29/10/2025
یہ حقیقت ثانیہ ہے میں نے اپنے گھر میں اپنی انکھوں سے دیکھا
اللہ پاک ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں گا
😭😭
*دو دن پہلے حمزہ کا ولیمہ تھا… اور آج اُس کا جنازہ*
زندگی کی ناپائیداری کا اس سے بڑا منظر اور کیا ہو سکتا ہے؟ وہی حمزہ، جو دو دن پہلے دولہا بنا بیٹھا تھا، خوشی سے دمک رہا تھا، سب کو مسکرا کر مبارکبادیں دے رہا تھا… آج وہی حمزہ، سفید کفن میں لپٹا ہمارے سامنے تھا، خاموش، پرسکون، اور اپنی آخری منزل کی طرف روانہ۔کلمہ پڑھتے ہوئے اللہ کی طرف لوٹ گیا ۔ 😭
حمزہ باوانی کردار، اخلاق، محبت اور دیانت کا ایک روشن نمونہ بھی تھا۔ اُس کا ہر انداز عاجزی سے بھرپور، اُس کی ہر بات نرم مزاجی کا مظہر تھی۔ چھوٹے بڑے سب سے ادب و احترام سے پیش آتا، نماز کا پابند، اور دین سے محبت رکھنے والا نوجوان — ایک ایسا نوجوان جس پر ہر ماں باپ فخر کرے۔
دو دن پہلے وہ اپنی نئی زندگی کے سفر پر روانہ ہوا… اور ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ سفر دنیا سے نکل کر آخرت کی جانب ہوگا۔ *ڈینگی بخار* نے اچانک حملہ کیا، ہم سب کو لگا جلد سنبھل جائے گا… مگر موت بےخبر آتی ہے، وقت سے پہلے بتا کر نہیں آتی۔ اور اللہ نے اسے اپنے پاس بلا لیا۔
یہ لمحہ نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ ہر جاننے والے کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ ایک ایسا نوجوان، جس کی مسکراہٹیں دل میں گھر کر لیتی تھیں، آج ہم سے جدا ہو گیا۔
یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑی نصیحت ہے —
*خوشیوں کے بیچ موت بھی قریب ہو سکتی ہے۔*
*آج ہم ہیں، کل ہو بھی سکتے ہیں یا نہیں — کوئی گارنٹی نہیں۔*
اللہ تعالیٰ حمزہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کی مغفرت کرے، اور ہمیں بھی موت کی تیاری کی توفیق دے۔
*إنا لله وإنا إليه راجعون*
*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VauiPp92kNFuxsyn1B2U
*واٹس ایپ گروپ لنک*
https://chat.whatsapp.com/InBxcASxZ5t2ZJBFUqVGgv?mode=r_t