ مرحلہ سامنے آ سکتا ہے، جہاں یا تو تناؤ بڑھے گا یا کسی خفیہ معاملے کا انکشاف ہوگا
لیکن یاد رکھیں !
ہر بحران اپنے ساتھ نیا توازن بھی لائے گا
دنیا ایک نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں پرانے اتحاد اور پرانی پالیسیاں تبدیل ہو سکتی ہیں

📿 روحانی تدبیر اور حفاظت
ایسے اوقات میں گھبراہٹ کے بجائے روحانی مضبوطی ضروری ہے

✔ روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت یا سورۃ یٰسین پڑھیں
✔ 313 مرتبہ یا سلامُ یا حفیظ" کا ورد کریں
✔ جمعرات یا پیر کے دن صدقہ دیں
✔ فجر کے بعد 11 منٹ خاموش ذکر یا مراقبہ کریں
✔ گھر میں درود شریف کی کثرت رکھیں
یہ اعمال دل کو سکون دیتے ہیں اور اجتماعی فضا میں خیر کا سبب بنتے ہیں

اللہ تعالیٰ ہم سب کو امن، استحکام اور خیر کے راستے پر رکھے آمین

دعا گو!
Atteeq ur rhman ziaa

بسم اللہ الرحمن الرحیمآج کی بابرکت آیت رزق نصرت اور پوشیدہ مدد کا خزانہQuranاَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ...
27/02/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج کی بابرکت آیت رزق نصرت اور پوشیدہ مدد کا خزانہ
Quran

اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ وَهُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ
(سورۂ الشوریٰ آیت 19)

یہ آیت اپنے اندر تین عظیم راز سموئے ہوئے ہے
✨ لطف
✨ رزق
✨ قوت

🌿 1 باطنی رکاوٹوں کا خاتمہ
اگر زندگی میں بے وجہ رکاوٹیں حسد یا بندش محسوس ہو
تو اللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ کی کثرت کریں
اس آیت کے ورد سے بند دروازے کھولتے ہیں

💰 2تنگدستی سے نجات

یَرْزُقُ مَنْ یَّشَاءُ رزق کا اعلانِ ربانی
روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے والا
رزق میں برکت اور آسانی محسوس کرتا ہے
قرض اور کاروباری رکاوٹوں کے لیے نہایت مجرب

🛡 3 دشمنوں پر غلبہ
وَهُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ
عشاء کے بعد 41 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں
اللہ تعالیٰ خود حفاظت اور نصرت کا سامان فرماتا ہے

💖 4 دل کا سکون
پریشانی اور بے سکونی میں
اس آیت کو پانی پر دم کر کے پی لیں
اسمِ لطیف دل کو نرم اور مطمئن کرتا ہے

🌟 5
اچانک خیر و کامیابی
فجر کے بعد 129 مرتبہ یا لطیف
نصیب کے دروازے کھول دیتا ہے
ایسے اسباب پیدا ہوتے ہیں جو سوچ سے بھی باہر ہوں

📿میرا خاص و مجرب عمل جو جس میں تمام فوائد آپ کو میسر آجائیں گے📿

⏰بعد نماز فجر اس آیت کو 129 مرتبہ پڑھنامعمول بنا لیں انشاء الله رزق فتح و نصرت کے حوالے سے بے انتہا فوائد حاصل ہوں گے

📌 خلاصہ
یہ آیت
✔ رزق کی کنجی
✔ پوشیدہ مدد کا ذریعہ
✔ روحانی غلبہ کا راز
یقین طہارت اور مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھیں
اور اپنی زندگی میں لطفِ الٰہی کا ظہور دیکھیں
الله تعالیٰ ہم سب کو اس آیت کی برکتیں نصیب فرمائے آمین
عمل کی اجازت اور اسم لطیف کی انرجی فلو بڑھانے کے لیے کمنٹ میں
الله یا لطیف
لازم لکھیں
دعا گو!
Atteeq ur rehman ziaa
03082166121

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziaa Astro Rohaniyyat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram